رزق کے وظائفوظائف

7chawal k daano sy dolat hasil karne ka wazifa-Mufti Bilal Qadri

7 چاول کے دانے لیں۔ ان پر یہ عمل کریں اور بس اپنے جیب بٹوہ میں رکھ لیں۔

in article

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام و علیکم ورحمۃ اللہ:

سات چاول کے دانے لیں۔ ان پر یہ عمل کریں اور بس اپنے جیب بٹوے میں رکھ لیں۔ اس عمل سے آپ کو ہر وہ چیز نصیب ہوگی جو آپ چاہتے ہیں جو آپ مانگ رہے ہیں چلتے ہیں اپنے وظیفے کی طرف چاول کے سات دانے لیں۔ اپنی ہتھیلی پر رکھیں ایک ایک دانے کے اوپر آپ نے یہ عمل کرنا ہے اور کوشش کرنی ہے کہ ایک ہی دن عمل کریں اگر آپ سات دن لگاتار ایک ایک دانے پر عمل کرنا چاہتے ہیں تب بھی کر سکتے ہیں ایک دن میں کریں گے تو فائدہ ہوگا سات دن میں بھی فائدہ ہوگا لیکن کوشش کریں کہ جتنا جلدی کر سکیں اتنا بہتر ہے۔ اب پہلا چاول کا دانا لینا ہے اول و آخر تین مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے جو ہم نماز کے اندر پڑھتے ہیں اس کے بعد وہ جو دانا آپ نے لیا تھا اس کے اوپر 786 مرتبہ " یااللہ " پڑھنا ہے پھر اس دانے پر دم کر کے اُسے ایک سائڈ پر رکھ دیں پھر دوسرا چاول کا دانہ لیں اس کے اوپر آپ نے 786 مرتبہ ” یابدیع " پڑھنا ہے اول و آخر تین مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھیں اس کو رکھیں پھر تیسرا دانہ لینا ہے اس پر بھی اول و آخر تین مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے اور اس کے اوپر آپ نے 786 مرتبہ ” یابدیع " پڑھنا ہے پھر دم کریں اور اس کو اپنے پاس رکھیں۔

اس کے بعد چوتھا دانہ لینا ہے اس چوتھے دانے کے اوپر بھی تین مرتبہ اول و آخر درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے اور پھر 786 مرتبہ ” یاوھاب " پڑھنا ہے دم کر کے پاس رکھ لینا ہے۔

پھر پانچواں دانہ لینا ہے اسی طرح اُس کے اوپر بھی اول و آخر تین مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے اور پھر 786 مرتبہ ” یاواسع "  پڑھنا ہے پھر دم کر کے اُس کو اپنے پاس رکھ لیں۔

 

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بُک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

پھر چھٹہ دانہ لینا ہے اسی طرح اُس کے اوپر بھی اول و آخر تین مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے اور پھر 786 مرتبہ ” یامالک الملک "  پڑھنا ہے پھر دم کر کے اُس کو اپنے پاس رکھ لیں۔

پھر ساتواں دانہ لینا ہے اسی طرح اُس کے اوپر بھی اول و آخر تین مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے اور پھر 786 مرتبہ ” یاودود”  پڑھنا ہے پھر دم کر کے اُس کو اپنے پاس رکھ لیں۔

روزانہ بھی ایک دانے پر عمل کر سکتے ہیں۔ جمعرات یا جمعہ سے عمل شروع کریں گے اور ایک ہی دن میں ایک ہی نشیست میں بھی کر سکتے ہیں ایک ہی دن میں مختلف وقتوں بھی کر سکتے ہیں ہر نماز کے ساتھ بھی کر سکتے ہیں اگر ایک دن میں کر رہے ہیں تو اس میں بھی کر سکتے ہیں تین دن کے اندر بھی کر سکتے ہیں بس آپ کا کام ہے کہ سات دانوں پر جب عمل کر لیں پھر آپ نے ایک سفید پیپر لینا ہے ان دانوں کے اوپر ڈال کے اس کو جیب میں بٹوے میں پرس میں رکھ دینا ہے اور اس کے بعد آپ کا کام ختم ہو جائے گا۔

اس عمل کو کرنے کے بعد رزق ، دولت آپ کی طرف ایسے آئے گی جیسے بارش میں پانی آتا ہے۔ آپ پر ایسی رزق و روزی کی بارش ہو جائے گا ا، اتنی دولت / پیسہ مل جائے گا کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔

 

 

IMPORTANT LINKS

اگر آپ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمیہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریںہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بُک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad