دنوں کے وظائفوظائف

Wednesday Wazifa For Home بدھ کا وظیفہ نئے گھر کے لئے

in article

بسم اللہ الرحمان الرحیم، السلام و علیکم!
آج کا وظیفہ  Wednesday Wazifa For Home بدھ کا وظیفہ نئے گھر کے لئے ہے. گزشتہ دنوں ہمیں ایک بہن کا میسج آیا، وہ کہنے لگیں کہ ہم ذاتی گھر کے حصول کے لیے بہت کوششیں کر رہے ہیں. لیکن کہیں سے ہمارا سببب نہیں بن پا رہا. کرائے کے مکانوں میں ہمارا گزارا نہیں ہوتا. اب اتنے پیسے نہیں ہیں کہ ہم کرائے اتارتے رہیں، بِل اتارتے رہیں۔
آئے دن روز کی پرابلم ہوتی ہے تو اللہ بس ہمیں اپنا چھت دے دے۔ ہم بے شک بھوکے بھی رہ لیں گے لیکن بس چاہتے ہیں کہ بس اپنی چھت ہو. ہم نے کئی طرح کے وظائف کیے، اعمال کیے، سب کچھ کر رہے ہیں. لیکن کئی سالوں سے ہمارا گھر نہیں بن رہا۔

تو ان کے ساتھ بھی ہم نے وہ عمل شیئر کیا ہے. اور آپ کے ساتھ بھی کر رہے ہیں۔ بہت سارے لوگ چاہتے ہیں کہ ان کا ذاتی مکان ہو، ذاتی گھر ہو، جہاں وہ خوش و خرّم زندگی گزار سکیں۔ تو اگرآپ چاہتے ہیں تو آنے والی بدھ، جیسے اگر آج منگل ہے تو انشاء اللہ، کل بدھ ہو تو کل آپ یہ عمل کر سکیں۔ یا جو بھی آگے بدھ آئے گا، اس دن آپ یہ عمل کر سکتے ہیں۔

میرا یہ بہت عرصے کا مشائدہ ہے. کہ وہ لوگ جن کو اپنا ذاتی گھر چاہیے اگر وہ بدھ والے دن یہ خاص عمل کرلیں انشاء اللہ بہت جلد ان کو ذاتی گھر نصیب ہو جاتا ہے. یہ انتہائی پاور فل وظیفہ جو صرف بدھ کے دن کرنا ہے. بدھ والے دن اس عمل کو بکثرت کریں انشاء اللہ رب اگلے ہی بدھ تک آپ کو ذاتی گھر نصیب ہو جائے گا۔

Wednesday Wazifa For Home وظیفہ:

یا مُعِیدُ یا جَامِعُ

 wazifa 1 wednesday wazifa For home wazifa2 wednesday wazifa For home

وظیفہ کیسے پڑھیں ؟
ہر بدھ کو خود بھی اور سب گھر والے یہ وظیفہ بکثرت کریں. دن کو شروع کرنے سے پہلے اور رات کو ختم کر کے ایک تسبیح درود شریف کی بھی پڑھیں.آ خر میں سب گھر والے بیٹھ کر دعا بھی ضرور کریں.

اللہ سے یہ امید رکھیں کہ ہماری خواہشات بہت چھوٹی ہیں لیکن اللہ تو بہت بڑے ہیں. ان کے لیے کوئی چیز مشکل نہیں ہے لیکن اگر ہم ایسے انداز سے مانگیں گے.

Wednesday Wazifa For Home اللہ سے کیسے مانگیں؟

کہ اللہ کو ہم راضی کریں اور اس سے منظورکروائیں کہ اے اللہ ہمیں اپنا زاتی گھرنصیب فرما، ان کرائے کے گھروں سے ہماری جان چھڑواتو انشاء اللہ، اللہ کی ذات ضرور آپکو اپنا ذاتی گھر نصیب کرے گی۔آپ یہ عمل ہر بدھ لازمی کریں۔

چند بدھ آپ یہ عمل کرتے رہیں انشاء اللہ، دیکھیے گا. وہ دن دور نہیں کہ جب آپ بھی اپنے زاتی گھر کے مالک ہو جائیں گے۔دعا کریں کہ گھر والوں کو بٹھا کرآخری وقت کے اندر دعا کریں. اورساتھ کچھ میٹھا بنا کر کھا لیں۔ انشاء اللہ، اللہ کی ذات آپ کو ضرور اپنا گھر نصیب کرے گی۔

Important Links

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں. آن لائن قرآن اکیڈمی.

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad