
آج کے اس آرٹیکل میں آپ کے ساتھ ایک واقعہ بھی شیئر کرنے جا رہا ہوں اور وظیفہ بھی۔ پہلے آپ کے ساتھ واقعہ شیئر کرتا ہوں تاکہ وظیفے کا جو مقصد ہے وہ آپ کے دل میں پختہ ہو جائے۔
اس واقعے سے آپ کو معلوم ہو گا کہ اس وظیفے کی کتنی طاقت ہے اور اس وظیفے کے ذریعے گھر میں ، مال میں ، اولاد میں اور رزق میں برکت ہی برکت ہو گی۔
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹمیٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT
واقعہ کچھ اس طرح ہے کہ پچھلے محرم الحرام کے اندر میں نے ایک بہن کے ساتھ یہ والا عمل شیئر کیا تھا کیونکہ ان کے مالی حالات بہت زیادہ تنگ تھے۔ میں نے ان کو کہا کہ محرم کے مہینے میں آپ یہ عمل کر لیں انشاءاللہ محرم ختم نہیں ہو گا اور آپ کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔
اور ایسا ہی کچھ ہوا کہ دس محرم الحرام سے پہلے پہلے اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے رزق کا ایسا ذریعہ بنایا کہ ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا اور وہ بہن آج تک دعائیں دیتی ہیں۔
انہوں نے وہ عمل کیا اور اللہ تعالیٰ نے اس عمل کی برکت سے انہیں اتنا نوازا۔
مٹھی بھر چاولوں پر محرم الحرام کا خاص عمل:
آپ نے کرنا کیا ہے کہ مٹھی بھر چاول لینے ہیں۔ مٹھی بھر کر جو چاول لیے ہیں ان چاولوں میں سے آپ نے 449 چاولوں کے دانے الگ کرنے ہیں۔ اگر مٹھی میں چاول کم ہوں تو اور چاول لے لیں مٹھی میں اور 449 کا ہندسہ پورا کرنا ہے۔
اس کے بعد آپ نے ہر دانے کے اوپر 111 مرتبہ پڑھنا ہے” اللہ الصمد ” یہ پڑھ کر اس دانے کو الگ کر دینا ہے اسی طرح باقی دانوں پر بھی کرنا ہے۔
یہ 449 دانوں پر آپ پورے مہینے میں بھی پڑھ سکتے ہیں ، آپ پہلے دس دنوں میں بھی پڑھ سکتے ہیں اور اگر ایک دن میں پڑھ سکتے ہیں تو ایک دن میں بھی پڑھ لیں۔ لیکن محرم الحرام کے مہینے میں یہ دانے پورے کرنے ہیں۔
آپ گھر کے لوگوں کو شامل کر کے پڑھ سکتے ہیں جن کے ساتھ آپ کا تعلق بنتا ہے۔ باہر کے لوگوں کو شامل کر کے نہیں پڑھ سکتے۔
جب عمل پورا ہو جائے تو ان چاول کے دانوں کو گھر کے کسی برتن میں ڈال کرگھر کے کسی کونے میں رکھ دیں۔
پھر آپ دیکھیئے گا آپ کے گھر کے اندر کتنی برکات کا نزول ہوتا ہے۔
اگر آپ کے کاروبار کے مسائل ہیں تو آپ اسی طرح کاروبار والی جگہ یہ عمل کر سکتے ہیں۔ انشاءاللہ اس عمل کا آپ کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔
IMPORTANT LINKS
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں





