وظائف

14August Azadi ka Amal-mufti bilal

آج بروز سوموار 14 اگست۔ آزادی کا دن مبارک ہو۔ آج کا خاص عمل۔۔ سب کیلئے ملک پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

in article

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمت اللہ:

بروز سوموار  کا دن ہے  اور 14 اگست2023  ہے میری طرف سے میری پوری ٹیم ایم بی ٹیو کی طرف سے آپ سب کو بہت بہت جشنِ آزادی مبارک ہوں۔  آج کا خاص عمل سب کے لیے ہے  اور ملک پاکستان کی ترقی میں  اس عمل کے ذریعے اپنا حصہ ضرور ڈالیئے گا۔ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔

اور ہم جو پاکستان کے اندر رہ رہے ہیں  ایک آزاد ملک کے اندر رہ رہے ہیں  مسائل ہیں پروبلم ہیں پریشانیاں ہیں  سب جگہ ہوتی ہیں یہ زنگی کا ایک حصہ ہے  لیکن جو یہاں پہ چیز ہے باہر ملکوں کے اندر نہیں کر سکتے۔

میرا باہر ملکوں کے ساتھ تقریباً تقریباً  پندرہ سے بیس سال کا رشتہ ہے  اور جہاں ہم قرآن کی تعلیم میں اسلام کے اوپر عمل کر سکتے ہیں  وہاں یہ چیز ہم باہر ملک کے اندر نہیں کر سکتے۔  بہت زیادہ پروبلم ہیں تو یہ اللہ تعالیٰ کی  بڑی نعمت ہے۔

جو ملک پاکستان کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا فرمایا ہے  اس ملک پاکستان کی ہمیں قدر کرنی چاہئے  اور یہ دن خاص دن ہے  جس دن اللہ تعالیٰ نے ہمیں پاکستان عطا کیا ہے تو میرے خیال سے یہ دن ہمارے لئے زنگی کا سب سے بڑا دن ہونا چاہئے۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹمیٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

اور اس دن ہمیں ہاتھ اٹھا کے  اس ملک پاکستان کے لئے دعا کرنی چاہیئے۔ اگر کوئی حصہ نہیں ڈال سکتے  قرآن پاک پڑھ کے کوئی عمل کر کے کوئی وظیفہ پڑھ کے کوئی دعا کر کے ملک پاکستان کی ترقی میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔

بہت سارے لوگ ناراض ہوں گے۔ ہم یہ نہیں کریں گے، ہم وہ نہیں کریں گے۔ آپ جس ملک میں رہ رہے ہیں  جس ملک کا کھا رہے ہیں، جس ملک کا پی رہے ہیں تو  اگر ملک پاکستان سے آپ کو پیار نہیں ہے تو آپ پھر باہر ملکوں کی طرف جا سکتے ہیں۔

اگر ملک پاکستان کے اندر رہنا ہے تو آپ کو  ان حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے اور اس سب میں سب سے اوپر چیز جو ملک پاکستان کی حفاظت کے لیے وہ ہماری پاک فوج ہے اور پاک فوج کو تو ویسی میرا سلوٹ ہے۔

میں نے اپنے بچوں کی یہ تربیت کی ہے کہ وہ جب بھی  کسی پاک فوج کو دیکھتے ہیں تو ان کے ہاتھ خود بخود ان کے سلوٹ  کے لیے اٹھ جاتے ہیں اور مجھے خوشی ہوتی ہے بعض وقت میرا دیہان  نہیں ہوتا وہ بچے کرتے ہیں اور میں نے یہ پاک فوج کے اندر چیز دیکھی ہے کہ جب میرے بچے ان کو ایسے کرتے ہیں تو وہ کسی بھی رنگ کا ہو اس کی طرف سے بچوں کے لیے ضرور سلوٹ آتا ہے اور  یہی بچوں کے دل کے اندر محبت پیدا کرتی ہے۔ تو بجائے اس کے کہ میں  مزید اس میں ایموشنل ہو جاؤں اور بات کروں ہم چلتے ہیں اپنے  وظیفے کی طرف۔

وظیفہ اور اس کو پڑھنے کا طریقہ:

آج کا دن آزادی کا دن ہے اور آزادی کے دن کو سلیبریٹ بھی کرنا چاہیے  اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے اس نعمت کا اظہار بھی کرنا چاہیے  اور اللہ تعالیٰ کے حضور سجدے میں گر کر اللہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کرنا چاہیے اور سات ہی سات کم از کم سات مرتبہ

”سورة یٰسین” آج کے دن پڑھ کر اس ملک پاکستان کو ہدیہ ضرور کیجئے  اس ملک پاکستان کے لوگوں کو ہدیہ کیجئے۔ پاکستان کی حفاظت کرنے والے پاک فوج کو ہدیہ کیجئے۔

تو ہر ایک شخص اگر اٹھ کر ملک پاکستان کے لیے سات مرتبہ سورة یٰسین پڑھ کر بھیجے۔

تو میں نہیں سمجھتا کہ آنے والے دنوں میں کوئی بھی مشکل  کوئی بھی پریشانی اس ملک یا اس ملک کے لوگوں کے لیے تکلیف کا باعث بنے گی  تو ضرور عمل کیجئے گا۔

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمیہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریںہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹمیٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad