رزق کے وظائفوظائف

Ye wazifa karein beshumar rizq aur dolat milega-Mufti Bilal Qadri

خالی دامن ہر نعمت سے بھر جائے گا۔ ہر مراد ، ہر حاجت پوری ہوگی۔ رزق ہی رزق ، دولت ہی دولت۔

in article

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام وعلیکم ورحمۃ اللہ:

خالی دامن ہر نعمت سے بھر جائے گا۔ ہر مراد ، ہر حاجت پوری ہوگی۔ رزق ہی رزق ہوگا ، دولتی دولت ہوگی۔ وہ عمل بہت زیادہ خاص اور پیارے بھی ہوتے ہیں جن میں دونوں چیزیں ہوں یعنی حاجتیں ، مرادیں خواہشیں بھی پوری ہوں۔ رزق ، روزی ، مال ، دولت میں بھی اضافہ ہوتا جائے گا تو آج کا یہ عمل ایسے ہی ہے آپ کی جھولیاں خالی ہیں ، آپ کی جیب خالی ہے ، آپ کے بٹوے خالی ہیں ، آپ کے کچن رزق سے خالی ہیں ، آپ کے بینک بیلنس خالی ہیں تو اب ان کے بھرنے کا ٹائم آ چکا ہے تیاری کر لیں کہ اس کے بعد اتنا اللہ عطا فرمائے گا کہ ساری چیزیں بھر جائیں گی۔ انتہائی آسان اور انتہائی چھوٹا سا اور انتہائی پیارا سا عمل ہے۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

تو چلتے ہیں اپنے وظیفے کی طرف جو آپ نے پڑھنا ہے۔ یہ عمل آپ نے کوشش کرنی ہے ہر روز عصر کی نماز کے بعد پڑھنا ہے عصر کی نماز پڑھیں اس کے بعد اپنی جگہ بیٹھے رہیں کسی سے بات کلام نہ کریں آپ کا سینہ چہرہ قبلے سے نہ پھیرے۔ آپ نے کیا کرنا ہے کہ پانچ مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے وہ درود شریف جو ہم نماز کے اندر پڑھتے ہیں۔ اس کے بعد آپ نے 111 مرتبہ ” سورۃ الاخلاص " پڑھنی ہے

پانچ سے سات منٹ آپ کے اس کو پڑھنے میں لگیں گے۔ اس کے بعد پھر آپ نے پانچ مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی ہے۔ سات دن ، گیارہ دن ، اکیس دن یا اکتالیس دن اس عمل کو کریں۔ خواتین صرف ان دنوں میں کریں جن دنوں میں نماز پڑھنی ہے۔ جن دنوں میں نماز نہیں پڑھنی ان دنوں میں آپ اس کو چھوڑ سکتی ہیں۔ اکتالیس دن کے اندر اندر ہی آپ کو رِزلٹ ملے گا۔ حاجتیں ، مرادیں ، خواہشیں ، منتیں ایسے پوری ہوں گی کہ آپ کو یقین تک نہیں آئے گا۔

 

 

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمیہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریںہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad