رمضان کے وظائفوظائف

27ven shab shabe qadar jummah k 2 nawafil-Mufti Bilal Qadri

27ویں شب لیلۃ القدر شب جمعہ یہ دو نفل پڑھنا ہرگز مت بھولنا۔ پورے سال کے رزق ، دولت کا بندوبست۔

in article

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام وعلیکم ورحمۃ اللہ:

ستائیسویں شب لیلۃ القدر شبِ جمعہ یہ دو نفل پڑھنا ہرگز مت بھولنا کیوں اگر بھول گئے پشتاؤ گے اگر پڑھ لیا تو پورے سال کے رزق ، روزی ، دولت ، پیسے ، مال کا بندوبست اللہ تعالیٰ کر دیں گے۔ سال کی سب سے بڑی رات آنے والی ہے اس رات کے دو نفل 84 سال کی عبادت سے افضل ہیں۔ اس رات دس روپے کا صدقہ 84 سال کے صدقوں سے بہتر ہے۔ اس رات میں تین مرتبہ سورۃ الخلاص پڑھنا 84 سال ایک قرآن ختم کرنے کا ثواب مل جائے گا۔ اس سے بڑی کوئی چیز نہیں ہو سکتی تو کچھ بھی نہ کریں دو نفل لازمی پڑھ لیجیئے۔ حاجتیں ، مرادیں ، خواہشیں ، منتیں ہر چیز اللہ تعالیٰ پوری فرما دے گا۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

تو چلتے ہیں اپنے نوافل کی طرف آپ نے مغرب کے فوراً بعد ایک تسبیح درودِ ابراہیمئ کی پڑھ لینی ہے جو ہم نماز کے اندر پڑھتے ہیں۔ اس کے بعد آپ نے کیا کرنا ہے کہ عشاء کی تراویح کے بعد کسی بھی وقت آپ نے دو رکعت نماز صلاة الحاجت کی نیت کرنی ہے۔ نیت کر کے اللہ اکبر کر کے ہاتھ باندھ کر ثناء پڑھیں۔ سورۃ الفاتحہ پڑھیں اس کے بعد ” سورۃ القدر " پڑھئے گا۔ پھر رُکوع میں جائیں۔ سجدے میں جائیں۔ دوسری رکعت میں پھر سورۃ الفاتحہ پڑھیں اس کے بعد 27 مرتبہ ” سورۃ اخلاص " پڑھیں پھر آپ نے رُکوع میں جانا ہے۔ سجدے میں جانا ہے ” التحیات ” پڑھیں درود شریف پڑھیں دعا پڑھیں سلام پھیریں۔ سلام پھیرتے ساتھ ہی آپ نے پھر تین مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے جو نماز کے اندر پڑھتے ہیں اس کے بعد آپ نے سجدے کے اندر جانا ہے سجدے کے اندر جا کے ایک تسبیح اس وظیفے کی پڑھنی ہے۔

یامالک الحق المبین بحق رب لاتذرنی فردا وانت خیر الورثین

ایک تسبیح اس کی پڑھیں پڑھنے کے بعد روتے ہوئے گِڑگِڑاتے ہوئے آپ نے اللہ تعالیٰ کے حضور ہاتھ اٹھانے ہیں دعا کرنی ہے۔ دعا مانگتے جائیں مانگتے جائیں رو رو کر گِڑگِڑا کر اللہ تعالیٰ کو اس رات میں راضی کرلیں۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ ہر چیز عطا فرماتا ہے اور وہ رات وہ ٹائم ایسا ہوگا کہ اللہ خود آسمانی دنیا پر تشریف لائیں گے فرمائیں گے کہ ہے کوئی مانگنے والا کہ میں اس کو عطا کروں تو ہم جب اس کے حُضور نوافل پڑھ کے اس کی تسبیحات پڑھ کے اس سے مانگیں گے۔

خاص اپنے لئے رزق ، روزی ، مال ، دولت ، پیسہ مانگیں۔ نجات مانگیں ، اللہ سے جنت مانگیں ، اللہ سے خوشحالیاں مانگیں ، اللہ سے نصیب مانگیں اللہ تعالیٰ آپ کو سب کچھ عطا فرما دے گا۔

 

 

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad