
بسم اللہ الرحمن الرحیم! السلام و علیکم! اگر آپ زکوۃ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں What Is Zakat In Quran & Hadith. زکوۃ کے شرعی اصول سمجھنا چاہتے ہیں. تو یہ آرٹیکل آپ کے لئے ہے. زکوۃ کی فضیلت، اہمیت اور زکوۃ کب شروع ہوئی، سب کچھ آپ کو اس آرٹیکل میں بتایا جائے گا. تو اس آرٹیکل کو مکمل پڑھیں انشا ء اللہ آپ کو فائدہ ہو گا. جیسا کہ کئی لوگ رجب کے مہینے کو زکوۃ کے حوالے سے لیتے ہیں.
What Is Zakat In Quran & Hadith زکوۃ کیا ہے؟
پہلے یہ سمجھ لیں کہ زکوۃ کہتے کسے ہیں. زکوۃ پاکیزگی، طہارت، اصلاح کے معنی کے اند ر آتا ہے. اور شریعت میں زکوۃ مال کے اس حصے یا حق کو کہا جاتا ہے جس کو خرچ کرنے کا اللہ تعالی نے حکم دیا ہے.زکوۃ ادا کرنے سے مال کی اصلاح ،طہارت ہوتی ہے اس لئے اسے زکوۃ کہا جاتا ہے. زکوۃ کی فرضیت قرآن پاک سے ثابت ہے.جیسے نماز روزہ حج وغیرہ ہیں. اس لئے اس سے انکار کرنے والا شخص اسلام سے خارج ہو جاتا ہے.
زکوۃ کب فرض ہوئی؟
اس پر ایک یہ سوال آتا ہے کہ زکوۃ کب فرض ہوئی. کس سن میں اس کی فرضیت ہوئی.زکوۃ شریعت کا کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے کہ جس کا آخرت میں کوئی سوال ہو. اس لئے جس وقت کسی شخص پر زکوۃ فرض ہو تو اسے چاہیے کہ وہ زکوہ ادا کرے. اس لئے شریعت میں اس کا کوئی وقت تعین نہیں ہے کہ کب فرض ہوئی. لیکن قرآن و حدیث میں زکوۃ سے متعلق دونوں چیزیں ملتی ہیں. قرآن مجید میں زکوۃ سے متعلق آیات ہجرت سے پہلے نازل ہوئی. ان میں زکوۃ کا ذکر ہے. بعج احادیث ہیں جو کہ ہجرت سے پہلے کی ہیں.
اور اسی طرح ہجرت کے بعد بھی قرآن کریم کی آیات اور احادیث ہیں.
اسی لئے بعض محققین کی رائے ہے کہ زکوۃ کا حکم ہجرت سے پہلے آ گیا تھا لیکن زکوۃ کی مکمل تفصیل ہجرت کے بعد آئی ہے. اور اکثر علماء اورمحققین کے مطابق ہجرت سے پہلے صدقہ خیرات وغیرہ تھا اورزکوۃ کا جو حکم آیا ہے وہ ہجرت کے بعد ہی آیا ہے. تو اس سے ہمیں یہ پتہ چلتا ہے کہ زکوۃ پچھلی امتوں پر بھی فرض تھی.
اگرکسی شخص پر زکوۃ ادا کرنا فرض ہو گیاہو اور وہ ادا نہ کرے تو وہ حرام کام کا مرتکب ہو گا اور گناہ کبیرہ کے اندر شامل ہوا. آخرت میں اس کے لئے بہت بڑا عذاب ہے.
What Is Zakat In Quran زکوۃ قرآن مجید سے؟
قرآن مجیج میں بہت سا ری جگہ پر زکوۃ کا حکم دیا گیا ہے. اور جہاں جہاں نماز کا ذکر آتا ہے وہاں زکوۃ کا بھی حکم دیا گیاہے.
سورۃ بقرہ، سورۃ حج،سورۃ مجادلہ میں اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا:
نماز کو قائم کرو اور زکوۃ ادا کرو
اسی طرح سورۃ احزاب میں خواتین کو حکم دیا گیا.
اور نماز قائم کرو اور زکوۃ ادا کرو
اللہ تعالی نے خواتین بھی جو زکوۃ ادا کرنے کے لئے صاحب استطاعت ہیں ان پر فرض کی ہے. کن لوگوں پر زکوۃ فرض اس کے بارے میں ہم آپ کو اگلے آرٹیکل میں بتائیں گے.
کیا پہلی امتوں پر زکوۃ فرض تھی؟
اسی طرح اللہ تعالی نے پچھلی امتوں پر بھی زکوۃ فرض کر رکھی تھی. جیسے کہ
سورۃ بیِنہ میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے:
سورۃ مریم میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے:
زکوۃ پچھلی امتون پر بھی فرض کی گئی تھی. اور امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی زکوۃ فرض ہے جو کہ آپ نے اوپر آیات پڑھی ہیں. کس طرح متوار ذکر کیا گیا ہے قرآن پاک میں. ذکوۃ ادا کرنے والے کے لئے اللہ نے جزا رکھی ہے اور اس کے مال کو پاک کرتی ہے ذکوۃ. اسی طرح جو شخص صاحب استطاعت ہونے کے باوجود ذکوۃ نہیں ادا کرتا وہ گناہ کبیرہ کرتا ہے.
زکوۃ نہ ادا کرنے پر قرآن میں کیا حکم مہے؟
تو اب ہم کچھ آیات آپ کے ساتھ شیئر کرتے ہیں.جن میں اللہ تعالی نے زکوۃ نہ ادا کرنے والے کے لئے عذاب اور سزا کے بارے میں بتایا ہے.
سورۃ معائدہ میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے.
سورۃ حم سجدہ کے اند ارشاد ہے:
ہلاکت ہے مشرکین کے لئےجو زکوۃ نہیں دیتے اور آخرت کے قائل نہیں
جہاں زکوۃ ادا کرنے پر اللہ تعالی نے بشارت سنائی ہے. تو وہیں نہ ادا کرنے والوں کے لئے عذاب اور سزا بھی ہے. تو ہر صاحب استطاعت شخص کو چاہیے کے وہ ذکوۃ ضرور ادا کرے اور دل سے کرے خوشی سے کرے. انشاء اللہ باقی تفصیل آپ سے اگلے آرٹیکل میں شیئر کی جائے گی. زکوۃ کے بارے میں خود بھی جانیں اور دوسروں کو بھی اس کے بارے میں بتائیں.
Important Links
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں. آن لائن قرآن اکیڈمی.











