
بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام و علیکم ورحمۃ اللہ! آج کا ہمارا آرٹیکل Signs of Black Magic ہے.الحمد للہ آپکے سامنے مختلف قسم کے وقتاً فوقتاً وظائف لے کے آتے رہتے ہیں تو آجکل جو سب سے زیادہ مسائل چل رہے ہیں. اس کے بارے میں نہت سارے لوگ میرے پاس یہاں پر بھی آتے ہیں وٹس ایپ کے اوپر بھی آتے ہیں.
تو لوگوں کے مختلف سوالات ہوتے ہیں. کوئی کاروبار کے حوالے سے کوئی رشتے کے حوالے سے یا کوئی گھر میں برکت کے رزق کے حوالے سے یا کوئی مختلف قسم کے حوالے سے لوگ بات کرتے ہیں.
تو ایک بات جو عموماً لوگ سوال کرتے ہیں جو سوال بھی ویلڈ ہے یہ ہے کہ مفتی صاحب کاروبار چلتے چلتے بند ہو گیا ہے بچوں کے رشتے آنا بند ہو گئے بچے بڑےگھر میں اچھے پلے تھے. فرمانبردار تھے. اچانک ہی سرکشی پہ اتر آۓ ہیں بات نہیں مانتے اسی طرح میاں بیویاں پہلے ہم بڑے اچھے تھے. آپس میں اتفاق تھا اچانک لڑائیاں شروع ہو گئی ہیں. گھر کے اندر بڑی برکت تھی ہر چیز کی ریل پیل تھی اچانک کمی پیدا ہو گئی ہے.
گھر کے اندر ہر شخص آپس میں لڑنے لگ پڑتا ہے پتا نہیں کیا مسئلہ ہے.
مجھ سے پوچھتے ہیں مفتی صاحب یہ کیا ہے جادو ہے ہم پر جنات کے مسائل ہیں نظر بد ہے یہ کیا چیز ہے. ہمیں کیسے اس چیز سے چھٹکارا ملے ظاہر بات ہے.
جادو، جنات کے حوالے سے مسائل:
انکا سوال بھی ویلیڈ ہے کیوں ویلیڈ ہے کہ جب تک مرض کی تشخیص نہیں ہو گی. تب تک اسکا علاج نہیں ہوتا علاج تب ہی اصل ہو سکتا ہے. جب تک اسکی تشخیص ہو جائے تو میں جو چیک کر کے انکو بتلا دیتا ہوں کہ یہ اس حوالے سے اس حوالے سے یہ یہ یہ مسائل ہیں. تو ایسے بہت سارے میرے ویؤرز ہیں. جو اس بات کو جانتے ہوں گے. کہ ان لوگوں کے ساتھ ایسے مسائل ہوتے ہوں گے. بعض لوگ اس بات پہ بیلیو نہیں کرتے.
بعض لوگ بیلیو کرتے ہیں. لیکن جو بیلیو کرتے ہیں انکو پتا ہوتا ہے. کہ کوئی نا کوئی وجہ تو ضرور ہے دیکھیں بچے اتنے اچھے ہیں فرمانبردار ہیں بات مانتے ہیں. اچانک وہ ہو جاتے ہیں ظاہر ہے کوئی نا کوئی مسئلہ تو ضرور ہوا ہوگا. میاں بیوی کےآپس کے اندر رشتے بڑےاچھے چل رہے ہیں تعالقات چل رہے ہیں بڑے اچھے اچانک انکے اندر کلیش آ جاتا ہے. لڑائی جھگڑا شروع ہو جاتا ہے. یہاں تک کہ طلاق کی نوبت پہنچ جاتی ہے آخر کچھ تو مسئلہ ہوتا ہے.
تو میں وہاں بھی لوگوں کو بتایا وٹس ایپ پہ بھی لوگ مجھ سے سوال کرتے ہیں. کہ مفتی صاحب یہ کیا وجہ ہے ہمارے اوپر یہ کیا چیز ہے ہم مختلف لوگوں کو چیک بھی کرواتے ہیں کوئی کہتا ہے جادو ہے کوئی کہتا ہے جنات ہیں کوئی کہتا ہے نظر لگ گئی ہے. تو ہم خود اپنے آپ کی تشخیص کیسے کریں ہمیں معلوم ہو جائے.
جادو اور جنات کے مسائل کی سیریز کے اہم ٹاپک:
اس سیریز کے اندر ہم آپکے سامنے تین چیزیں ذکر کریں گے. ایک تو علامات کہ ہمیں اپنے جسم کے اندرعلامات پتا چلیں جاگتے ہوۓیا سوتے ہوۓ کہ ہم پر کیا چیز ہے کس چیز کی وجہ ہے ہمارے اوپر دوسرا صرف ایک گلاس پانی کے اوپرآپ دم کر کے معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ کے اوپر مسائل کیا ہیں. جادو ہے جنات ہیں یا نظر بد کے حوالے سے ہے.
Signs of Black Magic پارٹ 1:
آج کیوں کہ جیسا کہ یہ پارٹ 1 ہے. پارٹ 1 کے اندر ہم جادو کی علامات دیکھینگے اسکی تشخیص دیکھیں گے کیسے کرتے ہیں. اور تیسرا اس کا توڑ کیا ہے اگر یہ ہمارے اندر علامات پائی جاتی ہوں. تو اس لئے انشا اللہ الذی تینوں چیزیں آپکے ساتھ ذکر کر دیں گے. تو چلتے ہیں ہم جادو کی علامات تشخیص اور اسکے توڑ کے حوالے سے اسکے مواقع دیکھتے ہیں کیا ہیں دیکھیں جادو کی علامات کیا ہیں.
ٹھیک ہے پہلے تو ہم دیکھیں گے کن علامات کی وجہ سے ہمیں پتا لگ سکتا ہے. کہ ہم پر جادو ہو چکا ہے دیکھیں جادو کی علامات دو طرح سے پتا چل سکتی ہیں. ایک نیند کے اندر اور ایک جاگنے کی حالت میں پہلے ہم آپکے سامنے نیند کی علامات ذکر کر دیتے ہیں اگر آپکو ایسے خواب آتے ہیں. یا عموماً ایسے خواب آتے ہیں دیکھیں اگر عموماً شروع سے آ رہے ہیں پھر تو کوئی مسئلہ نہیں ہے.
لیکن پہلے ایسے خواب نہیں آتے تھے کچھ عرسے سے ایسے خواب آنا شروع ہو گۓ ہیں.تو اگر علامات پائی جاتی ہیں تو اس میں جادو کی علامات ہو سکتی ہیں. تو خواب کے اندر کون کون سی علامات ہیں اسکا آپکے سامنے ذکر کرتے ہیں.
اور یہ علامات تکریباً سمجھیں لازمی نہیں ہے کہ ہر ایک بندے میں ہوں لیکن عموماً جو میرے تجربات کے اندر آتا ہے. زیادہ جن کے اندر یہ چیزیں پائی جاتی ہیں. آپ کے سامنے شئیر کر رہا ہوں لیکن لازمی نہیں ہے کہ ہر ایک بندے کے اندر یہی ہے تو اسکا مطلب ہے جادو ہی ہے ٹھیک ہے. مختلف اور ہو سکتے ہیں. لیکن عموماً سمجھیں کہ 100 میں سے 80٪ چانس ہے. کہ اسکے اوپر جادو کی علامات ہیں جادو ہو سکتا ہے تو ہم شروع کرتے ہیں.
Signs of Black Magic خواب میں جادو کی 7 علامات:
1. ہوا میں اڑنا.
2. درندے دیکھنا عموماً خواب کے اندر جیسے چیتے شیر وغیرہ اور مگرمچھ یہ چیزیں دیکھنا.
3. خواب کے اندر جھٹکے لگنا کئی مجھے بتاتے ہیں. کہ مفتی صاحب ایک دم ایسے جھٹکا لگتا ہے اور خواب میں بھی کچھ نہیں دیکھا ہوتا لیکن نیند کی حالت میں سخت چھٹکا لگتا ہے.
4. خواب کے اندر اپنا پیچھا کرتے ہوۓ دیکھنا یعنی کوئی پیچھا کر رہا ہے. اور بعض دفعہ کوئی آواز بھی دے رہا ہے. لیکن پتا نہیں چلتا کہ پیچھے کون ہے.
5. قبرستان دیکھنا عموماً مردے دیکھنا مردے والے حالات دیکھنا اپنے آپ کو زیادہ تر مردہ دیکھنا یا مردوں کو دیکھنا بہت سارے مردوں کو. کیوں کہ عموماً قبرستان کے اندر جا کے جادو وغیرہ کا یا چلے وغیرہ کا کاٹے جاتے ہیں. تو ایسا ہو سکتا ہے.
6. خواب کے اندر کچھ کھانا پینا یا کوئی زبردستی آپکو کھلاتا پلاتا ہے. یعنی جب آپ جاگتے ہیں. تو اسکا زائقہ آپ محسوس کرتے ہیں. اپنی زبان پہ اس کھانے کا تو یہ بھی جادو کی علامت ہو سکتی ہے.
7. سانپ دیکھنا سانپ کی پھر مختلف ہیں رنگوں کا فرق ہوتا ہے. فلاں color کا سانپ دیکھنا یا فلاں color کا سانپ دیکھنا. لیکن عموماً اگر سانپ دیکھے جا رہے ہیں. خواب کے اندر تو یہ بھی جادو کی علامات ہو سکتی ہیں. تو یہ 7 بڑی علامات ہیں اگر یہ خواب کے اندر آپ عموماً دیکھتے ہیں. یا ابھی دیکھنا شروع کیا ہے.
جاگتے ہوئے جادو کی علامات Signs of Black Magic:
جاگتے ہوۓ جاگتے ہوئے کونسی ایسی علامات ہیں جن سے ہپیں پتا لگ جاۓ کہ ہاں ہم پر جادو ہوا ہوا ہے.
1.
بلا وجہ جسم کا درد کرنا وہی میں نے آپکو بتلایا ہے کہ پہلے سے یہ نہیں کچھ time سے ایسا ہونا شروع ہو گیا ہے. یا اگر عموماً آپکے جسم میں درد ہوتا ہے تو یہ اس میں نہیں ہے. لیکن ابھی کچھ عرسے سے کچھ timeسے جسم میں بلا وجہ درد ہونا شروع ہو گیا ہے. مطلب تھکاوٹ بھی نہیں ہوتی بس کسی وجہ سے ذرہ درد ہوتا ہے. تو وہ علامت ہے.
2.
جسم میں اور اپنے رویہ کے اندر چڑچڑا پن آ جانا کچھ عرصے سے.
3.
ہر بات پر غصہ آ جانا پہلے غصہ نہیں آتا تھا لیکن کچھ ٹائم سے غصہ آنا شروع ہو چکا ہے.
4.
قریبی رشتہداروں سے تعالقات خراب ہو جاتے ہیں.
5.
اسی طرح اپنے گھر والوں یعنی بیوی بچوں سے نفرت ہونے لگ پڑے. بچوں سے پہلے بڑا پیار تھا سب کچھ تھا. لیکن اچانک ان سے نفرت ہونے لگ پڑے یا انھیں دیکھ کر غصہ آنے لگ پڑے.
6.
کسی کی آہٹ آنا پیچھے سے عموماً گھر میں خواتین مجھے اکثر بتلاتی ہیں کہ مجھے ایسے لگتا ہے کہ کمرے میں کوئی ہے آہٹ بھی محسوس ہوتی ہے کبھی سایہ بھی محسوس ہوتا ہے لیکن پیچھے مڑ کے دیکھتے ہیں کوئی نہیں ہوتا.
7.
سستی کا عادی ہونا سستی آجاۓ بکثرت جمائیاں جیسے منہ کھول کے ایسے جمائیاں لینے لگ پڑے عموماً ایسا ہوتا ہے کہ جادو کے اندر یہ علامات ہو جاتی ہیں ٹھیک ہے اور اسی طرح نمبر 8 جسم کے اوپر cut لگ جاناجگہ جگہ پہ عموماً ہوتا ہے.
8.
کپڑے پھٹ جانا.کئی لوگ مجھے آ کے کپڑے لے کے آ کے بتلاتے. ہیں کہ یہ دیکھیں کہ مفتی صاحب ہمارے کپڑے جو ہیں وہ پڑے پڑے پھٹ گئے ہیں.
9.
محسوس ہونا کہ کسی نے کوئی چیز چبھائی ہے ایسی سوئی سی کسی وقت ایسا ہوتا ہے انسان بیٹھا ہوتا ہے عموماً کمر کے اندر کیوں کہ جو تجربات نے بتایا ہے کہتے ہیں ایسے زور سے لگتا ہے کسی نے سوئی چبھائی ہے لیکن کوئی بندہ نہیں ہوتا ٹھیک ہے.
10.
چلتا ہوا کاروبار ٹھپ ہو جانا کاروبار بڑے ہی اونچائی کے اوپر تھا اچانک یہاں تک میں نے لوگ دیکھے ہیں. کہ بالکل کاروبار بند ہو کے دکانوں کے اوپر تالے لگ جاتے ہیں. تو یہ جادو کی علامات ہیں. اور اسی طرح جو مزہبی ہمارے فرائض ہیں اس کے اندر ایسے ہو جاتا ہے نماز سے اکتاہٹ ہو جاتی ہے قرآن سے دل کی اکتاہٹ ہو جاتی ہے. نماز پڑھنے کا دل نہیں کرتا قرآن پڑھنے کا دل نہیں کرتا یہ بھی جادو کی علامات میں سے ہے.
جسمانی مسائل:
اسی طرح عموماً مسائل کچھ ہوتے ہیں. جسمانی لیکن جب ڈاکٹری ریپورٹ آتی ہیں ڈاکٹری ریپورٹ ساری صحیح ہوتی ہیں کوئی اس میں نقص نہیں ہوتا کوئی مسائل نہیں ہوتے ڈاکٹر بھی کھتے ہیں کہ آپ بالکل ٹھیک ہیں لیکن ظاہر ہے جس کے اوپر ہے اس کو پتا ہے. کہ میں ٹھیک نہیں ہوں.
تو یہ علامات میں نے آپکے سامنے ذکر کر دیں کچھ خواب کے اندر کچھ جاگنے کے اگر کسی کے اندر یہ علامات ہیں یا ان میں سے کوئی ایک علامت بھی پائی جاتی ہےتو سنجھ لیں کہ اسکے اوپر جادو ہو چکا ہے. اور یہ ساری جادو کی علامات ہیں لازمی نہیں ہے. کہ یہ ساری کی ساری علامات ہوں ایک علامت کا اس میں پایا جانا. اس بات کی علامت ہے کہ اس پہ جادو ہو چکا ہے.
معلوم کریں جادو ہے، جنات ہیں یا کچھ اور:
اب اگر جادو ہو چکا ہے. میں نے آپکو بتایا تھاایک دوسرے آرٹیکل میں جس کا لنک ہم یہاں دے رہے ہیں.
اس آرٹیکل کو جا کر پڑھیں اور عمل کریں تو آپکو معلوم ہو جائیگا کہ آپکے اوپر جادو ہے جنات ہیں یا نظر بد ہے.
اس کے بعد یہ ہے کہ اگر کسی میں ان میں سے کوئی علامت یا علامات پائی جاتی ہیں. اب وہ کیا کرے اپنا توڑ کیسے کرے. چاہے کسی سے کرواۓ. لیکن سب سے بہتر یہ ہے کہ اپنا توڑ خود کرے. قرآن و حدیث کے اندر تمام چیزیں ہمارے پاس موجود ہیں کعئی ایسی چیز نہیں ہے جو قرآن و حدیث میں آپکو نہ ملے. لیکن ہم پڑھتے نہیں ہیں. اسکو سمجھتے نہیں ہیں.
تو اگر کسی میں یہ علامات ہیں 3 کام کرے بہت سارے وظائف ہیں بہت ساری لمبی چوڑی چیزیں ہیں. لیکن میں آپکو وہ recommend نہیں کروں گا. لیکن آپ کو 3 چیزیں recommend کروں گا، چھوٹی سی انشا اللہ الذی آپکے تمام مسائل اللہ کے حکم سے حل ہو جائیں گے. کون کون سے ہیں.
ان مسائل کے حل کے وظائف:
نمبر 1
جو دعا ہے حدیث شریف میں آپ علیہ صلاۃ و والسلام نے فرمایا ہے: 3 دفعہ صبح اور 3 دفعہ شام کو جو پڑھتا ہے اللہ تعالی اسکوتمام دنتمام بری چیزوں سے اللہ تعالی اسکی حفاظت فرماتا ہے. اسکے اوپر جادو جنات یہ چیز اثر نہیں کرتی.
کیسے پڑھیں؟
یہ آپنے صبح 3 دفعہ شام کو 3 دفعہ پڑھ کے اپنے آپ کے اوپر دم کر دیں. انشا اللہ الذی تمام جادو کی چیزوں سے آپکی حفاظت ہو جائیگی.
نمبر 2
حضرت کعب ال احبر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر یہ کلمات مجھے نہ آتے ہوتے تو یہود مجھے گدھا بنا دیتے. یعنی جادو کر کے مجھے گدھا بنا دیتے. کون سی دعا ہے وہ دعا بھی آپ نے صبح 3 دفعہ شام 3 دفعہ پڑھ کے پانی کے اوپر دم کر کے پی لیں انشا اللہ العزیز جتنی بھی جادو والی چیزیں ہیں اگر کسی نے کیا تو ختم ہو جائیگا اگر نہیں کیا پھر بھی یہ عمل کریں. تاکہ پھر بھی جادو سے حفاظت ہو جاۓ.
اسی طرح پہلی جو دعا ہو گی وہ بھی 3 دفعہ صبح شام یہ بھی 3 دفعہ صبح شام.
نمبر 3:
اس کے بعد قرآن مجید کے اندر سورۃ طہ 16 پارے کے اندر ہے اسکی اسکی آیت نمبر 69 اور 70 یہ بھی آپکی سکرین کے اوپر آ گئی
3 دفعہ صبح شام یہ بھی 3 دفعہ صبح شام
یہ 3 دعائیں آپکے سامنے ہو گئیں یہ تینوں دعائیں آپنے صبح شام 3 3 مرتبہ پڑھنا ہے پانی کے اوپر دم کریں. اور اسکو پی لیں. اگر کسی نے جادو کیا ہوگا اسی وقت اسکی کاٹ ہو جائیگی.
اور اگر آپ اس کو regular رکھینگے تو یہ جادو کی کاٹ واپس اس شخص کی طرف پلٹ جائیگی,جس نے جادو کیا ہے. کتنا ہی سخت ہے. تعویزات کالا ہے. پیلا ہے. سفلی ہے. کوئی بھی ہے. تعویزات کے ذریعے ہے. دعائیں انشا اللہ العزیز آپکو جادو کے اثرات سے محفوظ رکھینگی.
Important Links
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں. آن لائن قرآن اکیڈمی.








