
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام وعلیکم ورحمت اللہ:
رمضان المبارک کا چاند دیکھتے ہی اکیس 21 مرتبہ یہ سورت پڑھ لیں۔ کاروبار ، رزق اور دولت کا بہت ہی بے مثال اور بہترین وظیفہ۔ الحمدللہ رمضان المبارک شروع ہونے جا رہا ہے اور آج ایک دن یا دو دن رہ گئے ہیں ان شاء اللہ رمضان المبارک کا چاند طلوع ہو جائے گا تو اگر آپ چاہتے ہیں کہ سارا سال آپ کے کاروبار کے مسائل حل ہوں جیسے کہ آج کل ہر ایک شخص کاروبار کی وجہ سے پریشان ہے کیونکہ جو عالمی حالات چل رہے ہیں اس وجہ سے تقریباً سب کے کاروبار ڈاون جا رہے ہیں تو اگر کاروبار میں ترقی چاہتے ہیں ، رزق میں چاہتے ہیں بے تحاشا اضافہ ہو اور بے تحاشا آپ کو دولت ملے۔آپ نے کرنا کیا ہے رمضان المبارک کا چاند دیکھتے ہی اکیس مرتبہ یہ سورت پڑھ لینی ہے کونسی سورت پڑھنی ہے اس آرٹیکل کے اندر شیئر کروں گا۔
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT
کاروبار میں ہر ایک شخص چاہتا ہے کہ اس کو کامیابی ملے اور اس کا کاروبار دن دُگنی رات چُگنی ترقی کرے اور ہر ایک شخص رزق میں اضافہ چاہتا ہے کیونکہ آمدنی وہی ہے لیکن اخراجات بڑھ چکے ہیں۔ مہنگائی نے ہر ایک شخص کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے اور ہر ایک شخص چاہتا ہے کہ اس کے پاس اتنی دولت ہو ، اتنا پیسہ ہو کہ وہ کم از کم اپنی ضروریاتِ زندگی کو پورا کر سکے تو رمضان المبارک کا مہینہ خاص رحمتوں کا / برکتوں کا / مغفرتوں کا مہینہ ہے تو اس مہینے کے اندر جیسے ہی رمضان المبارک کا چاند طلوع ہو تو آپ نے سب سے پہلے رمضان المبارک کے چاند کی دعا پڑھنی ہے۔ اَللّٰهُمَّ اَهْلِلْهُ عَلَيْنَا بِاليُمْنِ وَالاِيمَانِ وَالسَّلَامَةِ وَالاِسْلَامِ،رَبِّي وَرَبُّكَ اللَّهُ۔
یہ آپ نے ایک مرتبہ پڑھنی ہے اس کے بعد آپ نے سورۃ الکوثر اکیس مرتبہ پڑھنی ہے اور وہیں چاند کو دیکھتے ہوے ہاتھ اٹھا کے اللہ تعالیٰ سے دعا کریں ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ کاروبار میں ، رزق میں ، دولت میں ان شاء اللہ برکتیں عطا فرمائیں گے بہت ہی مجرب عمل ہے اس عمل کو ضرور کیجئے گا اگر پہلے دن نہیں کر سکے تو پہلے عشرے میں جب بھی آپ کو موقع ملے آپ چاند کو دیکھتے ہوے اس عمل کو کر سکتے ہیں۔
IMPORTANT LINKS
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں




