وظائف

Sasti cheez lenay ka wazifa-mufti bilal qadri

گاڑی، مکان، پلاٹ یا کوئی چیز خریدنی ہے؟ سستی ترین چیز لینے کا طریقہ۔ یہ عمل کریں! انتہائی سستے داموں ان شاء اللہ چیز ملے گی۔

in article

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم:

گزشتہ کچھ دنوں پہلے میرے پاس ایک بھائی آئے  اور ان کا مسئلہ تھا انہوں نے کہا  کہ مفتیٰ صاحب میں ایک گاڑی لینا  چاہتا ہوں وہ مجھے کافی پہلے سے جانتے تھے کہتا ہے کہ ایک گاڑی لینا چاہتا ہوں لیکن  تقریباً لاکھ / ڈیڈ لاکھ کے درمیان میں  ہمارا مسئلہ پھنسا ہوا ہے  اور میں چاہ رہا ہوں کہ تھوڑا کم ہو جائے لیکن وہ اس سے کم نہیں کر رہے ہیں تو آپ کوئی ایسا عمل بتلائیں تاکہ مجھے وہ گاڑی پسند بھی اور میں لینا بھی چاہتا ہوں لیکن  یعنی جو میں ان کو ریٹ دے رہا ہوں وہ مجھے اسی ریٹ کے اوپر دیں  کیونکہ وہ یہی کام کرتے ہیں  کہ گاڑی بھی لیتے ہیں  پھر بعد میں اس کو ٹھیک کروا کر مہنگے داموں آگے بیچ دیتے ہیں۔

تو کہتے ہیں مجھے بھی کچھ اس میں فائدہ ہو جائے  تو ان کے ساتھ میں نے  ایک عمل شیئر کیا اور  تین دن کے بعد وہ اسی گاڑی میں میرے پاس آئے اور بتلایا  کہ مفتیٰ صاحب جس طرح کا میں ریٹ چاہتا تھا اسی ریت میں میرا گاڑی کا  سودا ہو گیا۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

تو میں نے کہا کہ  ہمارے بہت سارے ویوورز ایسے ہوں گے  یا بہت سارے ایسے لوگ ہیں  جو یہ کام کرتے ہیں مثال کے طور پر  مکان ہیں ، پلاٹس ہیں ، گاڑیاں ہیں ان چیزوں کا کاروبار کرتے ہیں  یا بہت سارے لوگ مارکیٹ جاتے ہیں  کوئی بھی چیز خریدنے کے لیے تو بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ  ہمیں اس چیز کا ریٹ معلوم نہیں ہوتا  کہ وہ کتنے کی ہے۔  دکاندار کو بھی معلوم ہو جاتا ہے کہ اس کو ریٹ کا نہیں پتہ تو وہ بھی آپ کو ریٹ زیادہ بتاتا ہے تو اگر آپ یہ وظیفہ کر کے جائیں گے تو ہو ہی نہیں سکتا کہ دکاندار آپ کو زیادہ ریٹ بتائے۔ وہ اتنا ہی ریٹ بتائے گا جتنا اس چیز کا اصل میں ریٹ ہے اور جتنی آپ چاہتے ہیں اس چیز میں وہ آپ کو گنجائش کر کے دے تو وہ اتنی ہی گنجائش کر دے گا۔ اگر آپ سستی چیزیں  لینے کا گُر جاننا چاہتے ہیں تو جب بھی آپ کسی چیز کا سودا کرنے لگیں تو اس سے پہلے آپ یہ وظیفہ کر لیں۔ اس آرٹیکل میں پوری تفصیل شیئر کروں گا۔

آپ جب بھی کوئی چیز خریدنے کے لیئے جائیں چاہے وہ مکان ہے، پلاٹ ہے، گاڑی ہے یا کوئی بھی چیز ہے تو اس سے پہلے آپ نے  ”تیسرا کلمہ” پڑھنا ہے۔ اول و آخر آپ نے تین مرتبہ درود ابراہیمئ پڑھنا ہے اس کے بعد 313 مرتبہ تیسرا کملہ پڑھنا ہے۔ پھر آپ اس شخص کے پاس جائیں جس سے آپ نے وہ چیز خریدنی ہے ان شاء اللہ اس وظیفے  کی برکت سے آپ کو وہ چیز سستے داموں میں ملے گی۔ ضرور عمل کیجیئے گا بہت فائدہ ہوگا۔

 

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad