
بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم:
ہمارا ایک سیگمنٹ ہے جسمانی بیماریوں کا روحانی طریقے سے علاج الحمدللہ بہت سارے ہم نے وظائف پیش کیئے ہیں اور بہت سارے لوگوں کو فائدہ ہوا اور بہت ہی اچھا فیڈبیک ملا کیونکہ ایک تو علاج اس وقت کے اندر مہنگے ہو چکے ہیں کہ ہر انسان کی پہنچ سے دور ہو گئے ہیں اور دوسرا جو سب سے بڑی بات ہے کہ قرآن خود کہتا ہے کہ میرے اندر شفاء ہے اب انسان قرآن کریم کے اندر سے جس بھی مقاصد کے لیے اس کو کرے گا اس کو ضرور شفاء حاصل ہوگی۔ اس میں بہت ساری چیزیں ہیں بہت ساری آیات ہیں جو مختلف چیزوں کے اندر فائدہ دیتی ہیں یہ بزرگانِ دین کی طرف سے ان کے تجربات میں سے حاصل ہوتی ہیں وہ ان شاء اللہ آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں جو آج کی جسمانی بیماریوں کے حوالے سے ہے۔ بہت سارے لوگوں کو آج کل گُردوں کے حوالے سے مسائل ہیں اکثر لوگوں کو میں نے دیکھا ہے میرے پاس یہاں پہ بہت سارے لوگ آتے ہیں جو ڈیلائسز کروارہے ہیں ، گُردوں کے حوالے سے ان کے بہت سارے مسائل ہیں اور ڈیلائسز کروانا کوئی آسان کام نہیں ہے اسی طرح بہت سارے لوگوں کو گُردوں کے اندر پتھری کے معاملات ہیں۔ پتھری کا آپریشن بھی کروارہے تھے لیکن پھر کچھ عرصے بعد وہ دوبارہ پیدا ہونے شروع ہو جاتی ہے بہت ساری تکالیف ہوتی ہے تو ان شاء اللہ اس آرٹیکل کے اندر جو ڈیلائسز کے مسائل ہیں۔
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT
یا جن کے گُردے کے اندر پتھری ہے انتہائی آسان عمل ہے صرف قرآن کو سننا ہے صرف قرآن پاک کی ایک صورت ہے وہ چند دن سنیں ان شاء اللہ پتھری ریزہ ریزہ ہو کے بھی خارج ہو جائے گی اور ڈیلائسز کے جو مسائل ہیں اللہ تعالیٰ کے حکم سے ڈیلائسز بھی ختم ہو جائے گا۔
تو کونسی صورت سننی ہے وہ اس آرٹیکل کے اندر آپ کے سامنے شیئر کر رہا ہوں۔ ڈیلائسز اور پتھری کے آپریشن سے جان چُھڑوائیں اور روحانی طریقہ اپنا کر اس بیماری سے شفاء حاصل کریں.
قرآن مجید کی ایک صورت ہے 16 پارے کے اندر سورۃ طہ ۔ اب کرنا کیا ہے جن افراد کے مسائل ہیں ڈیلائسز ہو رہے ہیں یا گُردوں کے اندر پتھری وغیرہ کے مسائل ہیں انہوں نے کرنا کیا ہے فجر کی نماز کے بعد اور مغرب کی نماز کے بعد ایک ایک مرتبہ سورۃ طہ موبائل آج کل ہر کسی کے پاس ہے آپ موبائل کے اندر اس کو ڈاؤنلوڈ کر کے اس کو آپ نے صرف سننا ہے اور کوئی عمل نہیں کرنا ہے فجر کی نماز کے بعد اور مغرب کی نماز کے بعد آپ نے کانوں میں ہیڈ فون لگا کر آرام سے آنکھیں بند کر کے تصور کے اندر رکھنا ہے کہ پوری صورت
آپ کے جسم کے اندر اتر رہی ہے چند دن کے عمل سے آپ کو خود بخود اس کی پاور کا پتہ لگ جائے گا اور اگر آپ اس کے حوالے سے ٹیسٹ کروائیں گے ڈاکٹر کو چپک اپ کروائیں گے تو وہ بھی حیران ہو جائیں گے کہ آپ کو کیسے اتنی جلدی شفاء حاصل ہو گئی ہے تو ضرور عمل کیجیئے گا بہت فائدہ ہوگا۔
IMPORTANT LINKS
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں





