
بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم:
ایک بہن نے مجھے میسج کیا تھا کہ مفتی صاحب رحم کی رسولین سے متعلق کوئی وظیفہ بتلا دیں اس کی وجہ سے بہت ساری پریشانی ہے۔ اولاد کے حوالے سے بھی پریشانی ہو رہی ہے اور علاج بھی کروا چکی ہوں۔ سب کچھ کر چکی ہوں لیکن رسولیاں ختم نہیں ہو رہی ہیں تو کوئی ایسا روحانی عمل بتلا دیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس سے شفاء دے دیں۔
تو اسی حوالے سے آج کا یہ آرٹیکل ہے جو ہمارا ایک سیگمنٹ چلتا ہے جسمانی بیماریوں کا روحانی علاج اسی حوالے سے آج کی جو جسمانی بیماری ہے وہ رسولی کے متعلق ہے۔ یہ اگر کسی شخص کے رحم میں / پیٹ میں ہے سر میں ہے یا جسم میں کسی بھی حصے کے اندر رسولی ہے چند دن کے چھوٹے سے عمل سے ان شاء اللہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے رسولی ختم ہو جائے گی۔
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT
بہت سارے لوگ آج کل رسولیوں کی وجہ سے پریشان ہیں اللہ تعالیٰ سب کو صحت عطا فرمائے اگر رحم میں یا پیٹ میں کسی بھی جگہ یا جسم کے کسی بھی حصے میں رسولی ہو اور چاہتے ہیں کہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے۔ تو چند دن کا یہ خاص عمل کر لیں وہ چند دن کتنے ہیں۔ صرف اکیس دن کا عمل ہے اور یہ یاد رکھیں کہ یہ معجزاتی طور پر رسولیوں کو ختم کرنے کا عمل ہے کہ ایسے ان شاء اللہ ختم ہو جائیں گی کہ ڈاکٹرز بھی حیران ہو جائیں گے کیونکہ اللہ کے کلام میں شفاء ہے اور وہ شفاء کس نے دینی ہے بیماری بھی اس کی طرف سے ہے شفاء بھی اسی کی طرف سے ہے جب اس نے شفاء کا حکم دے دیا تو کوئی چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی سبب بن جائے گی لیکن جب تک اس کی طرف سے حکم نہ ہو تب تک وہ بیماری ختم نہیں ہو سکتی تو اسی حوالے سے قرآن مجید کی ایک آیت ہے جو آپ نے فجر یا مغرب کے بعد ایک سو اکیس 121 مرتبہ پانی کے اوپر دم کر کے اس پانی کو پی لینا ہے اور جس جگہ رسولی ہوگی اس جگہ ہاتھ بھی پھیر لیں ان شاء اللہ رسولی اندر ہی ختم ہو جائے گی تو کون سی آیت ہے یہ آپ کے سامنے ہے۔
اس کا ترجمہ یہ ہے کہ جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی مجھے شفاء دیتا ہے۔ جب ہم کوئی دوائی کھاتے ہیں تو حلق سے اترنے سے پہلے اللہ سے پوچھتی ہے کہ اس کو شفاء دینی ہے یا نہیں دینی تو اگر یہ چیزیں ہم اس کو کریں گے تو ظاہری بات ہے بیماری بھی اسی کی طرف سے ہے اور شفاء بھی اسی طرف سے ہے تو ان شاء اللہ آپ کو ضرور شفاء حاصل ہوگی۔
IMPORTANT LINKS
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں





