نظرِبد و بندشوظائف

Wazifa For Protection | Jadu Jinnat Ka Ilaj

in article

بسم اللہ الرحمان الرحیم، السلام و علیکم!  Wazifa For Protection. پچھلے دنوں ہم نے جادو، جنّات،نظرِبد کے حوالے سے وظائف شیئر کیے تھے. جس کے نتیجے میں ہمیں بہت سارے میسجز آئے کہ بہت سارے ہمارے معاملات ایسے ہوتے تو ہیں لیکن ہمیں پتہ نہیں چلتا کہ جادو،جناّت ہیں ہم پہ یا نظرِبد ہے یا کسی نے ہم پہ تعویز کروا دیے ہیں۔ ہمیں یہ کیسے معلوم ہو گا؟

تو لوگوں کا کہنا تھا کہ کچھ ایسا بتایا جائے جس سے ان کو پتہ چل جائے کہ کیا مسائل ہیں، جادو،جنّات  کے مسائل ہیں.

تو آج آپ کے لیے چند بڑی علامات،جو بلکل mainعلامات ہیں،وہ آپ سے ذکر کریں گے۔اگر وہ علامات ہیں تو اس کا مطلب آپ پر جادو، جنّات یا تعویز کے مسائل ہیں، کسی نے کروائے ہوئے ہیں۔ وہ کون کون سے مسائل ہیں اور ان کا حل کیا ہے؟انتہائی آسان اور چھوٹا سا عمل ہے۔ جادو،جناّت،تعویز،یہ اگر کسی نے کسی پہ کروا دیے ہیں۔ اس کے لیے بہت ساری چیزیں ہیں جن سے یہ معلوم ہو جاتا ہے۔

لیکن اس سے متعلق بڑی بڑی چند چیزیں آپ سے ذکر کر رہے ہیں جس سے معلوم ہو جائے گا کہ آپ پردو،جناّت ہیں۔اگر یہ چیزیں ہیں تو ابھی چھوٹا سا کام کرنے شروع کردیں،انشاء اللہ،جادو،جناّت،تعویز، سب خودبہ خود ختم ہو جائیں گے۔کہیں آپ کو جانا نہیں پڑے گا، گھر میں رہ کر آپ نے یہ چھوٹا سا عمل کرنا ہے۔یہ کون کون سے مسائل ہیں؟

چند بڑی علامات:

۱: گھر کے تمام افراد کا اکثر بیمار ہو جانا۔پہلے سب ٹھیک ٹھاک تھے۔ گزشتہ سال،چھے مہینے تک سب کچھ ٹھیک تھا،اچانک گھر کے لوگ بیمار ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور خداناخواستہ کسی کا انتقال بھی ہو جاتا ہے اوراچانک یہ چیزیں ہو رہی ہیں مطلب کبھی ایک بیمار ہے، کبھی دوسری بیمار ہے۔روز ہسپتال کے اور ڈاکٹرز کے چکر لگ رہے ہیں تو اس سے آپ کو سمجھ جانا چاہیے کہ جہاں آپ وہ مسائل حل کر رہے ہیں، جادو،جناّت یا تعویز میں سے کوئی مسئلہ آپ کو ہو چکا ہے۔

۲: میاں،بیوی ہیں ان کے درمیان آپس میں محبت ہے،ایک دوسرے کے ساتھ اچھے ہیں،ٹھیک ہیں،سب کچھ ہے اور اچھا چل رہا ہے،اچانک نفرت ہو جاتی ہے، لڑائی بن جاتی ہے،علیحدہ ہو جاتے ہیں، خداناخواستہ طلاق تک بات پہنچ جاتی ہے اور یہ کام اچانک ہو رہے ہیں. تواس کا مطلب ان کے درمیان کی عداوت جادوکی وجہ سے ہے یا تعویز کروا دیے گئے ہیں۔

۳: بہت لوگ اس حوالے سے کہتے ہیں کہ اچھا بھلا کاروبار،لاکھوں کما رہے تھے، ایسے ہو گئے ہیں کہ ہزاروں،سو روپے پہ آگئے ہیں، قرضے سر پہ چڑھ گئے ہیں۔تو یہ بھی اس چیز کا شبہ ہو سکتا ہے کہ جادو،تعویز کے مسائل ہوں۔مثلاًکاروبار بہت اچھا چل رہا ہے اچانک ایسا ہو جاتا ہے۔ ہاں اگر مارکیٹ کے لحاظ سے ہے تو ایک الگ چیز ہے۔

۴: خاص طور پر خواتین کے رشتوں کے مسائل۔مردوں کے بھی مسائل ہوتے ہیں لیکن خواتین کے رشتوں کے یہ مسائل ہوتے ہیں کہ بعض دفعہ رشتے ہو جاتے ہیں لیکن جب ایسے مسائل ہوتے ہیں کہ کسی نے کچھ کروایا ہوا ہو، تو رشتے ٹوٹنے لگتے ہیں یا رشتے آتے نہیں یا آتے ہیں تو ان سے بات نہیں بنتی۔اس چیز میں بھی دیکھ لینا چاہیے کہ یہ مسائل بھی ہو سکتے ہیں۔

۵:

ہر کام کے اندر رکاوٹ ہوتی ہے۔گھر کے تمام افراد کے اندراتفاق نہیں ہوتا۔لڑتے،جھگڑتے رہتے ہیں۔ اس کا مطلب جادو، جناّت یا تعویز میں سے اس پر کوئی چیز ہو چکی ہے۔

اگر ان علامات میں سے ایک یا ساری علامات،خداناخواستہ، آپ میں پائی جاتی ہیں یا آپ کسی کو جانتے ہیں. جن میں یہ علامات ہیں تو یہ عمل ان کے ساتھ ضرور شیئر کریں۔عمل یہ ہے:

Wazifa For Protection وظیفہ:

اگر گھر کے مسائل ہیں تو گھر کے اند۔کاروبار کے مسائل ہیں تو کاروبار والی جگہ پر۔اگر لڑکیوں کی شادی کے مسائل ہیں،تو ظاہر ہے وہ بھی گھر کے اندر ہے، جس کمرے میں۔ آپ نے یہ کرنا ہے کہ سورۃالبقرہ لگا کر صرف سننی ہے۔ گھر کے اندر،صبح اٹھیں فجر کی نماز پڑھیں۔فجر کی نماز کے بعد،سورۃیسین، اس کے بعد رۃالبقرہ لگا دیں۔

Wazifa for Protection Surah yaseen

Wazifa for Protection Surah Baqarah

اتنی آواز میں لگا دیں کہ گھر میں آواز آتی رہے، باقی خواتین گھر کے کام کاج کرتی رہیں.سب کچھ کرتے رہیں. لیکن ۃالبقرہ لگی رہے۔

اسی طرح اگر کاروبار میں مسائل ہیں. دکان میں مسائل ہیں.فیکٹری میں مسائل ہیں.کسی بھی چیز میں مسائل ہیں. جو آپ کے کاروبار کی جگہ ہے، اس جگہ پر آپ سورۃالبقرہ لگا دیں۔ آپ دیکھیے گا Wazifa For Protection  سے کہ چند دن کے اندر ہی اس عمل سے آپ کو وہاں سے معلوم ہو جائے گا کہ اس کا کتنا عصر ہے۔

اگر آپ پر جادوہے،جنّات ہیں،تعویز ہیں تو آپ کی ساری چیزیں اس عمل سے پہلے کی طرح ہو جائیں گی۔ کاروبار ٹھپ تھا،انشاء اللہ، چلنے لگے گا۔ گھر کے اندر بیماریاں تھی،بیماریاں آہستہ آہستہ ختم ہوجائیں گی۔میاں،بیوی کے اندر نفرت تھی،پھر انشاء اللہ، محبت پیدا ہو جائے گی۔گھر کے تمام افراد کا ایک دوسرے سے اتفاق ہو جائے گا۔یہ انتہائی آسان عمل ہے۔ آپ کو کچھ کرنا بھی نہیں پڑے گا۔

 

سورۃ البقرہ سنیں / Download کریں 

 

جادو جنات کے حوالے سے ایک اور ویڈیوکا لنک نیچے دیئے گئے ہیں.&nbsp

kala jadu symptoms چار خواب جو جادو کی علامات

Important Links

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں مزید جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارےبارے میں.

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad