
یوم عاشورا کے روزے کی اہمیت حدیث کی روشنی میں عاشورا کے دن اپنے اہل و عیال پر وسعت کرنا۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اشارہ گرامی ہے کہ رمضان کے بعد جو سب سے زیادہ افضل روزے ہیں۔ وہ محرم الحرام کے ہیں جیسا کہ آپ کو معلوم ہے محرم الحرام کا مہینہ چل رہا ہے اور اس مہینے کی اہمیت اور فضیلت کا ہم سب مسلمانوں کو اندازہ ہے اور خاص طور پر اس کا جو دن یومِ اشورہ دس محرم الحرام کا ہے۔
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹمیٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT
وہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ اس کے اندر دو احادیث وارد ہیں ایک حدیث روزے کے بارے میں ہے اور ایک حدیث وسطِ رزق کے بارے میں ہے۔
اور رمضان کے بعد سب سے افضل جو روزے ہیں وہ محرم الحرام کے مہینے کے اندر ہیں اور آپ علیہ السلام اس دن کے اندر خصوصیت کے ساتھ روزہ رکھتے ہیں۔
جیسے کہ حضرتِ عباس رضی اللہ عنہ سے وارد ہے فرمایا ” کہ آپ علیہ السلام نفلی روزوں میں سب سے زیادہ جو اہتمام کرتے تھے وہ محرم الحرام کے دنوں کے روزے تھے”۔
اسی طرح ایک اور روایت کے اندر آتا ہے "کہ آپ علیہ السلام کا اشارہ ہے کہ محرم الحرام کا ایک روزہ باقی مہینوں کے تیس روزوں کے برابر ہے”۔
یعنی رمضان کے بعد جو باقی مہینے ہیں اس مہینے کا ایک روزہ تیس روزوں کے برابر ہے اور اسی طرح ایک اور روایت کے اندر بھی آتا ہے۔
"کہ آپ علیہ السلام نے فرمایا کہ جو شخص محرم الحرام کے یومِ عاشورہ کے دن کا روزہ رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے پچھلے ایک سال کے گناہوں کو معاف فرماتے ہیں”
یہ کتنی بڑی حدیث ہے روزوں سے متعلق اور دوسری حدیث جو میں نے آپ کو بتایا تھا
رزق کی فروانی کا حضرت سفیان سے مروی ہے کہ انہیں نے فرمایا ” کہ آپ علیہ السلام نے فرمایا کہ دس محرم الحرام کے دن جو شخص اپنے اہل و عیال پر رزق میں وصعت فرمائے گا
اللہ رب العالمین سارا سال اس کے رزق کے اندر وصعت فرمائے گا اور حضرت سفیان خود فرماتے ہیں کہ ہم نے اس کا احتمام کیا اور ہم نے اس کو پایا بھی کہ کس طرح اللہ پاک نے ہمیں پورا سال رزق میں وصعت عطا فرمائی۔ اب کئی لوگوں کے ذہن میں ہوگا کہ روزے کے متعلق بھی حدیث ہیں وصعت رزق میں بھی حدیث ہیں تو اب ہم کس چیز کو لے کے چلیں۔
ظاہر ہے ایک بندہ روزہ رکھ سکتا ہے ، کھانے کا تو نہیں کر سکتا تو اس پہ بعض فقہا نے بڑی اچھی دلیل دی۔ فرمایا کہ انسان روزہ بھی رکھیں اور آخر میں جب افطاری کریں تو اپنے دستہ کان کو وسیع کر دیں اور اس کے اندر وصعت رزق کر دیں۔
تو اس لیے اس دن کے اندر ہر شخص کو چاہیے کہ وہ روزہ بھی رکھیں دوسری ایک بات کرنی آج ضروری سمجھتا ہوں
کہ آپ دس محرم الحرام کے دن روزہ رکھتے تھے تو آپ کو چاہیے کہ نو کا بھی رکھیں نو دس رکھیں ملا کے۔
IMPORTANT LINKS
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں




