رزق کے وظائفوظائف

Wazifa for wealth and prosperity-Mufti Bilal Qadri

آیت الکرسی میں چھپا اسمِ اعظم کا خاص راز جس کے ہاتھ لگ گیا۔ مالدار ، کروڑپتی ہوگا۔ نظربد ، جادو ، تعویز سے حفاظت۔

in article

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام وعلیکم ورحمت اللہ:

آیت الکرسی میں چھپا اسمِ اعظم کا خاص راز جس کے ہاتھ لگ گیا۔ مالدار ، کروڑپتی ہو گا۔ نظربد ، جادو ، تعویز سے بھی حفاظت ہو گی۔ آیت الکرسی قرآن پاک کی ایک آیت ہے اور یہ ایک ایسی آیت ہے جس کے اندر بہت سارے راز چھپے ہوئے ہیں۔ اس کی فضیلت بہت ساری حدیث شریف میں آئی ہے جیسے کہ ایک حدیث شریف میں آتا ہے کہ جو شخص ہر فرض نماز کے بعد ایک مرتبہ آیت الکرسی پڑھتا ہے مرنے کے فوراً بعد وہ جنت کے اندر جائے گا یعنی اس کے اور جنت کے دمیان صرف موت کا فاصلہ ہے یہاں اس کی روح پرواز ہوگی وہاں اس کا پہلا قدم دنیا میں دوسرا قدم اس کا جنت کے اندر ہوگا۔ اس لئے ہر نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھنے کا معمول بنائیں۔ دوسرا جو لوگ رات کو خواب کے اندر ڈرتے ہیں یا جن کو رات خواب میں ڈر لگتا ہے یا وہ پریشان رہتے ہیں یا ان پر جادو ، جنات کے اثرات ہیں ان کو چاہیے جب بستر پر رات کو لیٹیں تو اپنے چاروں کونوں پر بستر کے دائیں طرف سے شروع کریں اور چاروں کونوں پر ایک ایک مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کے پھونک دیں دنیا کی کوئی طاقت آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکے گی۔ جادو ، جنات ، تعویزات آپ پر اثر نہیں کریں گے باقی اگر آپ چاہتے ہیں اس کے ساتھ آپ مالدار ، کروڑپتی ہو جائیں تو آیت الکرسی اس طرح سے پڑھیں اللہ تعالیٰ آپ کے رزق و روزی میں ، مال میں ، اولاد میں ، کاروبار میں برکت دے گا اور ساتھ ساتھ جادو ، جنات ، تعویزات سے بھی آپ کی حفاظت ہو جائے گی۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

چلتے ہیں اپنے وظیفے کے طرف یہ آیت الکرسی ایسی چیز ہے کہ انسان اس کو جس حالت میں پڑھتا ہے کامیابی ضرور ملتی ہے زندگی کے ہر موڑ پر وہ کامیاب ہو جاتا ہے آپ نے روزانہ کم سے کم ایک تسبیح آیت الکرسی کی پڑھنی ہے اور اس آیت الکرسی کا جو خاص راز ہے جو میں شیر کرنے جا رہا ہوں آپ سے گزارش کروں گا کہ کم از کم دن میں پانچ سو مرتبہ اس کے اندر ایک لفظ ہے جو آپ کی سکرین کے اوپر آرہا ہے یہ آپ نے روزانہ 500 مرتبہ پڑھنا ہے۔

ولا یئودہ حفظھما وھو العلی العظیم

یہ آپ کے رزق ، روزی ، مال ، پیسوں میں برکت کر دے گا یہ ایسا لفظ ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی اس لفظ کو زندگی کا حصہ بنائیں۔ روزانہ کم سے کم پانچ سو 500 مرتبہ پڑھیں اور یہ اگر آپ کو نصیب ہو گیا تو آپ کی زندگی خوشحال ہو جائے گی۔

 

 

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمیہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریںہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad