
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام و علیکم و رحمت اللہ:
حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: کہ روزے دار کے لئے دو خوشیاں ہیں ایک افطار کے وقت اور ایک اپنے رب سے ملاقات کے وقت۔ آج کا ہمارا وظیفہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا وظیفہ ہے اور تمام جائز دلی مرادوں کو پورا کرنے کا وظیفہ ہے تمام مشکلوں سے نجات کا وظیفہ ہے۔ رمضان المبارک کا چاند جو کہ بہت ساری خیر و برکت کے ساتھ اور یہ جو آج آپ کے ساتھ عمل شیئر کروں گا یہ ایک پاورفل عمل ہے جو میرے استاد سے میں نے سنا اور انہوں نے اپنے استاد سے سنا اور میرے استاد محترم نے فرمایا کہ یہ بہت ہی پاورفل عمل ہے اور میں نے بہت سارے لوگوں کو دیا اور اس کا بہت سارا فائدہ ہوا تو مجھے بھی ان سے یہ اِذن ملا تو میں نے سوچا کہ اپنے تمام ویورز کے ساتھ اس کو شیئر کر دوں کیونکہ میری خواہش ہوتی ہے اور جیسے کہ حدیث شریف میں بھی آتا ہے کہ انسان اپنے بھائی کے لئے وہ پسند کرے جو اپنے لئے پسند کرتا ہے تو یہ چیز میں اپنے لئے پسند کرتا ہوں اس لئے میں چاہتا ہوں۔
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT
کہ ہمارے جتنے ویورز / دیکھنے والے ہیں تمام لوگ اس عمل کو کریں تاکہ ان کو بھی فائدہ ہو تو بالکل مختصر سا عمل ہے۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنا ہے تو چاند دیکھنے کے ساتھ ہی پہلے یہ دعا پڑھنی ہے چاند کی ” اَللّٰهُمَّ اَهْلِلْهُ عَلَيْنَا بِاليُمْنِ وَالاِيمَانِ وَالسَّلَامَةِ وَالاِسْلَامِ،رَبِّي وَرَبُّكَ اللَّهُ ” اور اس میں بھی یہ نہیں ہے کہ آپ پہلے دن کوشش کریں کہ پہلے دن چاند کو دیکھیں اگر ابرآلود ہوتا ہے چاند نظر نہیں آتا۔ دوسرے دن ، تیسرے دن ، چوتھے دن جب بھی آپ چاند کو دیکھیں یہ آپ عمل کر سکتے ہیں۔ پہلے دن چاند دیکھنا لازمی نہیں ہے کسی بھی وقت آپ اس کو دیکھ سکتے ہیں تو جب آپ نے چاند کو دیکھنا ہے تو پہلے چاند کی دعا پڑھنی ہے تو جب آپ چاند کو دیکھ کر چاند کی دعا پڑھ چکے ہیں اس کے بعد آپ نے تین دفعہ درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے جو ہم نماز کے اندر پڑھتے ہیں۔ اس کے بعد آپ نے یہ دعا وہیں کھڑے کھڑے چاند کو دیکھتے ہوئے پڑھنی ہے ” یا بدیع العجائب بالخیری یا بدیع ” یہ ایک سو تیرہ 113 مرتبہ آپ نے پڑھنی ہے اس کے بعد جب یہ مکمل ہو جائے پھر تین مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے اور پھر اس کے بعد ہاتھ اُٹھا کے دعا کرنی ہے اپنے لئے کریں ، اپنے گھر والوں کے لئے کریں اور جو آپ کی سب سے بڑی جائز حاجت ہے اس کو آپ سب سے پہلے لکھیں اور اس کو زیادہ مانگیں ان شاء اللہ آپ کے ہاتھ نیچے نہیں آئیں گے اور آپ کی دعا ، حاجت کو اللہ پاک پورا فرما دیں گے۔
IMPORTANT LINKS
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT




