یہ دونوں معملات میں ہیں اگر آپ چاہتے ہیں قربانی کرنا لیکن کوئ سبب نظر نہیں آرہا، مالی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ ہر انسان یہ چاہتا ہے کہ میں قربانی کروں کیونکہ سال میں ایک بار یہ موقع ملتا ہے لیکن حالات ایسے ہوتے ہیں کہ وہ پریشان ہو جاتا ہے کہ میں یہ سب کیسے کرو تو اس حوالے سے بھی یہ بہت اچھا وظیفہ ہے۔ انشاءاللہ اللہ تعالیٰ غیبی مدد کریں گے اور دوسرا اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ آپ کی دولت میں مال میں اضافہ ہوگا۔ جب مال و دولت میں اضافہ ہوگا تو آپ آسانی سے قربانی کر سکیں گے۔ یہ ایک تسبیح آپ نے پڑھنی ہے۔ کیسے پڑھنی ہے، کس طرح سے پڑھنی ہے اور کتنے دن پڑھنی ہے۔
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹمیٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT
ہم یہ آرٹیکل 8 دن پہلے لگا رہے آپ جب بھی یہ آرٹیکل دیکھیں آپ نے یہ تسبیح پڑھ لینی ہے۔ انشاءاللہ اس عمل کے بعد آپ کی قربانی کے وسائل بھی بن جائیں گے۔ اور اللہ تعالیٰ خزانہ غیب سے ایسی مدد فرمائیں گے کہ آپ کے رزق اور روزی کے مسئلے حل ہو جائیں گے۔
قربانی کی تاریخ کب آرہی ہے؟
قربانی کے زیادہ تر جو چانس ہیں وہ 29 جون 2023 بروز جمعرات کے ہیں۔ پاکستان میں انشاءاللہ عید الاضحیٰ کا دن ہے۔ جس دن لوگ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لیے قربانی کریں گے۔
قربانیاں کیا ہے؟
قربانی حضرت ابراہیمئ کی سنت ہے اور اصحابہ اکرامؐ نے پوچھا تھا کہ یا رسول اللہ ﷺ ہمارے لیے اس قربانی میں کیا ہے؟ یعنی ہمیں اس میں کیا اجر ملے گا؟
آپﷺ نے فرمایا: ہر بال کے بدلے ایک نیکی ملے گی۔ پھر اصحابہ اکرامؐ نے پوچھا کہ یا رسول اللہ ﷺ اون والے جانور کی قربانی کے بدلے بھی ایسی ہی نیکی ملے گی۔
آپﷺ نے فرمایا: ہاں، اون کے بدلے بھی ایسے ہی ثواب ملے گا۔
جو لوگ دمبے کی قربانی کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کی قربانی کو قبول کریں گے اور ہر بال کے بدلے نیکی بھی ملے گی اور اون والے جانور کی قربانی کا زیادہ ثواب ملتا ہے کیونکہ ان کے بال زیادہ ہوتے ہیں تو اس حساب سے نیکیاں بھی زیادہ ملتی ہیں۔
اسی طرح کچھ روایات میں آتا ہے کہ سب سے افضل جو ہے وہ مینڈے کی قربانی ہے اور اس میں بھی جو سفید والا ہے اسے زیادہ پسند کیا گیا ہے۔
قرآن مجید کے اندر اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ تمہارا اللہ تعالیٰ کے ہاں قربانی کا نہ تو گوشت پہنچتا ہے اور نہ ہی خون پہنچتا ہے صرف تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے کہ کون تقویٰ کے زیادہ قریب ہے۔
اس لیے اپنے دلوں کو صاف کر کے اور خالص ہو کے اللہ تعالیٰ کے لیے قربانی کریں۔ انشاءاللہ اللہ تعالیٰ اس قربانی کی برکت سے ہمارے گھر سے نھوستیں ختم کریں گے، پریشانیاں ختم ہوں گی، گھر سے بےبرکتیاں ختم ہوں گی۔ جب یہ چیزیں ختم ہو جائیں گی تو اللہ تعالیٰ برکتیں ہی برکتیں نصیب فرما دے گا۔
جتنی خوش دلی سے آپ قربانی کریں گے اگلے سال اللہ تعالیٰ آپ کے لیے اتنے ہی وسائل پیدا کر دیں گے قربانی کے۔
دولت مند ہونے کی دعا:
دولت مند ہونے کی دعا کا طریقہ:
آپ نے یہ ایک تسبیح روزانہ پڑھنی ہے جب تک کہ ذالحجہ کا چاند نظر نہیں آ جاتا۔ انشاءاللہ اس ذالحجہ کے مہینے میں ہی اللہ تعالیٰ آپ کو دولت مند کر دیں گے۔ اول و آخر تین تین مرتبہ درود ابراہیمئ پڑھا کریں اور اس کے درمیان میں 101 مرتبہ فجر کے بعد اور 101 مرتبہ مغرب کے بعد آپ نے اوپر دی ہوئ دعا پڑھنی ہے اور اس کے بعد آپ نے دعا کرنی ہے کہ اللہ اس دعا کے صدقے سے یہ جو قربانی کا سلسلہ آرہا ہے میری غیب سے مدد فرما تاکہ میں قربانی کر سکوں اور بھی جو آپ کے دل میں ہے وہ دعا مانگیں انشاءاللہ پوری ہوں گی۔
IMPORTANT LINKS
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹمیٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT