
﷽ السلام و علیکم و رحمت اللہ:
رمضان المبارک کے حوالے سے ہمارے پارٹس چل رہے ہیں آدابِ رمضان کے اس سے پہلے آپ کے پاس ہمارے کافی سارے پوائنٹس آچکے ہیں اور آج ایک اور پارٹ آپ کے ساتھ شیئر کرنے جا رہا ہوں کہ رمضان المبارک کے اندر جو معاملات ہیں اس کو ہم نے کیسے گزارنا ہے اور آج کا جو آرٹیکل ہے وہ آدابِ رمضان کا پارٹ نمبر 5 ہے جو آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں اس سے پہلے باراں ہم نے آپ کے سامنے پوائنٹس ذکر کیئے ہیں اور آج نمبر تیراں 13 سے آگے شروع کرنا ہے۔
تو چلتے ہیں ہم آگے اپنے پوائنٹ نمبر تیراں 13 کی طرف پوائنٹ نمبر تیراں ہیں کہ اپنے نفس کو تقویٰ کا پابند بنائیں رمضان المبارک تقویٰ کی عملی تربیت گاہ ہے پرہیزگاری کی عملی تربیت گاہ ہے کیونکہ جیسے قرآن مجید کے اندر سورة البقرہ کی آیت نمبر 183 کے اندر اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ” یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ ” تم پر اور تم سے پہلی اُمتوں پر روزے فرض کیے گئے ہیں تاکہ تم تقویٰ والے اور پرہیزگار ہو جاؤ۔ تو رمضان المبارک تقویٰ اور پرہیزگاری کی عملی تربیت گاہ ہے تو اس لئے ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے نفس کو اس مہینے کے اندر کوشش کریں کہ اس کو تقویٰ کا پابند بنائیں۔
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT
اس کے بعد آگے نمبر چودہ 14 ہے انٹرنیٹ سوشل میڈیا سے اعتراض کیوں؟ اس لئے کہ رمضان المبارک کے اندر وقت کی قدر بہت اہم ہے اور اس وقت دیکھا جائے تو ہمارا سب سے بڑا وقت کو ذائع کرنے کا سبب یہ سوشل میڈیا ہے تو اس لئے ابھی سے کوشش کرنی چاہیئے کہ رمضان المبارک کے اندر ہم اس سلسلے کو بلکل ختم کر دیں اگر بلکل ختم نہیں کرسکتے تو کم از کم محدود کر دیں کہ صرف مجبوری اور ضرورت کے تحت اس کو استعمال کریں جیسے آج کل انٹرنیٹ ہے جسے انسان ہر روز استعمال کرتا رہتا ہے بہت ساری چیزیں ہم سے اس میں مِس ہو جاتی ہیں۔ رمضان المبارک ایک عبادت کا مہینہ ہے اور اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ سے رحمت ، مغفرت اور جہنم سے آزادی کا مہینہ ہے تو اس لئے چاہیئے کہ ہم ان چیزوں کے اندر عبادت کے اندر اپنا زیادہ وقت گزاریں اور اس انٹرنیٹ سوشل میڈیا سے پرہیز کریں اگر مکمل ختم نہیں کر سکتے کم از کم اس کو محدود کر دیں تاکہ ہم اپنی عبادات آرام سکون سے کر سکیں اور یہاں تک ہے کہ میں نے بڑے بڑے بزرگوں کا ، اللہ والوں کا سنا ہے کہ رمضان المبارک آنے پر وہ اپنی تلاوتِ قرآن پاک کی طرف مشغول ہو جاتے تھے اور صرف قرآن پاک میں مشغول ہو جاتے ہیں تو ہم اس انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کو پھر کچھ دن کے لئے روک دیں یا محدود کر لیں تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ قرآن پاک کی تلاوت کریں کیوں؟ اس لئے کہ مہینہ قرآن کے نازل ہونے کا ہے تو ہمیں چاہیئے کہ اس مہینے کے اندر زیادہ سے زیادہ قرآن پاک کی تلاوت کریں تو ہمیں چاہیئے کہ ہم کم سے کم ایک قرآن پاک تو ضرور رمضان کے اندر مکمل کریں۔
آگے نمبر پندرہ رمضان المبارک کے لئے اپنے کاموں کا بوجھ ہلکا کریں۔ گھر میں آپ نے تعمیراتی کام کروانے ہیں یا رنگ و روغن کروانا ہے کسی مشین کی مرمت کروانی ہے یا گاڑی یا کوئی سواری وغیرہ یا کوئی لمبا کام ہے پیچیدہ کام ہے یا دفاتر اور کارخانوں کے اندر محنت طلب پروجیکٹ ہیں تو کوشش کریں کہ رمضان المبارک سے پہلے پہلے اس کو مکمل کریں کیوں تاکہ ہم اپنے رمضان کے اندر آرام اور سکون کے ساتھ جو ہے وہ عبادات کرسکیں اس لئے کہ اگر کام کا بوجھ ہوگا رمضان المبارک میں بھی ہم اسی طرح کام کریں گے جیسے باقی دنوں میں کرتے ہیں تو پھر ہمیں عبادات کے اندر اتنا وقت نہیں ملے گا گیارہ مہینے ہم کام کرتے ہیں کماتے ہیں پیسہ کماتے ہیں سب کچھ کرتے ہیں لیکن ایک مہینہ صرف اللہ تعالیٰ کے لئے ہمیں رکھنا چاہیئے جب ایک مہینہ ہم اللہ کے لئے وقف کریں گے تو باقی گیارہ مہینے اللہ پاک ہماری مدد فرمائیں گے اور ہمارے کام کو آسان فرما دیں گے تو اس لئے چاہیئے کہ رمضان المبارک سے پہلے پہلے ہمارے جتنے بڑے بڑے کام ہیں جو مشکل طلب ہیں محنت والے ہیں ٹائم زیادہ لگتا ہے اس کو پہلے سے مکمل کر لیں تاکہ رمضان کے اندر ہمارے پاس ایسا کوئی کام نہ ہو جس کی وجہ سے ہماری عبادات کے اندر خلل آئے۔
IMPORTANT LINKS
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں




