
بسم اللہ الرحمان الرحیم، السلام و علیکم!اگر آپ ایک خاتون ہیں اورخداناخواستہ آپ یا اپکی جاننے والی کوئی ایسی خاتون ہیں کہ جو خواتین کے مخصوص امراض کا شکار ہیں۔جیسے حیض کے متعلق مسائل،حیض (periods یا menses)کے حوالے سے کچھ مسائل ہیں یاان کے رحم کے حوالے سے کوئی مسائل ہیں. تویہ وظیفہ Wazifa For Menses Problem آپ کے لیے ہے۔
انشاء اللہ، حیض کے مسائل سے متعلق،جیسے حیض کھل کے نہ آتے ہوں یابہت زیادہ ہوتے ہوں یا حیض کے دنوں کے اندر بہت زیادہ درد اور تکلیف ہوتی ہویا جسم کے اندر کوئی اور چیز ایسی محصوص ہوتی ہو،درد یا تکلیف کی۔یارحم کے کوئی مسائل ہیں،رحم کے اندر وورم ہے یا کوئی بھی ایسے مسائل ہیں تویہ آپ کے لیے ہے۔
ہم آپ کے لیے ایک قرآن تھراپی اور اسمِ اعظم کا ایک ایسا عمل لائے ہیں کہ ان تمام مسائل سے آپ کو چھٹکارہ مِل جائے گا۔اللہ سے دعا ہے کہ ہماری جتنی بھی بہنیں جسمانی مرض میں مبتلا ہیں،یا جو ہماری بہنیں خواتین کے مضصوص امراض کا شکار ہیں،اللہ رب العالمین،سب کو صحتِ کاملہ اور عاجلہ عطا فرمائے۔ ہمیں بہت ساری خواتین کے وٹس ایپ پر اس سے متعلق میسیجز آرہے تھے. کہ خواتین کے مخصوص امراض کے حوالے سے ان کو کوئی وظیفہ دیا جائے۔
Wazifa For Menses Problem قرآن تھراپی اور اسمِ اعظم کا عمل:
تو خواتین کے بہت سارے مسائل ہوتے ہیں حیض کے دِنوں میں۔بعض ایسی خواتین ہیں جِن کو بہت زیادہ periodsآتے ہیں، جو دنوں سے اوپر چلے جاتے ہیں یا کافی دنوں تک آتے رہتے ہیں۔اسی طرح بعض ایسی خواتین ہیں جن کو ان دنوں میں،حیض کے دنوں میں بہت تکلیف ہوتی ہے، جیسے کمر میں بہت زیادہ درد ہوتا ہے اورچڑچڑاہت ہو جاتی ہے اور اسی طرح بہت سارے مسائل ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔
تو آپ کے لیے ایک اسمِ اعظم اور قرآن تھراپی لائے ہیں۔ قرآن تھراپی،قرآنِ پاک کی ایک سورت ہے، جو صرف سننی ہے۔یہ اکتالیس دن کا عمل ہے۔انشاء اللہ،اس مسئلے سے ۷دن کے اندر،اللہ کے حکم سے،نجات مل جائے گی۔کیوں کہ یہ ہم نے بہت ساری خواتین کو اس سے پہلے یہ عمل دیا تھا اورالحمداللہ،بہت ساری خواتین کواس سے فائدہ ہواکہ ان کے جتنے بھی خواتین کے مخصوص امراض ہیں،اس قرآن تھراپی سے ختم ہو جاتے ہیں۔
اس کے ساتھ ایک اسمِ اعظم بھی دیا جائے گا تاکہ اندرونی جتنی بھی جسمانی بیماریاں ہیں،وہ بھی تمام انشاء اللہ، ختم ہو جائیں گی۔آپ اس قرآن تھراپی اور اسمِ اعظم کو کرنے سے دیکھیں گے کہ آپ تمام موضی مرض سے،موضی بیماریوں سے اور ان کے علاوہ بھی جتنی بیماریاں ہیں، انشاء اللہ، ان سے نجات حاصل کر لیں گے۔
اس میں ایک سوال بھی آتا ہے
کئی خواتین کا،جن کو mensesبہت زیادہ ہوتے ہیں اور کافی دنوں تک رہتے ہیں۔شرعی طور پر mensesکم از کم تین دن اور زیادہ سے زیادہ دس دن ہوتے ہیں۔تین دن سے کم ہوں گے تو وہ حیض میں شمار نہیں ہوں گے۔اور اگر دس دن سے اوپر ہوں گے تو وہ بھی حیض میں شمار نہیں ہوں گے۔
اب جب خواتین کو زیادہ آتے ہیں جیسے پندرہ،بیس دن،جن خواتین کو لگاتار آتے رہتے ہیں تو ان کے لیے یہ ہے. کہ وہ اپنے دس دن نکالیں اور اس سے زیادہ جتنے بھی دن ہوں گے، وہ ان کے حیض میں شمار نہیں ہوں گے۔تو باقی دنوں میں سب سے پہلے نماز کی پابندی کریں.
Wazifa For Menses Problem قرآن تھراپی:
اور قرآن تھراپی کے حوالے سے،قرآنِ پاک کی دو سورتیں ہیں.
ایک سورۃ المریم ہے،سولویں پارے میں اور ایک سورۃالطٰہٰ ہے.
سورۃ مریم سنیں:
سورۃالطٰہٰ سنیں:
یہ دونوں سورتیں ایک ساتھ ہیں۔ نمازِفجرکے بعد،پہلے نماز پڑھنی ہے پھر سورۃ المریم صرف سننی ہے۔سن لیں۔اور آرام سے ایک کونے میں بیٹھ جائیں جہاں آپ کو کوئی disturbanceنہ ہو،تو آپ نے پوری سورت سننی ہے۔اس ٹائم آپ نے کوئی بات نہیں کرنی،کسی سے کوئی کلام نہیں کرنا. بلکل آرام سے آنکھیں بند کر کے اس کو سنتے رہیں. تاکہ ایسا لگے کہ وہ آپ کے پورے جسم کے اندرسے اترتی ہوئی جا رہی ہے۔
اسی طرح مغرب کی نماز کے بعد، پہلے مغرب کی نماز پڑہیں۔اس کے بعدآپ نے سورۃالطٰہ سننی ہے۔ اور سن لیں۔تو جس ٹائم یہ سورت اس ٹائم نہ کسی سے بات کرنی ہے، نہ کلام کرنا ہے،آرام سے،سکون سے، آنکھیں بند کرکے آپ نے اس کو سننا ہے. تاکہ ایسا لگے کہ آپ کے جسم کے اندرسے اتررہی ہو۔یہ قرآن تھراپی ہے۔
یہ ان خواتین کے لیے جن کو خواتین کے لیے ہے جن کو خواتین کے مخصوص مرض لاحق ہیں۔اگر آپ کو خداناخواستہ کوئی اور جسمانی مرض لاحق ہے،کوئی اور بیماری ہے تو اس میں آپ نے اس کو استعمال نہیں کرنا۔
Wazifa For Menses Problem اسمِ اعظم:
اس کے ساتھ ایک اسمِ اعظم ہے جو پورے پیج کا ہے. چھوٹے سے موبائل کے اندرپیج آ جاتا ہے۔اور چھوٹا سا عمل ہے۔ سترہ اسمِ اعظم کا مجموعہ ہے۔
جب آپ یہ عمل کریں گی تو اس سے پہلے یا اس کے بعد۔ آپ نے فجر کی نماز کے بعدتین مرتبہ اسمِ اعظم کو پڑھنا ہے اور مغرب کی نماز کے بعد اسمِ اعظم کو پڑھنا ہے۔اور ایک گلاس پانی رکھنا ہے اور اس پر دم کرکے اسی وقت اس کو پی لینا ہے۔ایک ہی گلاس میں کرکے اسی پی لینا ہے.
چاہے یہ عمل آپ قرآن تھراپی سے پہلے کریں یا قرآن تھراپی کے بعد کریں۔دونوں وقتوں میں کسی بھی وقت آپ یہ عمل کر سکتے ہیں۔ انشاء اللہ،آپ یہ دونوں عمل ساتھ شروع کریں.
اکتالیس دن تک لگاتار یہ عمل کرنا ہے۔چاہے آپ کا مسئلہ ایک دن، دو دن،جتنے بھی دن، میں حل ہو جاتا ہے لیکن آپ نے یہ عمل پورا کرنا ہے، اس وظیفے کو جاری رکھنا ہے۔اور اکتالیس دن پورا کرنا ہے۔ اور یہ وظیفہ ایسا ہے کہ آپ اس کو ہر حال میں کر سکتے ہیں۔ اگر periodsبھی آ گائے ہیں بیچ میں تو آپ تب بھی اس عمل کو کر سکتے ہیں۔ اسمِ اعظم کو وظائف کے طور پہ پڑھ سکتے ہیں اورقرآن پاک کی سورتیں آپ نے صرف سننی ہے. اس میں بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے تو اکتالیس دن تک آپ نے یہ عمل کرنا ہے۔
Important Links
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں. آن لائن قرآن اکیڈمی.





