
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام و علیکم ورحمت اللہ:
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو کوئی کسی روزے دار کو پورا کھانا کھلا دے یعنی اس کو پورا افطار کروا دے تو اس کو اللہ تعالیٰ میرے حوض سے یعنی حوض کوثر سے ایسا سیراب کریں گے جس کے بعد اس کو کبھی پیاس نہیں لگے گی یہاں تک کہ وہ جنت میں پہنچ جائے۔ آداب رمضان کا ہمارا سلسلہ چل رہا ہے جس کے اندر اس سے پہلے گزشتہ دو پارٹ ہمارے چل چکے آج کے اس آرٹیکل کے اندر تیسرا پارٹ ہے اور ان شاء اللہ رمضان المبارک کے اندر ہم خاص وظائف اور رمضان کے مسائل آپ کے ساتھ شیئر کریں گے جن کے اندر رمضان کے جتنے مسائل ہیں روزہ ، تراویح ، صدقہ ، فطر جس سے متعلق مسائل ہوں سارے ان شاء اللہ ڈسکس کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان شاء اللہ و لذیذ تراویح کے اندر جو قرآن پاک پڑھیں گے اس کی بھی آپ کے ساتھ تفسیر شیئر کریں گے جو روز ہم نے تراویح کے اندر پڑھا ہوا ہوگا اور اسی طرح وظائف اور چیزیں بھی آپ کے ساتھ شیئر کریں گے۔
تو جیسے گزشتہ آرٹیکل کے اندر ہم نے تقریباً آپ سے چھے پوائنٹ ذکر کر دیئے آداب کہ جو رمضان سے پہلے کریں یہ رمضان کے اندر جو ہم نے چیزیں کرنی ہیں تو آج چھے ہو گئے تھے آج ساتواں نمبر ہے وہ ہے کثرت تلاوت کا معمول یہ رمضان کے حوالے سے بات چل رہی ہے کہ رمضان کے اندر ہمیں کیا کرنا چاہیئے اور رمضان سے پہلے پہلے ہم کیا کچھ کر چکے ہیں تاکہ رمضان المبارک کے اندر سکون کے ساتھ ہم اپنی عبادت کر سکیں تو رمضان المبارک کے اندر جو ہم نے سات کام کرنا ہے وہ کام ہے کثرت تلاوت کا معمول یعنی قرآن پاک کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کرنی کیوں؟ اس لئے کہ رمضان المبارک نزول قرآن کا مہینہ ہے رمضان المبارک وہ مہینہ جس کے اندر ہم نے قرآن پاک کو نازل کیا تو خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اس ماہ کے اندر تلاوت قرآن پاک کثرت سے کرتے رہیں بڑے بڑے بزرگوں سے صحابہ اکرام سے بہت ساری روایات معقول ہیں کہ وہ رمضان کے اندر قرآن پاک زیادہ پڑھتے تھے اور ایک دوسرے سے قرآن پاک پڑھنے کے اندر سبقت لے جاتے تھے یہ چیز ہے کہ اس کے اندر ہم سبقت لے جائیں بجائے اس کے کہ ہم دنیاوی کاموں میں ایک دوسرے سے سبقت کی کوشش کریں تو ہمیں چاہیئے کہ دین کے کام میں ہم بڑھ چھڑ کر حصہ لیں اگر کوئی ایک پارہ پڑھتا ہے تو ہمیں اس سے سبقت لیں ہم دو پارے پڑھیں کوئی دو پارہ پڑھتا ہے تو ہم تین پارے پڑھیں یعنی دنیاوی کاموں کو چھوڑ کے ہمیں دین کے اندر ایک دوسرے سے سبقت لینی چاہیے تو پہلا کام کیا کرنا ہے کثرت تلاوت کا معمول بنائیں۔ اس کے لئے یہ ہے کہ ابھی سے شعبان کے اندر سے ہی آپ اپنی ترتیب بنا لیں زیادہ پڑھیں جب رمضان آئے گا تو اس کے لئے آپ کو زیادہ پریشانی نہیں ہوگی تو آپ جلدی سے قرآن کی تلاوت زیادہ کر لیں تاکہ پھر رمضان میں آپ کی روٹین بن چکی ہے تو ابھی شعبان کے اندر ہی زیادہ قرآن پاک کی تلاوت کا معمول بنا لیں تاکہ رمضان کے اندر آسان ہو جائے۔
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT
نمبر آٹھ کام کیا ہے الیکٹرونک میڈیا سے دور رہیں کیونکہ ٹی وی جو ہے نا یہ خود خرافات کا ایک مجموعہ ہے لہٰذا رمضان المبارک آنے سے قبل اس سے جان چھوڑوانے کی کوشش کی جائے اور آج کل ویسے بھی گزشتہ کچھ سالوں سے رمضان المبارک کے اندر جو رمضان ٹرانسمیشن شروع ہو چکی ہیں تو وہ خود ہی اپنے اندر ایک بہت بڑی خرافات ہیں کہ اس میں ظاہر بات ہے غیر شریعی کام بھی ہوتے ہیں تو ان چیزوں سے اپنے آپ کو بچا کے رکھیں یہ نہیں ہو کہ ہم بھوکے پیاسے بھی رہیں اور ہمارا روزہ بھی اللہ تعالیٰ کے ہاں قبول نہ ہو تو ٹی وی سے ہم بچ کر جو ٹی وی کو ہم ٹائم دیں گے وہ ٹائم ہم قرآن پاک کو دیں۔ ذکر اذکار کو دیں ، نوفل کو دے دیں۔
اس کے بعد ہے نمبر نو نمبر نو کیا ہے یہ ایک ترتیب بنا لیں نظام الاوقات کی رمضان کے حوالے سے۔ شعبان سے ہی اپنی آپ کی ایک ترتیب میں بنا لیں کہ صبح سب سے پہلے اٹھنا ہے تہجد پڑھیں۔ ذکر و اذکار کریں ، دعائیں کریں ، سحری کرنی ہے ، نماز فجر پڑھنی ہے ، تلاوت کرنی ہے افطاری تک تلاوت کرنی ہے اس کے بعد تراویح پڑھنی ہے پھر دیگر معاملات ہیں تو یہ پہلے سے ہی اپنی ایک ڈائری بنا لیں ، ایک کاپی بنا لیں یا اپنے آپ کی ایک ترتیب بنا لیں کہ صبح اٹھ کے میں نے کیا کیا اعمال کرنے ہیں اور پھر اسی طرح اپنے آرام اور نیند کو بھی پورا کرنا ہے۔
IMPORTANT LINKS
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT




