ہمبستری کے آداب و مسائلوظائف

Humbistari Karte Waqt Dua | ہم بستری کا اسلامی طریقہ

in article

بسم اللہ الرحمان الرحیم، السلام و علیکم! الحمداللہ! ہم نے ایک سلسلہ شروع کیا ہوا ہے،ازدواجی زندگی سے متعلق اوراس کا پہلا پارٹ ہم نے آپ سے شیئر کیا تھا اور یہ اس کا دوسرا پارٹ Humbistari Karte Waqt Dua آج آپ کی خدمت میں پیش ہے۔ پہلے پارٹ میں بھی ہم نے آپ سے ازدواجی زندگی سے متعلق چند اصولوں کا ذکر کیاہے.

اس میں بتایا تھا کہ پہلے استخارہ کریں، اس کے بعد جب بیوی کو گھر لے کر آئیں تو اس کی پیشانی کو پکڑ کر دعا کریں۔اس کیبعد ہم نے ذکر کیا کہ اگر کوئی شخص ایسا ہو جو جماع پر قدرت نہ رکھتا ہو، اس کے لیے ہم نے حضرت حسن بصری ؒکا عمل پیش کیا تھا۔تو اگر آپنے پہلا پارٹ نہیں پڑھا تو بہتر ہے کہ پہلے وہ پڑھ لیں۔انشاء اللہ، اگر آپنے پہلا پارٹ پڑھا ہوگا.تو پارٹ ۲کی آپ کو زیادہ سمجھ آئیگی، کیوں کہ یہ پہلے پارٹ کیcontinuationہے۔

جب میاں،بیوی کو خلوت میسّر ہو گئی ہے اور آپس میں غلبہ بھی ہے، یعنی ہم بستری ہو گئی ہے تو نیت کیا ہونی چاہیے۔اس کے بعد جیسے کہ حضرت علیؓ کاقول ہے کہ

اگر کوئی شخص ہم بستری کا، مباشرعت کا ارادہ کرے تو اس کو یہ نیت کرنی چاہیے کہ میری یہ نیت ہوکہ میں زنا سے باز رہوں کا اور اولاد نیک بخت ہوگی یہ ہم بستری کرنا اس کے لیے ثواب ہے

ہمبستری کا ثواب: 

اور کیوں نہ ہو، ہم بستری کرنا ویسے ہی ثواب ہے، اپنی بیوی سے کیوں کہ،اگر حرام کے اندر گناہ ہے. تو ظاہر ہے حلال میں اللہ نے نیکی رکھی ہے۔تو جو بھی میاں، بیوی آپس میں پیار، محبت کی باتیں کرتے ہوں اور ہم بستری کرتے ہیں. تویہ نیکی میں لکھا جاتا ہے۔ جیسے اگر کوئی انسان غیر محرم سے ملتاہے، بات کرتا ہے تو وہ گناہ ہے،اسی طرح جب حلال کام میں آئیں گے تو اس کو اللہ پاک اس کا اجر و ثواب عطا کرے گا۔

لیکن ہم بستری کرتے ہوئے سب سے بڑی نیت یہی ہونی چاہیے کہ میں زنا سے باز رہوں گا۔ظاہر ہے اگر انسان کو جب حلال طریقے سے میسّر ہے تو حرام چھوڑنا اس کے لیے بہت آسان ہو جاتا ہے۔ تو سب سے پہلے ہم بستری کے وقت نیت کرنی ہو۔

سہاگ رات کے آداب:

اس کے بعد،سہاگ رات کے کچھ آداب ہیں جو آپ سے ذکر کرنے ہیں۔

یہ کہ جب ہم بستری کرارادہ کرے، نیت کرنے کے بعد یہ دعا پڑھ لے۔اس کا یہ فائدہ ہوگا، بہت سی روایات میں آتا ہے کہ جب انسان اس حالت میں ہوتا ہے تو شیاطین کا اثر بھی داخل ہو جاتا ہے تو اس لیے چاہیے کہ یہ دعا پڑھیں، تاکہ شیاطین کا اس میں کوئی حصہ نہ ہو۔ اس لیے جب بھی جماع کرنے لگیں، اس وقت جماع کی یہ دعا پڑھ لیں۔(دعا پیج کے اینڈ پر دی گئی ہے.)

جب یہ دعا پڑھ کر ہمبستری کی جائے گی تو اولادبھی نیک اور صالح اولاد ہوگی۔ اور یہ بھی یاد رکھیں کہ یہ دعا ہمبستری سے قبل کی ہے۔یہ دعا پڑھ کے ہمبستری کریں۔ اس کے بعدجس وقت مرد کو انزال ہو، فراغت ہو، اس وقت کی بھی دعاسکھلائی گئی ہے، اس دعا کو بھی پڑھنا چاہیے۔

Humbistari Karte Waqt Dua دعا کے فوائد:

اس دعاکا یہ فائدہ ہوتا ہے، جیسا کہ بہت سارے فقہانے فرمایا ہے کہ جو شخص وہ دعا نہیں پڑھتاتو شیطان کے اثرات بھی داخل ہو جاتے ہیں۔ اب بعد میں کئی لوگ آتے ہیں کہ ہمارے بچے بدتمیز ہو چکے ہیں، بات نہیں مانتے، نافرمان ہو چکے ہیں.

سرکشی کے اندر پڑ گئے ہیں. توفرمایا کہ جب انسان انزال ہوتے وقت دعا نہیں پڑھتا، شیطان کے اثرات ہوتے ہیں. اسکا یہ نقصان ہوتا ہے، بہت سارے فقہانے کہا ہے کہ اولاد میں فصاد اورتباکاریاں پیدا ہو جاتی ہیں،جب انسان یہ دعانہیں پڑھتاتواس لیے یہ دعا بھی یاد کر لینی چاہیے کہ جس وقت انزال ہو، فراغت ہو،اس وقت یہ دعا پڑھ لیں۔

Humbistari Karte Waqt Dua:


ترجمہ:  اے اللہ کچھ نہ رکھیے شیطان کے لیے جو آپ ہمیں نصیب کریں۔

جب انسان انزال کے وقت یہ دعا پڑھتا ہے. تو شیطان کے اثرات سے وہ اولاد محفوظ ہو جاتی ہے۔ اب کئی لوگ ہیں جو دعا پڑھتے نہیں ہیں۔پھر اگر اولاد میں ایسی تباکاریاں اور ایسی چیزیں ہوتی ہیں تو کیوں نہ ہوں۔یہ اسی وجہ سے کہ ہمیں چاہیے کہ ان اسلامی آداب اور ان چیزوں کو دیہان میں رکھ کر یہ کام کریں۔

ہم نے یہ اسی وجہ سے شروع کیا ہے کہ ہمارے پاس ایسے بہت سارے مسائل آتے ہیں۔ایسے بہت سارے لوگ ہیں جن کے یہ مسائل ہوں گے. تو ان کو یہ بتا دینا چاہیے تاکہ آگے والی زندگی میں ان کو آسانی ہو. ان کو یہ اصول پتا ہوں. ان دعاؤں پر عمل پیرا ہو کر وہ اپنی نصلوں کو بھی محفوظ کر سکیں۔ اس کے آخر میں، جب صحبت ہو،صحبت کے وقت کے بھی چند آداب ہیں، جو رواتات میں آتے ہیں. ان میں سے کچھ آپ سے شیئر کریں گے۔
تو صحبت کے، ہمبستری کے چند آداب یہ ہیں کہ جب میاں بیوی ہمبستری کریں تو ان پرعمل کریں تاکہ ان کو فائدہ ہو۔ان آداب میں پہلا یہ ہے.

ہمبستری کے آداب:

1 کہ عورت اور مرد پاک ہوں۔پاک ہونے کا مطلب یہ ہے کہ وضو کر لیں، اگر گرمیاں ہیں تو غسل کر لیں۔پاک ہوں، پاکی حاصل کرکے پھر ہمبستری کریں۔

2 دعاپڑھ لیں،یہ دعا پڑھ لیں۔

3 خشبو لگا لیں۔یہ بھی روایات سے، احادیث سے ثابت ہے۔

4 صحبت کے وقت،قبلہ رو نہ ہوں۔

5 بلکل برہنہ ہو کر ہمبستری نہ کریں۔ ہاں اگر ایساہو بھی توایک بڑی سی چادر اوپر لے لیں .تاکہ بلکل برہنہ نہ ہوں۔

6 مردوں کے لیے ہے کہ جب انزال ہوتوفوراً علیحدہ نہیں ہونا چاہیے یہاں تک کہ عورت کا بھی انزال ہو جائے۔ اس لیے کہ مرد کی نسبت عورت کا انزال دیر سے ہوتا ہے. اس لیے مرد کو چاہیے کہ تھوڑی دیررکا رہے تاکہ عورت بھی فراغت حاصل کر لے۔

7  کہ بوقت انزال، جو مندرجہ بالا دعا بتائی گئی ہے،وہ دل میں پڑھ لیں،زبان سے نہ پڑہیں کیوں کہ ناپاکی کی حالت ہے. لیکن اس دعا کو پڑھ لیں تاکہ اللہ نے جو اولادنصیب میں رکھی ہے. وہ اولادشیطان کے اثر سے محفوظ رہے۔

تو یہ کچھ اسلامی آداب ہیں۔اس میں بہت ساری باتیں شرم و حیا کی ہوتی ہیں لیکن بتانا بھی لازمی ہوتا ہے تاکہ جن لوگوں کوعلم نہیں ہے، ان تک یہ علم پہنچایا جائے۔کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو اس چیز کا علم ہی نہیں ہوتا اور وہ گناہ میں اور غلط کاموں میں پڑے ہوتے ہیں۔جیسے ابھی دعائیں ہیں. یہ کئی لوگوں کو نہیں آتی ہوں گی۔ اسی لیے ہم نے یہ سلسلہ شروع کیا ہے۔ آپ بھی اس میں ہمارا ساتھ دیں۔انشاء اللہ، اس سے آپ کو فائدہ ہوگا۔

Humbistari Karte Waqt Dua:

 

Humbistari Krty Waqt Ki Dua Wazifa

ترجمہ:اے اللہ! ہم دونوں کو شیطان سے دور رکھیں اور جوکچھ ہمیں نصیب کرے(یعنی لڑکا یا لڑکی،جو اولا ہمیں نصیب کریں).اس کوبھی شیطان سے دور رکھیں۔

 

Important Links

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں. آن لائن قرآن اکیڈمی.

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad