﷽ السلام و علیکم ورحمت اللہ:
جمعۃ المبارک کے دن کا خاص وظیفہ اس عمل کے کرنے سے اگلے جمعے تک ان شاء اللہ اتنی دولت ملے کہ جگہ کم پڑ جائے رکھنے کے لیے۔ جمعۃ المبارک کا خاص دن آگیا اور جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ ہم ہر جمعے کے حوالے سے ایک نیا آرٹیکل آپ کے ساتھ شیئر کرتے ہیں تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو تو اس جمعے بھی ایک خاص عمل ہے / ایک خاص وظیفہ ہے۔ خاص ان لوگوں کے لیئے جو رزق اور دولت کے حوالے سے بہت زیادہ پریشان ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کو اللہ تعالیٰ بے تحاشہ رزق و دولت عطا کریں۔ اس جمعے والے دن یا کسی بھی جمعے کو خاص یہ عمل کر لیا کریں۔ چھوٹا سا عمل ہے ایک لائن کا عمل ہے لیکن زندگی آپ کی ان شاء اللہ سنور جائے گی۔ کونسا عمل ہے ایک ویڈیو کے اندر شیئر کروں گا۔
Powerful wazifa for dolat | Dua For Money | Maldar Honay Ka Khas Amal | Mufti Bilal Qadri #mufti #muftibilal #muftibilalqadri #muftibilalahmed #dua #wazifa #wazaif #dolat #dollar #crorepati #ResultsUpdate #viralvideo #SherAfzalMarwat #ElectionResults2024 pic.twitter.com/qDno23UOJV
— Mufti Bilal Ahmed Qadri (@muftibilalahmed) February 11, 2024
آج کا جو عمل آپ کے ساتھ جمعے کا شیئر کرنے جا رہا ہوں یہ خاص رزق اور دولت کے دروازے کھلوانے کا عمل ہے یعنی وہ لوگ جو اکثر مجھے کہتے ہیں کہ مفتی صاحب ہر ایک دروازہ رزق کا ، دولت کا ، مال کا بند ہو چکا ہے ہمارے لیئے تو اگر چاہتے ہیں کہ آپ کے لیے بھی ہر رزق کا دروازہ کھل جائے اور بے تحاشہ مال آپ کو نصیب ہو تو ہر جمعے یہ ایک خاص عمل کر لیا کریں۔ زندگی کی ساری مشکلات کا ایک حل یعنی آپ کی زندگی میں جتنی بھی مشکلات ہیں تو کچھ جمعے آپ اس عمل کو کر لیں گے تو ان شاء اللہ تمام مشکلات حل ہو جائیں گی۔
آپ نے کرنا کیا ہے کہ یہ عمل ہر جعمے کے دن جمعہ کے فرائض کے بعد تین تسبیح پڑھیں۔ اس عمل کے بہت زیادہ فائدے ہیں تو اس لیئے عمل کو آپ نے لازمی کرنا ہے ایک فضیلت والا دن ہے اور اس دن کا یہ بہت ہی پاورفل عمل ہے۔ مرد حضرات یہ عمل مسجد میں کریں گے جمعے کی نماز پڑھ کر اور جو خواتین ہیں وہ گھر میں ظہر کی نماز کے بعد اس کو کریں گی۔ یہ عمل کرتے وقت کسی کے ساتھ بات نہیں کرنی۔ عمل ختم ہو جائے پھر آپ نے دعا کرنی ہے۔ جو بھی آپ کے مسائل ہیں ان کے حل کے لیئے اللہ تعالیٰ سے مانگیں ان شاء اللہ تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔ رزق اور دولت کے حوالے سے تو یہ بہت ہی نایاب اور مجرب عمل ہے۔ اول و آخر طاق اعداد میں آپ نے درود شریف پڑھنا ہے۔ تو ضرور اس عمل کو کیجیئے گا بہت فائدہ ہوگا۔
IMPORTANT LINKS
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT