
بسم اللہ الرحمن ارحیم السلام و علیکم ورحمۃ اللہ آپ کے روحانی اور شرعی مسائل کے حوالے سےسوالات کرتے ہیں. تو آج ہم نے سوچا کہ آپ کے شرعی مسائل کےجوابات دیں. آج ہم تین اہم مسائل پر بات کریں گے جو کہ ہیں. قسطوں کا کاروباریاخریدنا؟ بہنوئی اورخالو سے شرعی پردہ؟ رات کو سوتے وقت کے مسائل.
1: بہنوئی اورخالو سے شرعی پردہ؟
مسئلہ یہ ہے کہ اس قانون کو سمجھ لیجئے. کہ عورت کے لئے اس شخص سے پردہ ضروری نہیں جس سے زندگی بھر اسکا نکاح جائز نہ ہو. کہ ایسا محرم ہو کہ جس سے زندگی بھر اسکا نکاح جائز نہیں. اس سے پردہ ضروری نہیں ایسا شخص جس سے اسکا کبھی بھی کسی بھی وقت نکاح ہو سکتا ہے تو اس سے پردہ کرنا ضروری ہے.
جیسے اب مثال لے لیں دو بہنیں ہیں تو مطلب بہنوئی سے اسکا پردہ کیوں ضروری ہے؟ شادی تو نہیں ہو سکتی. لیکن اگر خدا نخواستہ جس بہن سے شادی ہوئی ہے. وہ مر جاتی ہے یا اسکو طلاق ہو جاتی ہے. تو دوسری بہن کا نکاح اس سے automatically جائز ہو جائیگا.تو اس لئے اسکا بہنوئی سے پردہ بھی ضروری ہے.
اسی طرح اگر ایسی دو عورتیں ہیں. جنکی بھانجی نکاح کے اندر ہو تو خالہ کا نکاح نہیں ہو سکتا یا خالو سے نکاح نہیں ہو سکتا. تو وہ لڑکی جسکا خالو ہے. خالہ خدا نخواستہ مر جاتی ہے یا اسکو طلاق ہو جاتی ہے تو بھانجی اسکے ساتھ شادی already جائز ہو جائیگی. تو اس لئے ایسی خواتین جو ہیں کہ جن سے انکا زندگی بھر نکاح جائز ہو سکتا ہے تو صرف ان سے پردہ جائز ہے اور جن سے نکاح کبھی بھی جائز نہیں ہے ان سے پردہ ضروری نہیں ہے.
تو اس سے واضع ہوا کہ بہنوئی اور خالو سے خواتین کا شرعی طور پر پردہ ضروری ہے.
2: قسطوں کا کاروباریاخریدنا؟
یہ سوال کیا ہے کسی نے قسطوں کے کاروبار یا خریدنے کے حوالے سےیعنی قسطوں پہ مال جو دیتے ہیں. یہ کاروبار کرنا جائز ہے یا نہیں یہ ان سے خریدنا جائز ہے یہ نہیں کیوں اکثر لوگوں کا ہوتا ہے کہ جب آپ نقد چیز لیتے ہیں. تو اسکی قیمت اور ہوتی ہے اور قسطوں پہ اسکی قیمت اور ہوتی ہے. جیسے اگر نقد لے رہے ہیں تو ہزار ہے اور قسطوں کے اوپر قیمت اسکی 1500 ہو جاتی ہے تو کئی لوگوں کو اسکا شبہ ہے کہ یہ جائز ہے یا نہیں.
تو قسطوں کا کاروباریاخریدنا یہاں بھی ایک قانون سمجھ لیجئے میں اکثر آپکو قانون اس لئے سمجھاتا ہوں کہ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ اگر آپ کو باقی ایسے کوئی مسائل آئیں تو آپ وہاں اسکو لگا سکتے ہیں.
قسطوں کا کاروباریاخریدنا قانون:
قانونی اور اسکا طریقہ کار یہ ہے کہ ہر وہ چیز جس کی جنس ایک ہو یعنی ایک چیز جیسے کہ نقدی ہے پیسے ہیں. اب ایک بندہ ایک بندے سے 1000 رپے لیتا ہے اور کہتا ہے کہ میں دے تو 1000 رپے رہا ہوں لیکن میں واپس کرونگا 1100. یا وہ 1000 دے رہا ہے اور لینے والا کہ رہا ہے میں 900 واپس کروں گا. تو اب یہ دونوں طرف پیسے ہیں اب جہاں دونوں طرف پیسے ہیں وہاں کمی بیشی ناجائز ہو جاتی ہے وہ حرام ہے سود کے اندر شامل ہے.
جیسے کہیں ایسا ہوتا ہے کہ اڈوں وغیرہ پہ change دیتے ہیں 10 روپے کے 9 دیتے ہیں یا 100 رپی میں 97 98 روپے دیتے ہیں. تو یہ حرام ہے سود کے اندر آتا ہے کیوں کہ دونوں طرف پیسہ شامل ہے.
قسطوں کا کاروباریاخریدنا فقہہ کے مطابق:
اسی طرح اس کے بارے میں فقہہ نے 6 چیزیں ایسی لکھی ہیں. کہ وہ برابری میں ہوں گے اگر اس سے کم یا زیادہ دیتے ہیں. تو وہ ناجائز ہے, حرام ہے .جیسے سونا ہے چاندی ہے. اس طرح اور بہت ساری چیزیں ہیں تو اس لئے جہاں پر کوئی ایک چیز ہوگی وہاں پر آپکے لئے برابری ضروری ہے. لیکن جہاں چیز مختلف ہو جاۓ وہاں پر جائز ہے.
اب یہاں پر سمجھیں کہ قسطوں کا جو شخص کاروبار کر رہا ہے. تو ایک طرف پیسہ ہے ایک طرف مال ہے وہ چیز دے رہا ہے. مثال کے طور پر موبائل ہی لے لے موبائل ہے ویسے نقد 10ہزار کا ہے قسطوں کے اوپر وہ 15 ہزار کا ہے دوسری طرف پیسے ہیں. تو ان دونوں کا آپس میں ٹھیک ہے وہ جتنی بھی کر سکتے ہیں. لیکن جیسے کئی لوگ اگر قسط کوئی لیٹ کرے تو پیسوں کا جرمانہ کرے تو پیسوں کا جرمانہ جائز نہیں ہے.
اسی طرح اگر کوئی شخص قسطوں پہ چیز لے رہا ہے تو اسکے لئے بھی جائز ہے. کیونکہ ایک طرف پیسہ آ رہا ہے. اور ایک طرف مال آ رہا ہے. تو لہذا جہاں پیسوں کے بدلے پیسہ نہ آرہا ہو کوئی اور چیز ہو تو وہ چیز جائز ہو جاتی ہے. بیشک اسکی قیمت بڑھ جائے. اس لئے یہاں پہ بھی اس مال کی قیمت جائز ہو جائیگی.
تو جو لوگ قسطوں کا کاروبار کرتے ہیں یا قسطوں پہ چیزیں خریدتے ہیں. اور اپنی ضروریات میں لاتے ہیں تو ان کے لئے یہ چیز جائز ہے کوئی ایسی ممانعت نہیں ہے.
3: سوتے وقت کے Paralyzed ہو جانا یا خواب میں ڈرنا:
یہ بھی عموماً بہت سارے لوگوں کے ساتھ پیش آیا ہوا واقعہ ہے. اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم جب نیند میں سوئے ہوۓہوتے ہیں تو بالکل paralyzed بندہ ہو جاتا ہے. بالکل ہی حرکت نہیں کر رہا ہوتا. ایسا لگتا ہے کسی نے گلا دبایا ہوا ہے یا بوجھ پڑا ہوا ہے. آواز ہم دے رہے ہیں چیخ رہے ہیں. لیکن کسی تک ہماری آواز نہیں پہنچ رہی بہت سارے مسائل میں ہوتے ہیں.
تو عموماً ایسے بہت سارے لوگوں کے ساتھ یہ مسائل ہوۓ ہونگے. تو یہ 2 3 مجھ سے ایسے سوالات کئے گۓ. جیسے ہی آپکو محسوس ہو رہا ہو باقی آپ نے چھوڑ کے آپ آیت الکرسی پڑھنا شروع کر دیں. آپکو فوراً محسوس ہوگا. وہ جو وزن ہے یا دبایا ہوا ہے یا paralyzedہیں. آہستہ آہستہ آپ کو ختم ہوتا نظر آئیگا.
کیونکہ ایک دو دفعہ میرے ساتھ بھی ایسا ہوا تو میں نے جیسے ہی آیت الکرسی پڑھنا شروع کی تو وہ چیز آہستہ آہستہ بالکل وہ چیز easily ختم ہو گئی.
اور دوسری بات ہے کہ اس سے حفاظت کیسے کی جاۓ.تو آپ جب رات کو سونے لگیں سونے سے پہلے اپنا حصار بنا لیا کریں. چار پائی ہے یا بیڈ کے اوپر ہیں تو بیڈ کے چاروں کونوں کے اوپر آیت الکرسی پڑھ کے دم کر کے سو جائیں. انشا اللہ یہ آپکا حصار ہوگا یہ آپکے لئے problem نہیں ہوگی .
بیشک آپ یہ آزما کے دیکھ لیں. یہ جب بھی آپ یہ کریں گے آپکے ساتھ کوئی مسئلہ بھی نہیں ہوگا .خواب میں ڈر بھی نہیں لگے گا .کوئی پریشانی بھی نہیں ہوگی. تو آیت الکرسی پڑھ کے حصار کھینچ لیا کریں.
ایک واقعہ:
اسے ضمن میں ایک یاد آگئی بات کہ ہمارے استاد محترم تھے وہ فرما رہے تھے کہ ہمارا ایک شاگرد تھا تو وہ کہتا ہےکہ میرے ساتھ ہوا ایسا کہ جنات کے کچھ معاملات آگۓ تو مجھے یاد تھا کہ آپ نے بتلایا ہوا تھا. کہ آیت الکرسی پڑھنی چاہئیے. تو وہ کہتے ہیں کہ میں نے آیت الکرسی پڑھنی شروع کی جب آیت الکرسی پڑھنی شروع کی تو جو جن تھا.
اسنے بھی واپسی پہ آیت الکرسی پڑھنی شروع کر دی. کہتا ہے پہلے تو میں ڈرا. میں نے آیت الکرسی جاری رکھی عہ بھی پڑھتا رہا لیکن کہتا ہے کہ میں حیران ہو گیا اس بات پہ جب میں ان الفاظ پہ پہنچا تو جن یہ لفظ نہیں پڑھ سکا. فوراً ایک شعلہ آیا اور وہ جن غائب ہو گیا. ایک ضمن میں یہ بات آ گئی اگر آپکے سامنے بھی یہ معاملہ ہو تو یہ آیت الکرسی پڑھنا شروع کر دیا کریں.
کیونکہ جنات یہ لفظ نہیں پڑھ سکتے اور یہ الفاظ اسم اعظم میں سے بھی ہیں. تو اس لئے جب بھی ایسے ڈر لگے یا ڈرنے والی چیز ہو آیت الکرسی پڑھ لیں. تو انشا اللہ العزیز آپکا وہ مسئلہ حل ہو جائے گا.
Important Links
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں. آن لائن قرآن اکیڈمی.

