وظائف

Munafay ma ghr, plot sale krny ka wazifa-mufti bilal qadri

جائیداد ، پلاٹ ، گاڑی فوری اور منافع میں بیچنے کا وظیفہ۔ ادھر پھونک ماری ادھر چیز بک گئی۔ وظیفہ پر یقین کریں۔ 7 دن کی گارنٹی ہم دیتے ہیں۔

in article

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمت اللہ:

ادھر پھونک ماری ادھر چیز بک گئی اگر کوئی شخص چاہتا ہے کہ اس کا پلاٹ، مکان، جائیداد ، گاڑی ، موبائل اچھے داموں اور فوری بک جائے تو یہ وظیفہ اس حوالے سے بہت زیادہ پاورفل ہے۔ اسی طرح جو کاروبار والے ہیں ، دکان والے ہیں ، فیکٹری والے ہیں وہ چاہتے ہیں  کہ ہمارا مال اچھے داموں فروخت ہو جائے تو ان کو چاہیے کہ اس عمل کو کرلیں۔ اس سے پہلے بھی ہم نے ایک آرٹیکل شیئر کیا تھا کہ ادھر وظیفہ پڑھا ادھر چیز بک گئی۔ الحمدللہ بہت اچھا فیڈبیک آیا لیکن اس کے اندر بعض لوگوں کو اس کے اندر مسائل آرہے تھے کیونکہ اس کے اندر بتلایا گیا تھا  کہ جس جگہ پہ یہ مکان ہے ، گاڑی ہے وہاں آپ نے یہ عمل کرنا ہے تو بہت سارے لوگوں نے بتایا کہ مفتیٰ صاحب مکان بہت زیادہ دور ہے ،  گھر دور ہے ہم یہ عمل وہاں جا کر نہیں کر سکتے  تو کوئی ایسا عمل بتائیں کہ  دور سے ہم یہ عمل کر سکیں۔  اس لئے آج جو آپ کے سامنے یہ سات دن کا عمل شیئر کر رہا ہوں۔  یہ عمل آپ کہیں بھی بیٹھ کر کر سکتے ہیں۔ آپ کا مکان دور ہے ، جائیداد گھر سے دور ہے ، کسی بھی جگہ ہے آپ کہیں سے بھی بیٹھ کر یہ عمل کریں سات دن کے اندر اندر آپ کو اس عمل کا فائدہ نظر آجائے گا۔ وظیفے پر یقین کریں اور سات دن کی گارنٹی ہم آپ کو دیں گے  لیکن سب سے پہلی  شرط ہے کہ  وظیفے پر یقین کریں ایک دن نہیں ہوا تو دوسرے دن ہو جائے گا تیسرے دن نہیں ہو جائے گا۔ اب بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے  کہ اگر سات دن کا عمل بتلایا ہے تو تین دن بعد ہی لوگ کال کر کے کہتے ہیں کہ مفتیٰ صاحب اس عمل سے فائدہ نہیں ہوا تو آپ کو اگر سات دن کا بتایا گیا ہے پہلے سات دن یقین کے ساتھ عمل کریں اس کے بعد اگر فائدہ نہ ہو تو پھر ہم سے رابطہ کریں۔ تین دن میں ہی یقین چھوڑ دیتے ہیں تب ہی آپ کو فائدہ نہیں ہوتا تو میری آپ سے  گزارش ہے اس عمل کو سات دن کریں اور سات دن کے بعد آپ اس کے رزلٹس خود دیکھیں گے۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

آپ نے کرنا کیا ہے کہ مغرب کی نماز پڑھنی ہے۔ اس کے بعد اول و آخر 11 مرتبہ درود ابراہیمئ پڑھنا ہے۔  اس کے بعد ایک دفعہ ” سورۃ الواقعہ ” پڑھنی ہے۔ پھر آپ نے 379 مرتبہ ” سورۃ الکوثر ” پڑھنی ہے اور جو چیز آپ نے فروخت کرنی ہے اس کو تصور میں رکھ کر دم کر دیں۔ سات دن لگاتار عمل کریں ان شاء اللہ آپ کی وہ چیز اچھے منافع کے ساتھ بک جائے گی۔ ضرور عمل کیجیئے گا بہت فائدہ ہو گا۔

 

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں

 

 

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad