
بسم اللہ الرحمان الرحیم، السلام و علیکم!
اگر کسی عورت کا خاوند کسی غیر عورت سے ناجائز تعلقات رکھتا ہو، یا خاوند کسی بھی بْری عادت کا شکار ہوگیا ہو یا غیر عورتوں میں دلچسپی رکھتا ہو اور بات بات پہ غصہ کرتا ہو، تو یہ وظیفہ Wazifa For Husband Love ان خواتین کے لیے ہے، جِن کے شوہر میں یہ عادات موجود ہیں۔یہ صرف ایک قرآنی آیت کا ایسا وظیفہ ہے، جو صرف ایک سو اکتالیس(۱۴۱)مرتبہ پڑھنی ہے۔
انشاء اللہ، شوہر کی تمام بْری عادتیں، شوہر کے تمام ناجائز تعلقات انشاء اللہ، اللہ کے حکم سے وہ ختم ہو جائیں گے۔یہ ایک ایسا وظیفہ ہے، جو آج کل ہر گھر کی ضرورت بن چکا ہے۔ ویسے تو اللہ پاک نے میاں بیوی کا بہت پیارا اور بہت محبت والا رشتہ بنایا ہے. لیکن بعض دفعہ یہرشتہ بہت سارے مسائل کا شکار ہو جاتا ہے اور اس کی وجہ سے کئی گھر اجڑ جاتے ہیں، کئی فیملیز آپس میں ٹوت جاتی ہیں،کئی لوگوں کے آپس میں تعلقات ختم ہو جاتے ہیں۔
جیسا کہ ایک حدیث میں آیا ہے
کہ شیطان سب سے زیادہ خوش ہوتا ہے جب طلاق ہوتی ہے، جب دو میاں بیوی آپس میں جدا ہوتے ہیں، کسی بھی وجہ سے تو شیطان سب سے زیادہ اسی بات سے خوش ہوتا ہے۔اب دونوں طرف سے مسائل ہوتے ہیں، بیوی کی طرف سے بھی مسائل ہوتے ہیں اورشوہر کی طرف سے بھی مسائل ہوتے ہیں۔بعض دفعہ بیوی کی وجہ سے رشتہ خراب ہوتا ہے اوربعض دفعہ شوہر کی وجہ سے رشتہ خراب ہوتا ہے۔
لیکن یہ وظیفہ بیوی کے لیے ہے کہ اگر شوہر کی طرف سے ان کومسائل ہیں تو انشاء اللہ، وہ یہ وظیفہ کریں تو ان کے شوہر سے متعلق جتنے بھی مسائل ہیں وہ دور ہو جائیں گے اور انشاء اللہ، وہ پھر ہنستا،مسکراتا اور پیار والا رشتہ بن جائیگا۔اورانشاء اللہ اس رشتے کی وجہ سے آپ کی انا والی جو زندگی ہے. وہ محبت اور اْلفت کے ساتھ گزرے گی۔زندگی میں ایک مرتبہ کرنا ہے،آپ کے شوہر سے متعلق تمام مسائل حل ہو جائیں گے.
Wazifa For Husband Love وظیفہ :
سورۃالمائدہ کی آیت نمبر۱۰۰ہے.
کتنی مرتبہ پڑھیں؟
اس آیت کو آپ نے ایک سو اکتالیس(۱۴۱)مرتبہ پڑھنا ہے اور یہ آپ نے رات کے وقت پڑھنا ہے۔ میاں اگر پاس ہے اور سو گیا ہے،اس کے بعد آپ نے اسکے بعد اسکو ایک سو اکتالیس(۱۴۱)بار پڑھنا ہے.
کتنے دن پڑھیں؟
اسکو گیارہ دن لگاتار پڑھنا ہے.گیارہ دن ایسے کہ اگرجمعرات کو شروع کریں اتوار کوختم کریں. یا اتوارکو شروع کریں اورجمعرات کوختم کریں۔ان دو دنوں میں آپ شروع کرسکتے ہیں۔
کس وقت پڑھیں؟
وظیفہ کرنا رات کو ہی ہے، عشاء کی نماز کے بعداور سونے سے پہلے، چاہے شوہر پاس ہے یا نہیں ہے۔
تو یہ آپ نے گیارہ دن ایک سو اکتالیس(۱۴۱)مرتبہ پڑھنا ہے. اگر میاں پاس ہے تو اسکو دم کر سکتے ہیں یا پانی پہ پھونک کے پِلا سکتے ہیں یادودھ وغیرہ ہو۔اس پہ آپ دم کرکے دے سکتے ہیں۔ یا اگر میاں پاس نہیں ہے تو آپ تصور پہ دم کر سکتی ہیں، یا ان کے میاں کی تصویر پہ دم کر سکتی ہیں۔
تو انشاء اللہ چنددن ہونگے اور آپ کا مسئلہ حل ہو جائیگا۔اور تمام چیزیں آپس میں بہترین ہو جائیں گی لیکن گیارہ دن لازمی کرنا ہے. چاہے گیارہ دن سے پہلے مسئلہ حل ہو جائے۔گیارہویں دن کوئی میٹھی چیزبنا لیں اور سارے مل کر کھا لیں۔ تو انشاء اللہ آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
Important Links
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں. آن لائن قرآن اکیڈمی.





