
﷽ السلام و علیکم ورحمت اللہ:
شبِ قدر رمضان المبارک کی تئیسویں شب کے نوافل۔ اس سے پہلے ہم نے پہلی شب قدر اکیسویں رات کے چار نوافل ذکر کر دیئے ہیں اور ان کے اندر جو پڑھنا تھا وہ بھی آپ کے ساتھ ذکر کر دیا ہے اور آج کا جو آرٹیکل ہے یہ تئیسویں رات کے حوالے سے ہے جیسے ہم نے آپ کو بتلایا کہ پانچ طاق راتیں ہیں اور ان پانچ طاق راتوں میں سے ایک رات ضرور لیلتہ القدر شبِ قدر کی ہوتی ہے یعنی اکیسویں ، تئیسویں پچیسویں ، ستائیسویں ، انتیسویں۔ اکیسویں گزر گئی اب انشاءاللہ اللہ آگے تئیسویں آنے والی ہے تو اس رات کے اندر بھی ہم جو نوافل ہیں وہ بھی ادا کریں گے اور شبِ قدر کی جو دعا ہے جو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ ﷺ سے پوچھا تھا کہ یا رسول اللہ ﷺ اگر میں شبِ قدر کو پالوں تو میں کیا پڑھوں تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ تم پڑھو ” اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّی ” تو اس لیے چاہیے کہ ان راتوں کے اندر اس دعا کو جتنا بھی پڑھ سکیں وہ کم ہے جو یہ دعا ہے تو اس لیے اس رات کے اندر یہ دعا آپ نے زیادہ سے زیادہ پڑھنی ہے اس کے بعد آپ نے اپنی جو عبادات کر رہے ہیں ان میں سے دوسری عبادات کے اندر آپ نے صلاة التسبیح لازمی پڑھنی ہے آپ ﷺ نے اپنے چچا حضرت عباد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا تھا کہ صلاة التسبیح روز پڑھو نہیں تو ہفتے میں ایک بار پڑھو ، جمعے کو پڑھو نہیں تو مہینے میں / سال میں / زندگی میں ایک دفعہ ضرور پڑھو تو یہ شبِ قدر کے اندر لازمی پڑھیں۔ بیس منٹ ، پچیس منٹ لگ جائیں گے۔
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT
تو نوافل کیا ہیں اور ان میں کیا پڑھنا ہے اور ان کی فضیلتیں کیا ہیں اور ان کے کیا فوائد ہمیں حاصل ہوں گے پہلے دیکھ لیتے کہ یہ جو چار نفل ہیں ان کی فضیلت کیا ہے اور ان کے کیا فوائد حاصل ہوں گے تو فرمایا کہ پہلا ان کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ ہر پریشانی دور ہوگی ، ہر غم دور ہوگا ، ہر مسئلے سے نجات ملے گی۔ دوسرا بڑی سے بڑی جو آپ کی جائز خواہش ہوگی اس کو اللہ تعالیٰ ضرور پورا فرمائیں گے۔ تو کیا پڑھنا ہے دو دو کر کے نوافل پڑھنے ہیں یعنی دو سلام کے ساتھ ٹھیک ہے پہلے نیت کر لیں دو رکعات نماز نفل صلات الحاجت کی ٹھیک ہے اس کے بعد آپ سورۃ الفاتحہ پڑھیں سورۃ الفاتحہ پڑھنے کے بعد پہلی رکعت کے اندر آپ نے سات مرتبہ ” سورۃ القدر ” پڑھنی ہے اور دوسری رکعت کے اندر سورۃ الفاتحہ کے بعد سات مرتبہ ہی ” سورۃ النصر ” پڑھنی ہے یہ صورتیں پڑھنی ہیں اس کے بعد سلام پھیر کے آپ نے دو رکعت پوری کر لینی ہے اس کے بعد جو دوسری دو رکعتیں ہیں ان کے اندر بھی آپ نے اسی طرح سب سے پہلے صلات الحاجت کی نیت کریں گے دو رکعت نماز نفل اس کے بعد آپ نے پہلی رکعت کے اندر پانچ مرتبہ پڑھنی ہے ” سورۃ القدر ” اور پانچ مرتبہ دوسری رکعت کے اندر پانچ مرتبہ” سورۃ الاخلاص ” پڑھنی ہے ٹھیک ہے تو پہلی رکعت میں سورۃ القدر اور سورۃ النصر ہیں اور دوسرے جو دو نفل ہیں اس کے اندر سورۃ القدر اور سورۃ الاخلاص ہیں ٹھیک ہے یہ آپ نے پڑھنی ہے اور ہر دو رکعت کے بعد جب آپ سلام پھیر لیں گے اس کے بعد آپ نے تین تسبیح ” یا رزاق یا واسیع ” کی پڑھنی ہیں۔ اس کے بعد آپ نے سجدے کے اندر چلے جانا ہے جب یہ پورا ہو جائے گا اور ایک سو گیارہ 111 مرتبہ شبِ قدر کی دعا” اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّی ” پڑھنی ہے تو اللہ کے حکم سے ان نوافل کی برکت سے آپ کی ہر پریشانی دور ہو جائے گی اور جو آپ کی سب سے بڑی حاجت ہوگی ، خواہش ہوگی وہ پوری ہو جائے گی تو ضرور عمل کیجیئے گا بہت فائدہ ہوگا۔
IMPORTANT LINKS
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں




