صفر کے مہینے کے وظائفوظائف

Safar k mahinay ma surah rehman ka wazifa-Mufti Bilal Qadri

ماہِ صفر المظفر میں سورۃ الرحمٰن کا انتہائی فائدہ مند وظیفہ۔ بےروزگاری، بیماری ، آفات اور مصیبتوں سے محفوظ۔ ان شاء اللہ جس مقصد کے لیے پڑھیں گے وہ مقصد پورا ہوگا۔

in article

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام و علیکم ورحمت اللہ:

جو لوگ بےروزگاری سے تنگ ہیں ، بیماریوں سے تنگ ہیں ، پریشانیوں سے تنگ ہیں۔ ماہ صفر المظفر کے اندر سورۃ الرحمٰن کو اتنی تعداد کے اندر پڑھ لیں ان شاء اللہ پورا سال بےروزگاری ، بیماریوں ، پریشانیوں سے اللہ تعالیٰ کے حکم سے نجات مل جائے گی۔ پورے مہینے کے اندر اس وظیفے کو پڑھنا ہے آپ کو فائدہ ہوگا کیسے پڑھنا ہے اور کتنی تعداد کے اندر پڑھنا ہے تمام تفصیل اس آرٹیکل میں شیئر کر دی ہے۔

آپ کا کوئی ایسا مقصد جو پورا نہیں ہو رہا ، ایسی پریشانی جو ختم نہیں ہو رہی ، ایسی حاجت جو پوری نہیں ہو رہی یا بےروزگاری سے آپ تنگ آ چکے ہیں بیماریاں آپ کا پیچھا نہیں چھوڑ رہی تو ماہ صفر المظفر کے اندر ” سورۃ الرحمٰن ” 79 مرتبہ پڑھ لیں۔

پورے مہینے کے اندر چاہے آپ روزانہ ایک مرتبہ پڑھیں دو مرتبہ پڑھیں تین مرتبہ پڑھیں یا ایک دن کے اندر پورا کر لیں یا بقایا جتنے دن رہ گئے ان دنوں کے اندر پورا کر لیں لیکن ماہِ صفر کے اندر آپ نے سیونٹی نائن 79 مرتبہ مکمل کر دینا ہے انتہائی کم تعداد کے اندر ہے اور فائدے اس کے بہت زیادہ ہیں آپ یہ وظیفہ کریں گے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ اس کے فائدے کتنے ہیں جیسے میں نے ابھی آپ کو بتلایا مقاصد پورے ہو جائیں گے ، پریشانیاں دور ہو جائیں گی ، حاجات پوری ہو جائیں گی ، بےروزگاری کا خاتمہ ہو جائے گا کیونکہ یہ  ” سورۃ الرحمٰن ” بےروزگاری کے حوالے سے بہت زیادہ فائدہ مند ہے کہ جو شخص روزانہ کم از کم ایک دو مرتبہ  ” سورۃ الرحمٰن ” پڑھتا ہے تو ساری زندگی کے لیے بےروزگاری اس سے دور ہو جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ اس کو بےتحاشا رزق عطا فرماتا ہے اور ایسی جگہ سے اللہ تعالیٰ اس کو رزق عطا فرماتا ہے کہ اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا۔

 

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمیہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریںہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad