
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام و علیکم ورحمت اللہ:
ہم استاد محترم کے پاس تھے تو وہاں پر ایک شخص آیا اور اس نے استاد محترم سے کہا کہ حضرت مجھ پہ بہت قرض ہے اور ابھی تو قرض داروں نے اتنا تنگ کیا ہوا ہے کہ بھاگتا پھرتا ہوں اور گھر عموماً نہیں ہوتا کیونکہ قرض والے قرض مانگنے کے لئے آ جاتے ہیں اور بہت زیادہ پریشان ہوں کوئی کام بھی نہیں بن رہا شاپ پر کام کرتا ہوں لیکن وہاں سے بھی اتنا کمائی نہیں ہو رہی کہ میرے سارے قرضں اُتر سکیں تو مجھے عمل بتلا دیں اور اس وقت ربیع الاول کا مہینہ بھی چل رہا تھا تو ہمارے استادِ محترم نے انہیں کہا کہ میں تمہیں ایک درود شریف دیتا ہوں اس مہینے کے اندر آپ نے پڑھنا ہے۔ اس نے کہا کتنی تعداد میں پڑھوں تو استادِ محترم نے کہ اس کی کوئی تعداد نہیں ہے جتنا اس کو پڑھ سکتے ہو پڑھو۔ اپنی زندگی کا حصہ بنا لو آج سے ابھی سے شروع کر دو۔ اس کو پڑھتے رہو چند دنوں میں دیکھئے گا کہ تمہارے حالات کیسے بدلتے ہیں اور ایسے ہی ہوا کہ وہ کچھ دن بعد آیا میرے خیال سے زیادہ سے زیادہ ہفتہ ہوا ہوگا اور کہنے لگا کہ مجھے شاپ کے اوپر اتنا بڑا آرڈر آیا کہ میرے سارے کے سارے قرضے اُتر گئے۔
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT
کہنے لگا کہ آج سے جب تک میری آنکھیں بند نہیں ہوتیں تب تک میں اس درود شریف کو ہر وقت پڑھتا رہوں گا اور میں نے بہت سارے لوگوں کو آگے بھی بتلایا اور ان کو بھی فائد ہو رہا ہے تو اس لیے میں نے سوچا کہ اس ربیع االاول میں آپ کے ساتھ بھی وہ وظیفہ شیئر کروں۔
آپ نے کرنا کیا ہے کہ ربیع الاول کا مبارک چاند جب نکلے آپ نے چاند کو دیکھ کر چاند کی جو دعا ہے وہ پڑھنی ہے۔ دعا پڑھنے کے بعد آپ نے ایک تسبیح اس درود شریف کی پڑھ لینی ہے اگر کوئی نہیں بھی پڑھ سکا تو کوئی مسئلہ نہیں ہے آپ پھر اگر آپ کو موقع ملے تو ربیع اول کے مہینے میں آپ نے اس کو کھلا پڑھنا ہے اور جتنا آپ اس کو پڑھ سکیں آپ اس کو پڑھیں۔ ہر وقت اُٹھتے بیٹھتے اس درود شریف کو پڑھتے رہیں۔
چاہے کروڑ روپے کا قرض ہے ، چاہے ایک روپیہ قرض ہے چند دن کے اندر وہ سارا قرض اُتر جائے گا اور یہ بہت ہی مجرب عمل ہے۔ میں نے بہت سارے لوگوں کو دیکھا ہے کہ جنہوں نے یہ درود شریف پڑھا ان کو قرض کے علاوہ بھی ہر چیز میں فائدہ ہوا۔ آپ یہ درود شریف پڑھنا شروع کر دیں گے تو آپ کے کام ایسے حل ہوں گے کہ آپ کو یقین بھی نہیں آئے گا کہ کام کیسے حل ہوے۔
IMPORTANT LINKS
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT




