دنوں کے وظائفوظائف

Jumma ke Din jumme ki namaz Ke baad ka Khas Wazifa-Mufti Bilal Qadri

جمعہ کی نماز کے بعد یہ چھوٹا سا عمل کر لیں۔ سارا ہفتہ دولت آپ کے پیچھے پیچھے ہوگی۔ غائب کے خزانوں سے رزق حاصل ہو گا۔

in article

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام وعلیکم ورحمت اللہ:

جمعہ کی نماز کے بعد یہ چھوٹا سا عمل کر لیں سارا ہفتہ دولت آپ کے پیچھے پیچھے ہوگی۔ غائب کے خزانوں سے رزق حاصل ہوگا۔ الحمدللہ جمعتہ المبارک آگیا اور جمعتہ المبارک کے حوالے سے ہمارے خاص عمل ، خاص وظائف ہوتے ہیں جس کا بہت اچھا فیڈبیک ملتا ہے تو اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کے پاس اتنا مال و دولت آئے کہ آپ کو اس کے پیچھے بھاگنا نہ پڑے بلکہ مال و دولت کو آپ کے پیچھے پیچھے آنا چاہیے جیسے ہم لوگ ہوتے ہیں ہم دن بھر محنت کرتے ہیں کوشش کرتے ہیں پیسہ کمانے کی ، مال کمانے کی ، اپنے گھر بار کی اور رزق و روزی کے لیے بھاگتے رہتے ہیں تو اگر آپ یہ عمل کر لیں گے جمعہ کی نماز کے بعد تو پھر آپ بیٹھیں گے اور دولت آپ کے پیچھے پیچھے آئے گی جیسے مجھے بہت سارے لوگ کہتے ہیں مفتی صاحب اتنی محنت کرتے ہیں سب کچھ کرتے ہیں لیکن رزق و روزی پھر بھی پوری نہیں ہوتی ہے۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

تو اگر آپ چاہتے ہیں کہ سارا ہفتہ کیونکہ ہفتہ اس لئے کہہ رہا ہوں کیونکہ آج جمعہ ہے اور پھر آگے جمعہ آجائے گا تو پھر اگلے جمعہ ہم اس عمل کو دوبارہ کر لیں گے تو اسی طرح ہم کامیاب ہوں گے۔ ایک جمعے سے دوسرے جمعے تک دولت ، مال اور رزق کی فراوانی آپ پر ہو جائے گی۔

آپ نے کرنا کیا ہے کہ جمعے کی نماز کے بعد اس عمل کو شروع کرنا ہے اور خواتین ظہر کی نماز کے بعد اس عمل کو کریں گی کیونکہ خواتین کا جمعہ نہیں ہے تو گھر کے اندر وہ ظہر کی نماز پڑھیں گی جمعہ کی جگہ ظہر کی نماز پڑھ کے یہ عمل گھر کے اندر کر سکتی ہیں اور مرد حضرات مسجد کے اندر جمعہ کی نماز کے بعد یعنی مکمل آپ نماز فرائض نوافل سنتیں سب کچھ پڑھنے کے بعد آپ نے یہ ایک چھوٹا سا عمل کر لینا ہے جمعہ کی نماز کے بعد ایک مرتبہ ” سورۃ الکہف ” پڑھنی ہے اور سورۃ الکہف کے بارے میں حدیث شریف کے اندر آیا ہے کہ جو شخص ایک جمعہ پڑھتا ہے تو اگلے جمعہ تک اس کے لئے نور ہی نور ہوتا ہے اور ” سورۃ الکہف ”  کے ساتھ رزق ، روزی کے لئے آپ نے تین مرتبہ ” سورۃ الواقعہ ”  پڑھنی ہے اور جو شخص روزانہ مغرب کے وقت  ” سورۃ الواقعہ ”  پڑھتا ہے اس کو کبھی بھی رزق ، روزی کی تنگی نہیں ہوتی تو جمعہ والے دن خاص اس کا عمل ہے کہ جمعہ کی نماز کے بعد ایک مرتبہ آپ نے سورۃ الکہف پڑھنی ہے اور تین مرتبہ اس کے ساتھ سورۃ الواقعہ پڑھنی ہے اور ان دونوں سورتوں کے پڑھنے سے پہلے اور بعد میں گیارہ گیارہ مرتبہ آپ نے درود شریف پڑھنا ہے کوئی سا بھی درود شریف آپ پڑھ سکتے ہیں اور اس کے بعد دعا کیجئے ان شاء اللہ ایک جمعے سے دوسرے جمعے تک آپ کے رزق ، روزی ، دولت ، مال کا بندوبست ہو جائے گا تو اس جمعہ اس عمل کو ضرور کیجئے آپ کو بہت فائدہ ہوگا۔

 

 

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad