
ذی الحج کا مہینہ شروع ہونے والا ہے انشاءاللہ 18 جون یا 19 جون کو امید ہے چاند نظر آ جائے گا۔ اور انشاءاللہ 29 جون کو عید کا دن ہوگا ( بڑی قربانی کا دن ہوگا )۔ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مجھے اور آپ کو اس ماہ مبارک کے اندر جو سب سے بڑی بات ہوتی ہے قربانی کی اللہ ہمیں بھی قربانی کرنے کی استطاعت دیں اور ہمیں توفیق دیں۔ جن لوگوں کے مسائل ہیں اللہ تعالیٰ ان کے لیے ایسے اسباب پیدا فرما دیں کہ وہ لوگ بھی اپنی قربانی کر سکیں۔ یہ قربانی اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ہوتی ہے۔
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹمیٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT
اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کو نہ تو آپ کا گوشت ملتا ہے اور نہ ہی اللہ تعالیٰ کے ہاں قربانی کا خون جاتا ہے یہ تقویٰ ہوتا ہے جو اللہ تک پہنچتا ہے۔
قربانی کس چیز کا نام ہے؟
کہ اپنی پسندیدہ چیز ( جس چیز کو آپ پسند کرتے ہیں ) وہ اللہ کے راستے پر قربان کریں۔ میرے خیال سے اس وقت سب سے پسندیدہ چیز پیسہ ہی ہے۔ کیونکہ انسان کسی کے ساتھ دوستی بھی لگاتا ہے تو اس کا پیسہ ہی دیکھ کر لگاتا ہے۔ اور ہر ایک انسان کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ کسی طرح دوسرے کے جیب سے پیسہ نکل کر میری جیب میں آ جائے۔
تو اس لیے جب آپ اپنے پیسوں سے قربانی کا جانور لے کر اس کی قربانی کریں گے تو جب آپ اپنے پیسوں یعنی پسندیدہ چیز کو خرچ کریں گے تو اللہ تعالیٰ آپ سے خوش ہوں گے اور اس کے لیے بھی کوشش کریں کہ جو بھی آپ جانور لیں چاہے چھوٹا ہے یا بڑا ہے کوشش کریں کہ اسے کچھ دن پہلے لے آئیں اور اس کی خدمت کریں، اس کے ساتھ اپنا ٹائم گزاریں، اس کو کھیلائیں پلائیں تو جب آپ اس کو قربان کرنے کے ٹائم چھری پھریں گے تو وہ چھری آپ کے دل پر چل رہی ہو گی۔ کچھ لوگ تو رونے لگ جاتے ہیں جب وہ جانور قربان ہو رہا ہوتا ہے اس کی وجہ کیا ہے کہ اس جانور کے ساتھ جو ٹائم ہم گزارتے ہیں ہمارا دل اس کے ساتھ لگ جاتا ہے۔ تو جب آپ کسی چیز پر محنت کر کے اللہ کی راہ میں قربان کریں گے تو اس کا بڑا ہی عظیم اجر و ثواب ملے گا۔
تو جب یہ مہینہ شروع ہو گا18 جون کو یا 19 جون کو تو پہلے 10 دن آپ نے یہ تسبیح ضرور پڑھنی ہے جو اس آرٹیکل میں شیئعر کی جائے گی۔ کوشش کریں کے ہر نماز کے ساتھ ایک تسبیح پڑھیں اور خدا کی قدرت دیکھیئے گا کہ جس جس مقصد کے لیے پڑھیں گے ان دس دنوں کے اندر وہ آپ کو ضرور حاصل ہو گی۔ 100٪ اس کی گارنٹی ہے پھر چاہے وہ دولت ہے ، شہرت ہے، عزت ہے ، رزق ہے ، اولاد ہے، گھر ہے، گاڑی ہے جو بھی خوائش ہے اس کی نیت رکھ کر پڑھیں گے انشاءاللہ آپ کو وہ چیز ضرور ملے گی ۔ اگر آپ کے قربانی کے حوالے سے کوئی مسائل ہیں تو انہیں ذہن میں رکھ کر کریں وہ بھی حل ہو جائیں گے۔ اللہ غیب سے ایسے اسباب پیدا فرما دیں گے کہ آپ قربانی کر سکیں گے۔ اللہ تعالٰی میری اور آپ کی ہم سب کی قربانیوں کو قبول فرمائے۔
قربانی دل کی خوشی کا نام ہے زور زبردستی سے نہیں بلکے دل سے اور خوشی سے کریں گے تو قبول بھی ہو گی۔
یہ تو اللہ تعالٰی کے احسانات ہیں امت محمدیہﷺ پر نہیں تو پہلے دور میں ایسا ہوتا تھا کہ جب قربانی کی جاتی تھی تو جو بھی چیز آپ قربان کر رہے ہیں صدقہ کر رہے ہیں تو کھلے میدان میں اس کو رکھ آتے تھے تو ایک بجلی آتی تھی اور آپ کی قربانی والے گوشت پر پڑتی تھی اور اگر وہ جل جائے تو قربانی قبول ہو جاتی تھی۔
اب قربانی کے تین حصے کیے جاتے ہیں:
1) اپنا
2) رشتہ داروں کا
3) غریب لوگوں کا
اور اگر آپ خود غریب ہیں تو آپ سارا گوشت خود بھی رکھ سکتے ہیں اس میں کوئی ممانت نہیں ہے۔
قربانی میں یہ نیت نہ ہو کہ بس گوشت کھانا ہے اور باربی کیو کرنا ہے بلکہ اللہ کی رضا حاصل کرنا آپ کا مقصد ہونا چاہیئے۔
وظیفہ:
وظیفہ کرنے کا طریقہ:
آپ نے 3 مرتبہ اول و آخر درود ابراہیمئ پڑھنا ہے اور اس کے درمیان میں آپ نے 111 مرتبہ روزانہ یہ تسبیح پڑھنی ہے۔ ذی الحجہ شروع ہونے کے دن سے لے کر قربانی والے دن تک روزانہ یہ وظیفہ کرنا ہے.
IMPORTANT LINKS
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹمیٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT





