اسمِ اعظموظائف

Protection From Enemies ! اسم اعظم دشمن سے نجات کا وظیفہ

in article

بسم اللہ الرحمان الرحیم، السلام و علیکم!
اگر آپ اپنی جان، مال اور اولاد  Protection From Enemies  کی حفاظت چاہتے ہیں اور جانے یا انجانے دشمن سے پریشان ہیں تو دشمن کتنا ہی طاقت ور کیوں نہ ہو،آج جو آپ سے وظیفہ شیئر کر رہے ہیں،انشاء اللہ،اس کے کرنے سے وہ دشمن قدموں میں آئے گا، چاہے دشمن جسمانی تکلیف دیتا ہویا روحانی تکلیف دیتا ہو۔آج کے وظیفے میں اسمِ اعظم بہت زیادہ خاص ہیں۔

ان لوگوں کے لیے جودشمن کے شر سے محفوظ نہیں ہیں،چاہے ان کی جان ہے، چاہے مال ہے، چاہے اولاد ہے۔اب وہ دشمن کو جانتے ہیں یادشمن کو جانتے نہیں ہیں۔اور وہ دشمن،چاہے دشمن جسمانی تکلیف دیتاہے یا روحانی۔جسمانی تکلیف، تو آپ کو پتہ ہے۔روحانی تکلیف،جیسے جادوکا مسئلہ ہو، تعویز کا مسئلہ ہو یا بندش وغیرہ کا مسئلہ ہو۔

ایسا اگر آپ کا کوئی مسئلہ ہے تو یہ وظیفہ آپ کے لیے بہت کارگر ہے۔اس وظیفے میں ہم آپ سے ایک اسمِ اعظم شیئر کریں گے اور ساتھ ہی ساتھ ایک قرآنِ پاک کی چھوٹی سی آیت شیئر کریں گے،انشاء اللہ،آپ تمام دشمنوں کے شر سے محفوظ رہیں گے۔دشمن نے آپ پر جو بھی کروایا ہو گا، وہ اس پر واپس پلٹ کر چلا جائے گا۔

بہت سارے لوگوں کے میسجز آتے ہیں کہ ان کو سمجھ نہیں آتی کہ کیا مسائل ہیں،ہر وقت کی پریشانی رہتی ہے۔ تمام ٹیست کروا چکے ہیں، ٹیست بلکل ٹھیک آتے ہیں،دوائی اثرنہیں کرتی اورہروقت کی پریشانی بنی رہتی ہے۔اگر ہم حساب کروائیں تو پتہ چلتا ہے کہ ہم پر کسی نے تعویز کروا دیے ہیں یا جادو کروا دیے ہیں یابندش کروا دی ہے۔

دو اہم باتیں:

اب اس میں دو چیزیں ہیں جوہمارے پاس مختلف مسائل آتے ہیں،میسجز کے ذریعے۔ایک یہ بات لوگ اکثر کہتے ہیں کہ ہم کسی کا بُرا نہیں سوچتے،کسی کا بُرا نہیں کرتے، کوئی ہمارے ساتھ بُرا کیوں کرتا ہے،ہماری ہر چیز،ہمارے ہر معاملے کے ساتھ کیوں مسئلے بناتا ہے جب ہم اپنی زندگی میں خوش ہیں تو کسی کو کیا تکلیف ہوتی ہے۔

اگر آپ کے دشمن نہیں ہیں تو حاسد تو ہو سکتے ہیں،جو آپ کے کسی کام سے جلتے ہیں،آپ کے پاس کوئی نعمتیں ہیں،کوئی چیزیں ہیں،جن کو دیکھ کہ ان کو ناخوشی ہوتی ہے۔یا آپ اگر خوش ہوتے ہیں تو ان کو ناخوشی ہوتی ہے۔تو ایسے بہت سارے مسائل ہیں، جس کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔

اور بعض لوگ ایسے ہیں جو یہاں تک کہتے ہیں کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے بہت سارے جاننے والے ہیں، جو ، تعویزات کرواتے ہیں،جادو کرتے ہیں، جہاں جا کر یہ عمل کرواتے ہیں تو ہمیں کوئی ایسا وظیفہ دیں کہ،ظاہری بات ہے کہ ہمارے ان کے ساتھ تعلقات ہیں،ہمارے ان کے ساتھ گھر میں آنا جانا لگا رہتا ہے،اورہمارے گھر میں لین دین ہوتا رہتا ہے۔ہو سکتا ہے، ہمیں پِلا کے دے دیں، کھانے میں دے دیں،تو کوئی ایسی چیز بتائیں کہ ہمارے ان سے معاملات بھی چلتے رہیں اور باقی سلسلے بھی چلتے رہیں۔

 

زیادہ وظائف عشا کےبعد کیوں؟ 

رات کوعشاء کے بعد۔عموماًہم آپ سے جو وظائف شیئر کرتے ہیں. وہ عشاء کے بعد کے ہوتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ عشاء کے بعد ذرہ سکون کا وقت ہوتا ہے،کوئی ٹینشن نہیں ہوتی،چہل پہل نہیں ہوتی،انسان آرام سے کر سکتاہے۔

دن کے وقت اگر وظیفہ کیا جائے تو انسان سکون سے اس عمل کو نہیں کر سکتا۔رات کا وقت سکون کا ہوتا ہے.خاص طورپہ اس وقت تہجد ہوتی ہے. اورانسان اس وقت اللہ سے کھل کے باتیں کر سکتا ہے۔ جو اللہ سے اس نے مانگنا ہے،وہ سب کچھ سکون سے ہو سکتا ہے۔

تو اس لیے زیادہ تر وظائف آپ کو عشاء کے بعددیے جاتے ہیں۔اور دوسری بات ہر کام کرنے والی اللہ کی ذات ہے۔جس وقت جس کام میں وہ خوش ہو جائیگا.اس کی رضا ہوگی، وہ کام پورا ہو جائے گا۔اس میں کسی انسان، کسی چیز کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

آپ کے ساتھ یہ تجزبات شیئر کیے جاتے ہیں. جس سے لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے،لوگ بتاتے ہیں کہ ہمیں اس وظیفے سے فلاں فائدہ ہوا ہے.وہ ہم آپ کے لیے لے کے آجاتے ہیں.

تاکہ آپ لوگوں کو بھی اس چیز میں فائدہ ہو۔تو دوچیزیں آپ نے کرنی ہیں۔ ایک ہے،تیسویں پارے میں،آخری دس سورتوں میں سے ہے.

 Protection From Enemies  سورۃالقریش۔

 

Protection From Enemies surah quresh

وہ آپ نے رات کو اناسی(۷۹)مرتبہ پڑھنی ہے،عشاء کی نماز کے بعد، کسی بھی وقت پڑھ سکتے ہیں. لیکن افضل وقت تہجد کا ہوتا ہے۔آج کل ویسے بھی لوگ رات کو دیر سے ہی سوتے ہیں تو رات کو سونے سے پہلے پڑھ لیں۔
اس کے بعد ایک اسمِ اعظم ہے:

 

یَا مُنعِمُ، یا جَامِعُ، یَا مَنّانُ

 

یہ آپ نے تین سو تیرہ 313مرتبہ پڑھنا ہے۔

وظیفہ پڑھنے کا طریقہ:

پہلے ۷۹ مرتبہ سورۃالقریش پڑھنی ہے،پھر تین سو تیرہ مرتبہ یہ پڑھنا ہے.اس کے بعد آخر میں پھر ۷۹ دفعہ سورۃالقریش پڑھنی ہے۔

اوّل و آخر ۱۱،۱۱ دفعہ درود شریف پڑہیں،جو بھی درود شریف آپ پڑھ سکتے ہیں۔ سب سے بہترین درودِابراہیمی ہے،جو ہم نماز میں پڑھتے ہیں۔

اس کے بعد آپ نے دعا کرنی ہے۔

اور یہ یاد رکھیں،یہ اس وقت ہے، جب آپ دشمن کو جانتے نہیں ہیں. اس وقت آپ نے یہ عمل مکمل کرنا ہے۔ دعا کریں،اللہ سے مانگیں۔یہ گیارہ دن کا عمل ہے۔

کب شروع کریں؟

منگل یاہفتے والے دن شروع کرنا ہےاس کے علاوہ نہیں۔

اگر آپ دشمن کو جانتے ہیں

دوسرا اگر آپ دشمن کو جانتے ہیں، آپ کا کوئی رشتے دار ہے یا قریبی ہے،جس کا آپ کو پتہ ہے کہ وہ یہ کام کروا رہے ہے یا کرتا ہے۔ انسان کو پتہ چل جاتا ہے ان کے behaviourسے، تو اگر ایسا بھی ہے تو اس میں آپ نے ایسا کرنا ہے کہ جب آپ یہ اسمِ اعظم پڑہیں

یَا مُنعِمُ، یا جَامِعُ، یَا مَنّانُ

 

تو آپ نے اپنی شہادت والی انگلی اٹھانی ہے،اور تصوّر کرنا ہے، وہ جو جاننے والا شخص ہے،اس کے دِل کے اوپر تصوّر کر کے انگلی سے اس کا قلب بنانا ہے۔آپ نے اس کے دِل کا تصوّر کرنا ہے اپنے دِل میں اوریہ پڑھنا ہے تو انشاء اللہ، اس کا دِل اللہ آپ سے پھیر دیں گے،اب محبت میں پھیریں یا اس کے تصوّر سے آپ کو نکال دیں گے۔

انشاء اللہ، وہ آپ کو تنگ یا پریشان نہیں کرے گا۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ محفوظ رہیں گے، آپ کی آل اولاد محفوظ رہے گی، آپ کاآگے چل کے مال محفوظ رہے گا۔انشاء اللہ، آپ کی ہر چیزمحفوظ رہے گی۔یہ ہم نے بہت سارے لوگوں کو دیا اور بہت اچھا نتیجہ نکلا،اس لیے آپ سے بھی ہم نے شیئر کیا۔

اب کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے ان سے تعلقات ہیں کھانا،پینا وغیرہ۔اگر آپ،مثال کے طور پہ ان کے گھر چلے جاتے ہیں، ظاہر ہے، ایک ہی گھر کا فرد مسئلہ کر رہا ہوتا ہے، باقی تو نہیں کر رہے ہوتے،آپ گھر چلے جاتے ہیں، وہاں پرکھانا پینا آجاتا ہے یا ان کے گھرسے اپنے گھر میں کھانا آجاتا ہے. یاایسی جگہ آپ بیٹھے ہوتے ہیں کہ آپ وہاں انکار نہیں کر سکتے. توکئی لوگوں کو ہوتا ہے کہ ہم وہاں کیا کریں۔

سورۃ قریش کی طاقت:

اس میں آپ نے یہ جو سورۃالقریش ہے،اس کے بارے میں روایات میں آتا ہے کہ اگر یہ زہر کے اوپر بھی پڑھ کے زہر بھی کھایا جائے تو وہ زہر بھی اثر نہیں کریگا۔اس سورۃالقریش کی اتنی طاقت ہے،یعنی اگر کوئی زہر mixکر کے بھی آپ کو دے، آپ ساتھ دفعہ سورۃالقریش پڑہیں اور اس کے بعد آپ اس کھانے کو کھا لیں تووہ کھانا آپ کو برائی نہیں دے گا،آپ کو تکلیف نہیں دے گا،چاہے جسمانی یا روحانی، کوئی بھی کھانا۔

تو اگر آپ کو شک ہے کہ ہم پہ کچھ نہ کچھ پڑھ کے یا تعویز کر کے ہمیں دیتے ہیں. تو آپ اس کھانے پر۷ مرتبہ سورۃالقریش پڑھ کر دم کریں اور اس کو کھا لیں، انشاء اللہ،آپ کو وہ کھانا، وہ چیزنقصان نہیں دے گی۔اگر گھر میں کسی کو کِھلارہیں ہیں تب بھی یہی پڑھ کر بچوں کو دیں۔ انشاء اللہ. بچوں کو بھی نقصان نہیں دے گی۔

Important Links

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں. آن لائن قرآن اکیڈمی.

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad