شادی کے وظائفوظائف

Jaldi Shadi Ka Wazifa | جلدی شادی کا عمل

in article

بسم اللہ الرحمان الرحیم، السلام و علیکم! بہت سارے لوگ، خاص طور پر خواتین شادی کے حوالے سے سوال پوچھ رہے تھے۔جیسے آج کل کے دور میں شادی کرنا بہت بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔اسی حوالے سے ہمیں بہت سارے میسجز آ رہے تھے، فیس بک او وٹس ایپ پر۔اسی وجہ سے یہ وظیفہ Jaldi Shadi Ka Wazifa آپ کی خدمت میں حاظر ہے، جس سے آپکو فائدہ ہو سکے۔

شادی کی کوئی بھی رکاوٹ ہو، جیسے من پسند کی، جیسے بہت سارے لوگ آج کل من پسند شادی کو ترجیح دیتے ہیں یا arrange marriageکے حوالے سے ہو یا شادی نہ ہو رہی ہو، یا شادی کے اندر رکاوٹ ہو،کوئی مان نہ رہا ہوتوان سب باتوں کے لیے یہ بہت ہی مجرب عمل ہے۔انشاء اللہ اس سے آپکو سو فیصد رزلٹ ملے گا۔

Jaldi Shadi Ka Wazifa وظیفہ اور طریقہ:

یہ عمل مندرجہ ذیل تسویر میں دیا گیا ہے۔

 jaldi shadi la wazifa
سورۃ حم سجدہ اکتالیس دن پوری کرنی ہے۔ چونکہ خواتین کے ایامِ خصوصی کی وجہ سے وہ اکتالیس دن لگاتانہیں کر سکتی تو شروع کریں اوربیچ میں جتنے دن ناغہ ہو جائے، بعد میں ناغہ شمار کرکے اکتالیس پوری کرنی ہیں، چاہے وہ جتنے بھی دنوں میں ہو۔

سورۃالکھف جمعہ کے دن بعد از نماز جمعہ ویسے بھی پڑھنے کا معمول بنایا جائے، جیسا کہ حدیث شریف میں بھی آیا ہے کہ جمعہ کے دن اسے پڑھنے کا معمول بنایا جائے۔

اور بہت ساری روایات ہیں کے ایک جمعہ پڑھی جائے تو ایک جمعہ سے دوسرے جمعہ تک نور ہوتا ہے اوراسی طرح فتنوں سے انسان محفوظ رہتا ہے۔یہ ہمیشہ کے لیے معمول ہے، وظائف کے لیے یہ ہے کہ جب تک آپ وظائف کریں گے، اسے ہر جمعے پڑھنا ہے لیکن آپ اسکو ہمیشہ کے لیے معمول بنائیں کہ اسے ہر جمعہ پڑھنا ہے۔

نقشِ زعفران حاصل کرے کا طریقہ:

نقشِ زعفران آپ ہم سے بذریعہ ڈاک لے سکتے ہیں جس کے کوئی چارجز نہیں ہیں،فی سبیل اللہ ہے، بس یہ ہے کہ آپ جب ڈاک بھیجیں تو ڈاک میں آپ واپسی کا ڈاک لفافہ ڈال کرآپ اسکو منگوا سکتے ہیں۔ ڈاک کے لیے جسکو ایڈرس چاہئے ہو، وہ ہمیں وٹس ایپ کرکے ایڈرس لے سکتا ہے۔عمل سے پہلے اجازت طلب کریں۔

اس کے لیے اپنا اور والدہ کا نام لکھ کر بھیجنا ہے اور جنکی خاص طور پر من پسند شادی ہے یا جگہ معلوم ہے کہ کہاں شادی کرنی ہے تو وہ لڑکے کا نام بھی لکھ کر بھیجیں۔اس کے ساتھ ایک اسمِ اعظم بھی ہے، وہ بھی آپکووٹس ایپ پر بھیج دیا جائیگا۔

Jaldi Shadi Ka Wazifa وظیفہ کب شروع کریں:

یہ عمل شروع کرنے کا بہترین دن بدھ ہے۔ آپ اسکو بدھ کے دن شروع کر سکتے ہیں۔یا پھر منگل کے دن کے علاوہ کسی بھی دن شروع کر سکتے ہیں، منگل کے دن یہ شروع نہیں کرنا۔اور جس دن آپ اجازت طلب کریں گے، اسی دن حسبِ توفیق آپ نے کتنا صدقہ کرنا ہے، یہ بھی بتا دیا جائیگا۔

توآپ اس عمل کوشروع کریں تو انشاء اللہ چند دن کے اندر ہی نتیجہ مل جائیگا۔بہت سی خواتین ایسی بھی ہیں کہ ابھی اکتالیس دن پورے نہیں ہوتے اور انکی شادی کا بندوبست ہو جاتا ہے۔اگر پہلے بھی ہو جائے تب بھی یہ عمل پورے اکتالیس دن کرنا ہے، بیچ میں چھوڑنا نہیں ہے۔اور ایامِ خصوصی کی وجہ سے جو دن رہ جائیں ان کو بھی پورا کرنا ہے۔

 

Important Links

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں. آن لائن قرآن اکیڈمی.

infeedad

2 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad