دنوں کے وظائفوظائف

Thursday wazifa for money and dolat-Mufti Bilal Qadri

تنگدستی بےروزگاری ہمیشہ کیلئے ختم جمعرات کے دن چلتے پھرتے یہ سورۃ پڑھ لیں۔ دنیا کی ہر نعمت حاصل ہوگی۔

in article

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام وعلیکم ورحمت اللہ:

تنگ دستی بے روزگاری ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم۔ جمعرات کے دن چلتے پھرتے یہ سورت پڑھ لیں دنیا کی ہر نعمت اللہ تعالیٰ آپ کو عطا فرما دیں گے۔ آج کل کا جو دور چل رہا ہے اور جو معاشی حالات ہیں صرف پاکستان کے نہیں پوری دنیا کے اندر معاشی حالات جو عالمی وبا تھی اس کے بعد سے چینج ہو چکے ہیں ترہ ترہ کی بیماریوں نے پریشان کیا ہوا ہے وہیں پر تنگ دستیاں بے روزگاریاں دن بہ دن بڑھتی چلی جا رہی ہیں اگر ہم جیسے ملک پاکستان کے حوالے سے دیکھیں تو لاکھوں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں اور ہر طرح سے مسائل میں دوچار ہو چکے ہیں سب سے پہلے دعا ہے اس ملک پاکستان کیلئے اللہ تعالیٰ اس ملک پاکستان کی حفاظت فرمائے اس کو ترقی عطا فرمائے دنیا کے اندر اللہ تعالیٰ ملک پاکستان کا نام روشن کریں اور ایسے وسائل بنا دیں کہ اس ملک کے بھی حالات بدلیں اور اس ملک کے رہنے والوں کے بھی حالات بدل جائیں اور اللہ تعالیٰ اس ملک پاکستان کو ہر قسم کی اندرونی بیرونی سازشوں سے محفوظ فرمائے اور اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو اللہ تعالیٰ تباہ و برباد فرمائے آمین!۔

تو جو لوگ پریشان ہیں بیماریوں کے اندر ہیں مسائل کے اندر ہیں تو آپ کو چاہیے کہ آپ بھی یہ والا عمل ضرور کیجئے کسی بھی دن کر سکتے ہیں کسی بھی وقت کر سکتے ہیں لیکن آنے والی جمعرات ہے والے دن صبح فجر کی نماز کے بعد سے لے کے رات بارہ بجے کے درمیان میں چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے یعنی جتنا آپ چاہیں اس کو پڑھ سکتے ہیں اس کی کوئی لیمٹ نہیں ہے اور یہ سورت آپ کو یاد ہوگی۔ آخری دس سورتوں کے اندر یہ سورت آتی ہے اور اگر آپ اس کو پڑھ لیتے ہیں تو ان شاء اللہ آپ کو بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوگا۔ نمبر ایک تنگ دستیاں ختم ہو جائیں گی اور دوسری آپ کی بیروزگاری ختم ہو جائے گی۔ تیسرا اللہ تعالیٰ آپ کے رزق میں ، روزی میں برکتیں عطا فرما دے گا اور بے تحاشا اللہ تعالیٰ آپ کو رزق و روزی نصیب فرما دے گا کاروبار کے حوالے سے اللہ تعالیٰ آپ کے کاروبار کو دن دُگنی رات چُگنی ترقی عطا فرما دے گا اگر آپ گھر کے حوالے سے پریشان ہیں یا اگر آپ بے گھر ہیں آپ کے پاس اپنا گھر نہیں ہے اللہ تعالیٰ آپ کو اس ایک دن کے عمل سے ہی اپنا ذاتی گھر بھی ضرور نصیب فرما دے گا بہت ہی آسان عمل ہے۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

آپ نے کرنا کیا ہے کہ فجر کی نماز پڑھنی ہے فجر کی نماز پڑھنے کے بعد آپ نے گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے۔ کوشش کریں درودِ ابراہیمئ پڑھیں جو ہم نماز کے اندر پڑھتے ہیں اس کے علاوہ آپ کوئی سابھی درود شریف پڑھ سکتے ہیں اس کے بعد آپ نے سارا دن جتنا آپ پڑھ سکتے ہیں کم از کم 101 مرتبہ لازمی پڑھ لیں زیادہ جتنا آپ چاہیں پڑھ سکتے ہیں اور آپ نے یہ عمل کرنا ہے جو آپ کی سکرین پر آرہا ہے۔

سورۃ النصر

آپ نے یہ والی سورت پڑھنی ہے اور اس کو جتنا چاہیں پڑھیں ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں پڑھیں صرف جمعرات ہی نہیں جمعرات کے علاوہ بھی کسی دن آپ یہ عمل کر سکتے ہیں کسی بھی وقت آپ عمل کر سکتے ہیں اور اس عمل کی بدولت آپ کے رزق و روزی میں اللہ تعالیٰ ایسا اضافہ فرمائیں گے کہ آپ ہی نہیں آپ کی نسلوں کی بھی محتاجگیاں ختم ہو جائیں گی ضرور عمل کیجئے گا بہت فائدہ ہو گا۔

 

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمیہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریںہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad