دنوں کے وظائفوظائف

Jumma ke Din ka khas powerful wazifa for increase money-Mufti Bilal Qadri

جمعۃ المبارک صرف ایک دن تسبیح پڑھتا ہوں۔ پورا ہفتہ پیسہ ختم نہیں ہوتا۔ دولت ، رزق ، سکون ، خوشحالی جو بھی مانگو گے ملے گا!

in article

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام وعلیکم ورحمت اللہ:

جمعۃ المبارک صرف ایک دن تسبیح پڑھتا ہوں پورا ہفتہ پیسہ ختم نہیں ہوتا۔ دولت ، رزق ، سکون ، خوشحالی جو بھی مانگو گے اللہ تعالیٰ عطا فرما دے گا۔ الحمدللہ جمعۃ المبارک کا دن آگیا ہے۔ جمعہ کا خاص عمل لے کے آپ کی خدمت میں حاضر ہوں ایسا عمل بھائی نے مجھے سنایا اور ان کا کہنا تھا کہ وہ کھانے کی ریڑی لگاتے تھے اور کہتے ہیں کہ کافی سالوں سے لگا رہا تھا لیکن مجھے کچھ فائدہ نہیں ہو رہا تھا اور میرے قریب اور بھی لوگ تھے جنہوں نے کھانا لگایا تھا الحمدللہ بہت اچھا چل رہا تھا اور ان کے گاہک دیکھتا تھا تو مجھے عجیب سا فیل ہوتا تھا کہ میرے پاس کیوں نہیں کوئی آرہا تو کہتے ہیں پھر بہت دفعہ میں نے چیک بھی کروایا کہ میرے اوپر کوئی بندیش ہے یا ایسی کچھ چیز ہے جس کی وجہ سے میرا کام نہیں چل رہا تو کوئی فائدہ نہیں ہوا کہتے ہیں میں نے وظائف بھی کیئے تو پھر کہنے لگے کہ ایک دفعہ مولوی صاحب آئے میری شاپ کے اوپر تو میں نے ان سے بات کی کہ میرا کاروبار کے حوالے سے یہ مسئلہ ہے تو کیا پڑھا کروں کہ اللہ تعالیٰ مجھے رزق میں برکت دے ، میری دکان چل جائے ، مجھے فائدہ ہو اس میں تو انہوں نے کہا کہ ایک آسان سا عمل دیتا ہوں اللہ تعالیٰ کے دو نام ہیں آپ نے جمعہ والے دن اس کو پڑھنا ہے اتنی تعداد کے اندر وہ میں آپ کو ابھی ساری تفصیل بتاؤں گا۔ کون سے نام ہیں کتنی دفعہ / مرتبہ پڑھنے ہیں تو کہنے لگے کہ میں نے پہلے ہی جمعہ اس عمل کو شروع کیا تو وہ ہفتہ میرا بہت اچھا گیا اب وہ اپنی مثال دیتے ہیں کہ اگر میں مفتی صاحب کے پہلے ایک ہزار ہفتہ دو ہزار کما رہا تھا تو میں پانچ سے دس ہزار ہفتے کے اندر چلا گیا یعنی میرا کھانا جو میں پورا دن بیچتا تھا پھر گھر لے جاتا پھر ایسا ہوا کہ آدھے دن کے اندر اندر میرا مال ختم ہو جاتا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے رزق عطا فرمایا اور کہتے ہیں کہ جمعہ کو میں اس عمل کو کبھی نہیں چھوڑتا تو انہوں نے بتلایا ان کو فائدہ ہوا تو میں نے کہا کہ میں اپنے ویوورز کے ساتھ شیئر کرلوں تاکہ ہمارے جتنے بھی ویوورز ہیں ان کو بھی اس چیز کا فائدہ ہو تو وہ کون سے اللہ تعالی کے دو نام میں ابھی آپ کے ساتھ شیئر کرتا ہوں۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

جمعۃ المبارک میں یہ عمل کر کے اور یہ خاص تسبیح پڑھ کر پورا ہفتہ سکون اور خوشحالی سے گزاریں اور رزق ، دولت کی تمام ضروریات پوری ہوں اور اللہ تعالیٰ سے جو بھی مانگو وہ عطا کریں تو جمعہ کو یہ تسبیح شروع کر دیں کہ جمعہ فجر کے بعد یعنی جمعہ والے دن فجر کی نماز پڑھیں فجر کی نماز کے بعد سے لے کر مغرب تک یعنی مغرب کی اذانوں سے پہلے پہلے تک اللہ تعالیٰ کے دو نام اکتالیس 41 تسبیح پڑھ لیں۔ صرف جمعہ والے دن اس کو پڑھنا ہے اور اس کو آپ اکیلے بھی پڑھ سکتے ہیں اور گھر والوں کو ساتھ انوالو کر کے بھی اس عمل کو پڑھا جا سکتا ہے ، اس کو ایک ختم کی صورت میں بھی آپ کر سکتے ہیں اور جب ختم کی صورت میں کریں گے پھر ساتھ کچھ میٹھا بنا کے بھی آپس میں تقسیم کر کے اس کو کھا سکتے ہیں۔ تو اول و آخر گیارہ مرتبہ آپ نے درود شریف پڑھنا ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کے دو نام ” یاوھاب یامجیب ” پڑھنے ہیں اور یہ اللہ تعالیٰ کے خاص دو نام ہیں اور یہ گزشتہ سالوں میں بہت سارے لوگوں کو میں نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے کہ جن لوگوں کے رزق کے ، دولت کے ، برکت کے مسائل ہیں جس جس نے بھی یہ کیا بہت فائدہ ہوا ہے تو اس عمل کو ضرور کیجیئے گا۔ ان شاء اللہ آپ کو بھی فائدہ ہوگا۔

 

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad