نظرِبد و بندشوظائف

Jadu ha ya nai 15 mint ka amal-mufti bilal qadri

جادو ہے ، نظر ہے یا جسمانی بیماری۔ 15 منٹ میں ایک گلاس پانی سے خود تشخیص کریں۔

in article

کافی سارے لوگوں نے سوال کیا کہ ہمارے ساتھ بہت سارے مسائل ہوتے ہیں چاہے وہ ہمارے جسمانی طور پر ہوں ، ہمارے بیماریوں کے ہوں تو ہمیں بعض دفعہ پتہ نہیں چلتا کہ ہمارے ساتھ معاملہ کیا ہوا ہے۔ اگر جسمانی ہے تو ہم علاج کرواتے ہیں سب جگہ چیک کرواتے ہیں اور بلکل ٹھیک ہوتے ہیں لیکن ہمیں پتہ لگ رہا ہوتا ہے کہ ہماری طبیعت ٹھیک نہیں ہے لیکن اگر ڈاکٹر کے پاس علاج کے لیئے جاتے ہیں تو ڈاکٹر کہتے ہیں کہ آپ بلکل ٹھیک ہیں۔ ساری رپورٹس بھی ٹھیک آتی ہیں اور اسی طرح بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے گھریلو مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ کام بھی ہو رہا ہوتا ہے لیکن آئے دن کوئی نہ کوئی پریشانی ، کوئی نہ کوئی مسائل ہو جاتے ہیں تو ہمیں پتہ کیسے چلے گا کہ ہمارے ساتھ جسمانی معاملات ہیں ، روحانی معاملات ہیں یا پھر روحانی معاملات میں ہمارے اوپر کیا نظر ہے؟ یا نظربد ہے ، یا ہمارے اوپر جادو ہوا ہے ، یا تعویز ہے۔ تو ہمیں یہ کیسے پتہ چلے گا کہ ہمارے ساتھ اصل میں کیا معاملا ہے۔ تو ایک چیز سمجھ لیجیئے کہ جیسے ڈاکٹری معاملات میں جب تک بیماری کی تشخیص نہیں ہوگی تب تک اس کا علاج ممکن نہیں ہے۔ اسی طرح یہ جو آپ کے جتنے بھی  مسائل ہے اس کی جب تک تشخیص نہیں ہوگی اس کا علاج ممکن نہیں ہے۔ اگر آپ کے ساتھ روحانی مسائل ہیں آپ جسمانی طور پر کر رہے ہیں وہ مسئلہ حل نہیں ہوگا لیکن آپ کے ساتھ جسمانی مسئلہ ہے آپ سمجھ رہے ہیں شاید کوئی روحانی مسئلہ ہے آپ روحانی سلسلے میں آ رہے ہیں تو  آپ کو اس کا فائدہ نہیں ہوگا تو آج ہم آپ کے لیے لائیں ہیں پندرہ منٹ کا ایک عمل۔ یہ عمل پانی کے اوپر کرنا ہے اور پندرہ منٹ کے اندر آپ پتہ چل جائے گا کہ آپ کے اوپر کس طرح کے معاملات ہیں۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

یا بدیع العجائب

 

یہ لفظ  آپ نے تین سو تیرہ 313 مرتبہ پڑھنا ہے اور اس کے بعد ایک سو گیارہ 111 مرتبہ ”یا قھارو” پڑھنا ہے۔ اول و آخر طاق عداد میں درود شریف پڑھیں اس کے پڑھنے کے بعد آپ نے پانی کا گلاس اپنے پاس رکھنا ہے اور اس کے اوپر آپ نے  پڑھ کے دم کر دینا ہے۔ دم کرنے کے بعد آپ نے اس کے اوپر کچھ چیز رکھ کے اس کو ڈھک دینا ہے اور آپ نے یہ عمل کرنا ہے عصر سے مغرب کے درمیان میں عمل کرنا ہے۔ مغرب کی اذان نہ ہو اور عصر کے بعد کا ٹائم ہو۔ اس دوران  آپ نے عمل کرنا ہے اور جب آپ عمل کریں گے عمل کرنے کے بعد آپ نے اس کو ڈھک دینا ہے ڈھکنے کے بعد جب ایک رات اس پانی کو گزر جائے گا پھر اگلے دن آپ نے اس کو خود نہیں پینا اس کو پلانا ہے کہ جس کو معلوم نہ ہو کہ آپ نے اس پر عمل کیا ہے۔  اب اس کے رِئیکشن سے آپ کو پتہ چلے گا اگر وہ پانی کا گلاس لیتا ہے اور کہتا ہے کہ اس کا رنگ چینج ہے تو آپ سمجھ لیں کہ آپ کے اوپر نظر وغیرہ کے معاملات ہیں نظربد یا بندش وغیرہ  کے معاملات ہیں اور اگر وہ پانی پیتا ہے اور پی کے کہتے ہیں کہ پانی کا ذائقہ کیسا ہے اگر ذائقہ چینج ہو جاتا ہے تو اس صورت کے اندر سمجھ لیجیئے کہ آپ پر جادو یا تعویز کے معاملات ہیں اور اگر وہ پینے والا کہتا ہے کہ نارمل پانی ہے جیسا پانی  ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے ساتھ کوئی جسمانی معاملات ہیں روحانی سلسلہ نہیں ہے تو انشاء اللہ اس چیز کو آپ کریں اور پھر اس حوالے سے آپ کو جو بھی ریزلٹ ملیں آپ وہ ہمارے ساتھ کمینٹ میں شیئر کریں۔

 

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad