عورتوں کے وظائفوظائف

special wazifa for women خواتین کے تمام مسائل کا حل

in article

بسم اللہ الرحمن الرحیم! السلام و علیکم! اگر آپ ایک خاتون ہیں.اور آپ کے طرح طرح کے مسائل ہیں. روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور حل نہیں نکل رہا.چاہے وہ مسئلے آپ کے شوہر کی وجہ سے ہوں. ماں باپ کی وجہ سے ہوں. اولاد کی وجہ سے ہوں. سسرال کی وجہ سے ہوں.یا کہیں بھی مسائل ہیں. تو انشاء اللہ اس آرٹیکل میں آپ کے لئے وظیفہ special wazifa for women ہے.

جس میں اسم اعظم ہے جس کی صرف 21 دن کی آپ نے زکوۃ نکالنی ہے.تو انشاء اللہ آپ کا جب بھی کوئی بھی مسئلہ ہو گا. 18 مرتبہ اس کو پڑھیں گی تو انشاء اللہ اسی وقت آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا. یہ دو الفاظ کا عمل ہے.اسے آپ کریں انشاء اللہ العزیز آپ کو فائدہ دے گا. یہ عمل صرف عورتوں کے لئے مخصوص ہے.

مجھ سے ایک خوتون نے رابطہ کیا اور بتایا کہ بہت پریشان ہوں. مسائل ہیں. شادی سے پہلے بھی تھے اور شادی کے بعد بھی ہیں. پتہ نہیں کیا ہے کہ خوشی فیل ہی نہیں ہوتی، ہر وقت پریشان رہتی ہوں.تو میرا استخارا کریں اور دیکھیں کیا مسئلہ ہے. تو یہ عمل ان خاتون کو بھی دیاہے. اور بھی کئی خواتین کو دیا ہے. اور کافی positive response ملا ہے.اسی لئے اس عمل کو اس آرٹیکل مین آپ سب کے لئے بھی لکھا ہے.

اس عمل کو آپ نے 21 دن لگاتار پڑھنا ہے. اور یہ آپ نے پاکی کے ایام میں پڑھنا ہے.کوشش کریں کہ ناپاکی کے دن جیسے ہی ختم ہوں اور آپ پاک ہو جائیں تو آپ اس عمل کو شروع کر دیں.21 دن آپ نے پہلے زکوۃ نکالنی ہے. پھر آپ کبھی بھی کسی مقصد کے لئے بھی 18 مرتبہ پڑھ سکتے ہیں.

18 مرتبہ کیوں پڑھنا ہے؟

18 مرتبہ اس لئے پڑھنا ہے کیونکہ اس اسم اعظم کے 18 حروف ہیں. اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ کتنا چھوتا اسم اعظم ہے.

18 مرتبہ جس مقصد کے لئے بھی آپ پڑھیں گے انشاء اللہ آپ کامیاب ہو جائیں گے. خواتین اپنے تمام مسائل کے لئے بلکہ بیماریوں کے لئے بھی اس عمل کو کر سکتی ہیں.

special wazifa for women وظیفہ/اسم اعظم :

 

special wazifa for women featured image

 

special wazifa for women وظیفہ کیسے پڑھیں :

یہ عمل آپ نے 786 مرتبہ پڑھنا ہے. اول و آخر تاک تعداد میں درود شریف پڑھنا ہے. رات کو عشاء کی نماز کے بعد پڑھنا ہے. فرض پڑھنے کے بعد جائےنماز پر بیٹھے ہوئے پڑھنا ہے اور بقایا نماز اس کے بعد.21 دن لگاتار پورے کرنے ہیں. ناپاکی کے ایام آجائیں تو اس عمل کو چھوڑ دینا ہے. دوبارہ کوشش کرنی ہے کہ ناپاکی کےدنوں میں یہ کریں. کوئی بھی وظیفہ کرین اس کے ساتھ درود شریف لازمی ہوتا ہے.

جب آپ نے یہ 21 دن مکمل کر لئے. تو یہ آپ کی ساری زندگی کی زکوہ ادا ہو گئی ہے. اگر کوئی صدقہ کرنا چاہتا ہے تو صدقہ بھی کر سکتا ہے. ضروری نہیں ہے. لیکن کرنا چاہے تو حسب توفیق جتنا بھی کر سکتا ہے. اس کے بعد اب آپ کا کوئی بھی مسئلہ ہے تو اس مسئلہ کے لئے آپ نے 18 مرتبہ اسے پڑھنا ہے. کسی بھی وقت پڑھ سکتے ہیں. سب سے بہترین وقت فجر اور مغرب کے بعد کا ہوتا ہے. انشاء اللہ العزیز آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا.

اگر آپ کسی کے لئے کر رہے ہیں. تو کسی میٹھی چیز مین دم کر کے اس شخص کو کھلا سکتے ہیں. یا پھر تصور کے اندر اس پر دم کرنا ہے. اگر سامنے ہے تو ایسے دم کریں اسے معلوم نہ پڑے. اگر آپ کو فائدہ ہوتا ہے تو دوسروں کے ساتھ اور ہمارے ساتھ بھی ضرور شئیر کیا کریں.

Important Links

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad