بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام وعلیکم ورحمۃ اللہ:
10 رمضان المبارک سارے وظیفے چھوڑ کر یہ والا عمل کر لیجئے ربِ کعبہ کی قسم ہر مراد اللہ تعالیٰ پوری فرمائے گا۔ دولت مند ہو جاؤ گے۔ آج دس رمضان المبارک ہے اور پہلا عشرہ بھی اختتام کو ہے کل سے دوسرا عشرہ شروع ہو جائے گا۔ رمضان کے پورے مہینے کو تین عشروں پر تقسیم کیا جاتا ہے۔ پہلا عشرہ رحمت ، دوسرا عشرہ مغفرت ، تیسرا عشرہ جہنم سے آزادی کا پروانہ ہوتا ہے تو یہ رحمت کا عشرہ تھا اور ابھی آج یہ ختم ہو جائے گا۔ اللہ تعالیٰ اس میں رحمت نصیب فرماتے ہیں جب رحمت ہوتی ہے تو مغفرت ہوتی ہے جب مغفرت ہوتی ہے تو جہنم کا پروانہ ہمیں مل جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی رحمت میں جگہ نصیب فرما دیں اور ابھی بھی آج آخری دن ہے تو یہ ایک وظیفہ جو ” یا ارحم الراحمین " ہے اس کی زیادہ سے زیادہ کثرت کر لیجئے اور ان شاء اللہ اگلے عشرے کے لیے بھی خاص عمل آپ کے سامنے شیئر کیے جائیں گے جیسے اس عشرے کے کیے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس عشرے میں کی گئی ہماری ساری عبادتیں ، نمازیں ، روزے ، قرآن پاک کی تلاوت ، وظائف ان سب کو قبول فرمائے اور آخری دونوں عشروں کے اندر بھی زیادہ سے زیادہ ہمیں اعمال کرنے کی توفیق نصیب فرمائے ، قرآن پاک کی تلاوت کرنے کی توفیق فرمائے اور اللہ تعالیٰ اس رمضان جو ہم نے دعائیں مانگی ہیں وہ بھی قبول فرمائے جو آگے مانگیں گے وہ بھی قبول فرمائے آمین!۔
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT
تو یہ ایسا وظیفہ ہے کہ آپ کچھ بھی نہ پڑھیں صرف یہ ایک وظیفہ پڑھ لیں یہ سارے وظیفوں کو کور کر لیتا ہے۔ حاجتیں ہیں ، مرادیں ہیں ، خواہشیں ہیں ، منتیں ہیں ، اولاد ہے ، گھر ہے ، گاڑی ہے ، شادی ہے جو بھی چاہیے اس ایک وظیفے کو پڑھ لیں سب کچھ مل جائے گا۔
آپ نے کرنا کیا ہے کہ صبح سحری کرنے کے بعد اور نماز سے پہلے ایک تسبیح آپ نے درود شریف کی پڑھنی ہے جو ہم نماز کے اندر پڑھتے ہیں اس کے بعد یہ والا وظیفہ پڑھنا ہے۔
کم سے کم 786 مرتبہ اس وظیفے کو پڑھنا ہے اس سے زیادہ جتنا چاہیں آپ پڑھ سکتے ہیں۔ سارا دن چلتے پھرتے ، اُٹھتے بیٹھتے پڑھیں۔ خواتین ہر حال میں پڑھ سکتی ہیں۔ ہر چیز کے لیے یہ عمل آپ کو کافی ہو جائے گا پھر افطاری سے پانچ / سات منٹ پہلے دوبارہ ایک تسبیح درود شریف کی پڑھیں وہی جو صبح آپ نے پڑھی تھی اور اس کے بعد اللہ کے حضور دعا کیجئے گا۔ دعا کر کے پھر افطاری کر لیں ان شاء اللہ مانگی ہوئی ہر دعا بھی قبول ہوگی اور جس مقصد مراد کے لئے پڑھا ہوگا آج ہی کے دن اللہ تعالیٰ اس کو پورا فرما دیں گے۔
IMPORTANT LINKS
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT