رجب المرجب کے وظائفوظائف

Rajab ka chand or dolat ka wazifa-Mufti Bilal Qadri

آج رجب المرجب کا چاند دیکھ کر یہ دعا ضرور پڑھیں دولت سات نسلوں تک ختم نہ ہوگی حاجت اور ہر دلی مراد پوری ہوگی۔

in article

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام وعلیکم ورحمت اللہ:

آج رجب المرجب کا چاند دیکھ کر یہ دعا ضرور پڑھیں دولت سات نسلوں تک ختم نہ ہوگی حاجت اور ہر دلی مراد پوری ہوگی مہینہ رجب شروع ہونے جا رہا ہے اور آج تقریباً پاکستان میں 29 رجب المرجب ہے اور بہت چانسس ہیں کہ آج چاند طلوع ہو جائے گا۔ اگر آج نہیں ہوا تو کل تو ان شاء اللہ ضرور طلوع ہو جائے گا اور رجب کا مہینہ جب شروع ہوتا ہے اور اس کا چاند طلوع ہوتا ہے تو سرکارِ دوعالم ﷺ ایک دعا پڑھا کرتے تھے تو سب سے پہلے تو آپ نے وہی دعا پڑھنی ہے جو آپ علیہ السلام پڑھتے تھے ۔ ”اَللّٰهُمَّ بَارِکْ لَنَا فِيْ رَجَبَ وَشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ“

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

کہ اللہ ہمارے رجب و شعبان میں برکت فرما اور ہمیں پہنچا رمضان میں کیونکہ رجب یہ ایک گھنٹی ہو جاتی ہے کہ رمضان مبارک آنے والا ہے اور ہر مسلمان کو ایک شدت سے انتظار رہتا ہے رمضان اس کی رحمتیں اس کی برکتیں۔ اور ایک سیل کا مہینہ آ رہا ہوتا ہے اور ہم اس سیل کے مہینے کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں جہاں ایک نیکی کا ثواب اللہ تعالیٰ 70 گنا عطا فرما دیتے ہیں تو اگر آپ چاہتے ہیں کہ یہ رجب کا چاند آپ کے لیے بابرکت ہو اور آپ کی دولت و رزق کے مسائل حل ہوں۔ ہر حاجت / ہر مراد / ہر خواہش اللہ تعالیٰ پوری فرمائے تو رجب المرجب کا چاند دیکھ کر آپ نے یہ ضرور پڑھنا ہے جو اس آرٹیکل کے اندر شیئر کروں گا۔ رجب کا چاند یکم ، دو ، تین تک آپ اس کو دیکھ سکتے ہیں کیونکہ بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ آسمان ابر آلود ہوتا ہے تو چاند نظر نہیں آتا اور یکم کا کم ٹائم ہوتا ہے دو اور تین میں تین تک انسان آرام سے چاند دیکھ سکتا ہے۔

تو آپ نے کیا کرنا ہے کہ اس کو دیکھتے ہی پہلے تو ایک مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھ لیں۔ اس کے بعد نبی کریم ﷺ کی بتائ ہوی دعا ہے اَللّٰهُمَّ بَارِکْ لَنَا فِيْ رَجَبَ وَشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ یہ آپ نے پڑھنی ہے۔ اس کے بعد آپ نے 13 مرتبہ پڑھنی ہے ” آیت الکرسی ” پڑھ کر پھر ہاتھ اُٹھا کے اللہ تعالیٰ سے دعا کیجیئے گا۔ جو مانگیں گے اللہ تعالیٰ عطا فرمائے گا اور کم از کم اس ایک عمل کی برکت سے سال پورا آپ پر رزق و روزی کی ، دولت کی اللہ بارش نازل فرما دیں گے ضرور عمل کیجیئے گا فائدہ ہوگا۔

 

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad