ذی الحج کے وظائفوظائف

Zilhajj ki 8 shab dolat ka wazifa-Mufti Bilal Qadri

آٹھویں شب ذی الحجہ کا ایک خصوصی عمل۔

in article

﷽ السلام و علیکم ورحمت اللہ:

الحمداللہ ذی الحج کا بابرکت مہینہ چل رہا ہے۔ اور یہ سال کے افضل ترین دن چل رہے ہیں۔ ان دنوں کی اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں قسم اٹھائی ہوئی ہے۔ یہ راتیں اور دن بہت خاص ہیں۔ ان دنوں اور راتوں کے اندر اللہ تعالیٰ کی رحمت جوش میں ہوتی ہے۔ ان دنوں اور راتوں کو خاص بنائیں چند دن ہی رہ گئے ہیں اور پھر یہ سال بعد بابرکت دن واپس آئیں گے لہذا ان دنوں کا فائدہ اٹھائیں اور اپنے رب کو راضی کر لیں۔ آج میں آٹھویں شب کے حوالے سے ایک وظیفہ شیئر کرنے جا رہا ہوں۔ جس کا مطلب ہے کہ تین دن پیچھے رہ گئے ہیں باقی 7 دن گزر چکے ہیں۔ ہمیں چاہیئے کہ ہم ان 3 دنوں کو بھی اتنے خاص بنائیں کہ ساری زندگی کے لیے یہ دن اور راتیں ہمارے لیے فائدہ مند ہوں۔ پچھلی جتنی بھی شب گزریں ہیں الحمداللہ ہم نے تمام کے وظائف آپ کے ساتھ شیئر کیئے ہیں۔ الحمداللہ بہت اچھے ریویوز آئے ہیں بہت سارے لوگوں کو فائدہ ہوا ہے۔ آج کے دن آٹھویں شب کا وظیفہ آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کروں گا۔ گزارش ہے کہ آرٹیکل کو پورا پڑھیے گا۔ آپ نے یہ عمل آٹھویں ذی الحج یعنی 7 ذی الحج کی مغرب کی نماز کے بعد آٹھویں شب شروع ہو جائے گی تو اس رات کو آپ نے یہ عمل کرنا ہے۔ اس عمل کے بہت بڑے بڑے فوائد ہیں۔ اس آرٹیکل میں صرف تین بڑے بڑے فوائد شیئر کرنے جا رہا ہوں۔ جن کو دیکھتے ہوئے آپ اس وظیفے کو کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

1) اللہ رب العزت سے جو بھی دعا مانگیں گے قبول ہو گی۔ مجھے بہت سارے میسجز آتے ہیں کہ مفتی صاحب ہماری دعائیں قبول نہیں ہوتی۔ حاجات پوری نہیں ہوتی جو بھی مانگتے ہیں نہیں ملتا۔ یہ ایسا عمل ہے کہ اس رات یہ عمل کرنے کے بعد آپ اللہ تعالیٰ سے جو بھی مانگیں گے آپ کی دعا قبول ہوگی۔ تو اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی دعائیں قبول ہوں تو اس رات یہ عمل ضرور کریں۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

2) جو شخص چاہتا ہے کہ رزق میں بےپناہ اضافہ ہو اور وہ بےحد غنی ہو جائے امیر ہو جائے تو وہ بھی ضرور کرے اس عمل کو آج کل زیادہ تر لوگ رزق و دولت کی وجہ سے بےحد پریشان ہیں تو وہ بھی یہ عمل کریں ان کا رزق کشادہ ہو جائے گا۔

3) جو شخص چاہتا ہے اس کی تمام کی تمام حاجات پوری ہو جائیں، چاہے وہ شادی کی حاجت ہو، اولاد کی حاجت ہو، گھر کی حاجت ہو سب پوری ہو جائیں گی۔

وحدہ لا شریک لہ

 

آٹھویں شب کو اوپر دیئے ہوئے وظیفے کو کھلا پڑھیں۔ اگر پوری رات پڑھ سکتے ہیں تو اس وظیفے کو ضرور پڑھیں۔ تہجد کے وقت اس کو پڑھ سکتے ہیں تو پڑھیں۔ عشاء کی نماز پڑھنے کے بعد اسے پڑھ کر سونا چاہتےہیں تو تب بھی کرلیں۔ رات کے کسی بھی حصے میں اسے پڑھنا چاہتے ہیں تو پڑھ سکتے ہیں۔ کم از کم اس کی  ایک تسبیح ضرور پڑھیں انشاءاللہ بہت فائدہ ہو گا۔

 

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمیہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریںہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad