رزق کے وظائفوظائف

Har Hajat Ka Hal istkghfar | کثرت مال و اولاد | ہرحاجت کا حل

in article

بسم اللہ الرحمان الرحیم، السلام و علیکم!
آج کا وظیفہ جو Har Hajat Ka Hal ہر حاجت کا حل ہے. ایک بزرگ بیٹھے ہوئے تھے، مجلس لگی ہوئی تھی۔ بہت سارے لوگ انکی خدمت میں حاضر ہو رہے تھے اور اپنے روحانی اور جسمانی مسائل بیان کر رہے تھے، کہ یہ مسئلہ ہے، یہ پریشانی ہے، کوئی وظیفہ بتا دیں تو جب انکے پاس لوگ آئے تو ایک شخص آیا اور کہنے لگا کہ حضرت دعا کریں کہ اللہ پاک مجھے نرینہ اولاد سے نوازے یعنی مجھے بیٹا عطا کر دے

تو حضرت نے فرمایا کہ آپ استغفار کیا کریں۔
کچھ ٹائم بعد ایک اورشخص آیا اوراس نے کہا کہ دعا کریں اللہ پاک ہمارے لیے خشحالی لائے، باغات ہوں، نہریں ہوں، تو حضرت نے فرمایا استغفار کیا کریں۔
پھر ایک اورشخص آیا،کہنے لگا کہ قہط سالی پڑ گئی ہے، دعا کریں کہ اللہ پاک بارش عطا فرما دے تو فرمایا استغفار کیا کریں۔
ایک شخص حضرت کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔ جب وہ لوگ چلے گئے تو انہوں نے عرض کی، حضرت! ہر شخص اپنی ایک پریشانی لے کے آیا، اس کا حل چاہتا تھا لیکن آپ نے سب کو ایک حل دیا، اس کی کیا وجہ ہے؟

حضرت نے فرمایاکہ:

, Har Hajat ka Hal sura nooh istaghfar

کیا تم اپنے رب کا قرآن نہیں پڑھتے؟ اللہ رب العالمین نے انتیسویں پارے کے اندر، سورۃالنوح میں فرمایا ہے،
اپنے رب سے بخشش طلب کرو، وہ بہت ہی بڑا بخشنے والا ہے۔جب بخش دے گا تو تم پرموسلادھار بارشوں کو نازل فرمادے گا۔تم پر مال اور اولاد کی زیادتی کر دے گا(نرینہ اولاد عطاکرے گا)، تمہارے لیے باغات بنائے گا اور تمہارے لیے نہروں کو جاری کر دے گا۔

یعنی ایک استغفارپر۔

لیکن آج کل اگر کسی کو استغفارکرنے کا بولا جائے. تو وہ سمجھتا ہے کہ پتہ نہیں میں نے کتنے گناہ کر دیے یا میں کتنا گناہ گار شخص ہوں کہ میں استغفارکروں۔

تو کیا وہ یہ نہیں جانتے کہ نبی اکرمﷺدو جہانوں کے سردار اوررحمت العالمین ہیں.جن کے لیے کائنات کو وجود میں لایا گیا.وہ فرماتے ہیں کہ

میں تم میں سے سب سے زیادہ استغفارکرنے والا ہوں۔

istkghfar Har Hajat Ka Hal | استغفارکیسے کریں:

تو اسکا مطلب یہ درجات کی بلندی کے لیے استغفارکی جائے۔اس کے لیے مختلف طریقے ہیں۔کوئی اردو میں بھی استغفارکر سکتا ہے۔

ہم یہ کہہ سکتے ہیں، یا اللہ میری توبہ. یا اللہ میرے گناہوں کو معاف فرما دے. یا اللہ میں نے جتنے گناہ کیے ہیں، چھوٹے یا بڑے، ظاہری یا چھپ کرپہلے یا بعد میں،تمام گناہوں کو معاف فرما دے۔تو ہم جب اللہ سے مغفرت طلب کریں گے، جب اللہ سے استغفارکریں گے تو اللہ رب العالمین کی یہ ساری چیزیں ہمیں عطا ہوں گی۔ مال بھی ملے گا،موسلادھار بارشیں بھی نازل ہوں گی،باغات بھی ملیں گے، خوشحالی بھی آئے گی۔

تو اس کا سب سے بہترین وظیفہ یہی ہے کہ استغفارکریں۔ کئی لوگ مالی تنگی یانرینہ اولاد کے لیے سوال کرتے ہیں تو ان کے لیے بھی سب سے بہترین عمل ہے کہ وہ استغفارکریں۔

قرآن کا وعدہ ہے کہ جب تم استغفارکرو گے تو تمہیں یہ سب چیزیں ملیں گی۔تو اللہ رب العالمین دے دعا ہے کہ ہم سب کو اللہ پاک پکّی اور سچی اور زیادہ سے زیادہ استغفارکرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں. آن لائن قرآن اکیڈمی.

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad