شعبان کے وظائفوظائف

shaban last days ka wazifa for Money Dolat & Rizq-Mufti Bilal Qadri

شعبان کے آخری ہفتے کا وظیفہ۔ زرق ہی رزق بس چلتے پھرتے یہ پڑھیں۔ دولت سے مالا مال۔

in article

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام و علیکم ورحمت اللہ:

شعبان کے آخری ہفتے کا وظیفہ رزق ہی رزق بس چلتے پھرتے یہ پڑھیں دولت سے مالا مال ہو جائیں گے۔ شعبان المعظم کا مہینہ ختم ہونے جا رہا ہے آج جب یہ میں ویڈیو اپلوڈ کر رہا ہوں تو تقریباً ایک ہفتہ آخری ہفتہ رہ گیا ہے شعبان کا اور جو دن رہ گئے ہیں اب یہ دن واپس نہیں آئیں گے ایک سال بعد اب شعبان آئے گا اور شعبان کے آخری دن بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں اور آگے رمضان کا مہینہ آ گیا تو اگر اس کے اندر ہم ایسے اعمال کر لیں کہ جو مقبولیت والے ہوں جو اللہ کے ہاں قبول ہوں جس سے رب کی ذات خوش ہوتی ہو تو رمضان کا مہینہ بھی اس حوالے سے ہمارا بہتر گزرے گا تو آپ نے شعبان کے آخری ہفتے روزانہ یہ عمل ضرور کرنا ہے کونسا عمل ہے جو آپ کے رزق کو بھی بڑھا دے گا آپ کو دولت سے بھی مالا مال کر دے گا ابھی مکمل تفصیل آپ کے ساتھ شیئر کروں گا۔

اگر خوب رزق و روزی اور خوب مال و دولت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو شعبان المبارک کا آخری ہفتہ شروع ہو چکا ہے بس آپ نے کرنا صرف اتنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے سے پہلے پہلے یہ عمل اس طرح کر لیں اس عمل کے کروڑوں فائدے ہیں ان میں سے ایک فائدہ یہ ہے کہ مال و دولت میں اضافہ ہوتا ہے یعنی کروڑ فائدے ہیں ایک فائدہ یہ ہے اس کے علاوہ دیکھیں آپ کو کتنے فائدے حاصل ہوں گے حاجتیں پوری ہو جائیں گی ، من کی مرادیں پوری ہو جائیں گی ، رب کی ذات آپ کو سب کچھ عطا کر دے گا پریشانیاں ختم ہو جائیں گی ، مسائل ختم ہو جائیں گے ، گھر کے اندر برکتیں ہو جائیں گی ، کاربار کے اندر برکتیں ہو جائیں گی ، پیسوں کے اندر برکتیں ہوں گی تنخوا کے اندر برکت ہو جائے گی اللہ تعالیٰ جو ہے وہ آپ کو جو جاب کرتے ہیں تو اس کے اندر پروموشن آپ کو عطا ہو جائیں گی بس کرنا یہ ہے اس آخری ہفتے یہ وظیفہ لازمی کر لیں کون سا وظیفہ ہے بتانے جا رہا ہوں آپ نے اس کو دھیان سے دیکھنا ہے اور اچھے طریقے سے عمل کر لیں تاکہ آپ کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو آپ نے کرنا یہ ہے کہ قرآن پاک کی سورت ہے سورۃ القدر جو کہ تیسرے پارے کے اندر ہے۔

آپ نے کرنا یہ ہے کہ روزانہ جب تک چاند طلوع نہیں ہوتا ایک تسبیح سورۃ القدر کی پڑھنی ہے پورے دن کے اندر پورے دن کے اندر صرف ایک تسبیح / سو مرتبہ آپ نے سورۃ القدر پڑھنی ہے جب آپ کو رمضان کا چاند نظر آجائے پھر آپ نے یہ عمل چھوڑ دینا ہے تو اگر زندگی کے اندر چند دن اور چند منٹ دے دیں گے تو ان شاء اللہ دیکھئے گا کہ آپ کی زندگی بدل جائے گی زندگی آپ کی سنور جائے گی عمل کیجئے گا بہت فائدہ ہوگا۔

 

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمیہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریںہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad