ہمبستری کے آداب و مسائلوظائف

Humbistari Ke Liye Amal | ہمبستری کے لئے عمل

in article

بسم اللہ الرحمان الرحیم، السلام و علیکم! آج ہم ٰٰآپ کو ہمبستری Humbistari Ke Liye Amal کے آداب اور عمل حوالے سے بتائیں گے. ایک نیا سلسلہ شروع کرنے جا رہے ہیں ازدواجی زندگی سے متعلق۔ ہمیں بہت سارے میسجزآتے ہیں خاص طور پر ازدواجی زندگی سے متعلق کہ شادی کے بعد کی زندگی جو زندگی ہوتی ہے، چاہے وہ کسی بھی بات کے متعلق ہو، ہمبستری کے حوالے سے ہو،طلاق کے حوالے سے ہو، عدّت کے حوالے سے ہو،نان نفقے کے حوالے سے ہویا بچوں کے حوالے سے ہو۔جتنے بھی یہ مسائل ہیں.

ازدواجی زندگی:

تو اسی کا آج پہلا پارٹ آپ سے شیئر کریں گے۔ ازدواجی زندگی کا ٹاپک بہت بڑا ہے،اس میں بہت ساری چیزیں آ جاتی ہیں، جیسے آپس کے تعلقات، اچھا ہے؟براہے؟لڑائی جھگڑے ہیں۔آپس کی پیار محبت ہے، ہمبستری کے اصول ہیں. کہ کیسے میاں بیوی آپس میں میلے ہیں اور کیا کیا چیزیں جائز ہیں اور کیا کیا چیزیں نا جائز ہیں۔کیا چیزیں کرنی چاہیں اور کیا چیزیں نہیں کرنی چاہیں۔

تو اس حوالے سے ہمیں بہت میسجزآتے تھے تو ہم نے سوچا کیوں نہ قرآن و حدیث کی روشنی میں ہم یہ سلسلہ شروع کر دیں۔آپ کے سامنے ایسی چیزیں لائیں جس سے آپ کی ازدواجی زندگی اچھی بھی گزرے اور مسائل بھی پتہ لگیں اور یہ بھی پتہ چلے کہ ہم نے یہ چیزیں کیسے گزارنی ہیں توانشاء اللہ تمام ٹاپک اس میں ہم ذکر کریں گے جو ازدواجی زندگی سے متعلق ہوں گے۔اس کے ساتھ ساتھ ہمارا وظائف کا سلسلہ بھی چلتا رہے گا. لیکن یہ ایک اور ٹاپک اس کے ساتھ شروع کر رہے ہیں۔

یاد رکھیے! سب سے پہلے نکاح ہوتا ہے، چاہے وہ لڑکی کی طرف سے ہویالڑکے کی طرف سے ہو،پسند کا ہو۔تو اگر ایسا کوئی ہے جن کورشتہ پسند آ جاتا ہے تو سب سے پہلا کام جو کرنا چاہیے، وہ استخارہ ہے۔ لڑکے والوں کو بھی چاہیے کہ استخارہ کریں اور لڑکی والوں کو بھی چاہیے کہ استخارہ کریں۔کیوں کے بہت سارے مسائل آپس میں ہوتے ہیں اور بعد میں ہمارے پاس آتے ہیں کے جی یہ مسئلہ ہو گیاہے،
یہ مسائل ہو گئے ہیں تو ہم ان سے پوچھتے ہیں کہ آپ نے استخارہ کروایا تھا؟ وہ کہتے ہیں کہ جلدی میں ہو گیا، استخارہ ہم نے بھی نہیں کروایااورانہوں نے بھی نہیں کروایا۔

استخارہ:

تو استخارہ نہ ہونے کی وجہ سے بہت سارے مسائل جنم لیتے ہیں۔کیوں کہ استخارے کا مطلب ہے اللہ پاک سے مددلینا۔ اب اگر خدا ناخواستہ اس رشتے کے اندرکوئی مسائل ہیں، اگر ہم نے استخارہ بھی کیا ہے، مشورہ بھی کیا ہے اور وہ ٹھیک آیا ہے تو اگر وہ کوئی مسائل بھی ہیں. تو وہ اس استخارے کی وجہ سے وہ مسائل حل ہوجاتے ہیں. لیکن ہم لوگ استخارہ کرتے نہیں، اس چیز کو ہم اہمیت دیتے نہیں۔آپﷺنے خودصحابہ اکرامؓ کو استخارہ سکھایا ہے۔ تو اس لیے چاہییکہ ہم جب بھی رشتہ کریں تو پہلا کام کریں کہ ہم استخارہ کریں. اللہ سے مشورہ کریں اور استخارے کی دعا بھی ہے۔

بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہمیں استخارے کی سمجھ نہیں آتی یا پتہ نہیں چلتا تو وہ کسی اور سے کرواتے ہیں تو یہ بھی جائز ہے، کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے۔ آپ کسی اور سے بھی استخارہ کروا سکتے ہیں کہ آیا یہ رشتہ لڑکی لڑکا کے لیے ٹھیک ہے یا نہیں؟اب آپ کو پتہ چلتا ہے کہ رشتہ ٹھیک ہے. استخارہ ٹھیک آیا ہے. توآپ نے سب سے پہلی چیز جو دیکھ کے شادی کرنی ہے. وہ ہے دین داری۔کیوں کہ آپﷺنے فرمایا کہ ہر شخص،یا اس کے حسب نصب کی وجہ سے شادی کرتا ہے، مال اور دولت کی وجہ سے شادی کرتا ہے، یادین داری کی وجہ سے شادی کرتا ہے تو تمہیں چاہیے کہ جب بھی کسی لڑکی سے شادی کرو تو اس کی دین داری کی وجہ سے کرو۔دین داری کی وجہ سے بہت سارے مسئلے حل ہو جاتے ہیں۔

اس کے بعد جب رشتہ تہ ہو جائے،اورپھرجب نکاح کا وقت ہو تو اس کے بارے میں بھی

سرکارِدوعالمﷺکی ایک حدیث ہے،فرمایا،

سب سے بابرکت نکاح وہ ہے کہ جس کے اندرخرچ سب سے کم ہو۔

اب ہم چاہتے ہیں کہ، لوگ کہتے ہیں کہ ہم نے شادی کی ہے، پتہ تو چلے کہ ہم نے شادی کی ہے۔ شادی پہ اتنا خرچ کرتے ہیں، اتنا قرض اٹھاتے ہیں، بعد میں قرض میں ڈوبے رہتے ہیں،اتنے مسائل پیدا ہوتے ہیں اورپھر آپس میں خلش پیدا ہو جاتی ہے،مسائل پیدا ہونے شروع ہو جاتے ہیں تو اس لیے کوشش کریں کہ سادگی سے نکاح کریں، انشاء اللہ، اللہ اس میں برکت دے گا۔مسجد میں نکاح کریں. چندلوگوں کو بلائیں. چھوارے تقسیم کر دیں۔انشاء اللہ، اللہ اس نکاح کے اندر برکت دے گا۔

اس کے بعد جب نکاح ہو جائے، رخصتی ہو جائے، گھر کے اندر لے کر آئیں۔یہ ایسے مسائل ہیں کہ شادی شدہ یا غیر شادی شدہ،ہرشخص کے لیے یہ مسائل ہیں۔کیوں کہ اگر شادی ہو چکی ہے. بچے ہیں تو آپ بچوں کو یہ چیزیں سکھا سکتے ہیں .اوراگر شادی شدہ ہیں اور ان کاموں میں ہیں جو ناجائز ہیں یا جن کے اندر مسائل ہیں، آپ ان کا موں سے رْک سکتے ہیں۔یا بچوں کو سمجھا سکتے ہیں۔ ایسے لوگ جو شادی کرنے والے ہیں. ان کے ساتھ آپ اس کو discussکر سکتے ہیں۔

تو شادی ہو جانے کے بعد جب دلہن کوگھر لے کر آئیں تو روایات میں آتا ہے. کہ اس کی پیشانی کے بال پکڑ کریہ دعا پڑھی جائے.

Humbistari Ke Liye Amal دعا:

 wazifa Humbistari Ke Liye Amal
اے اللہ!میں اس سے آپ کی بھلائی اور اس کی عادتوں کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور اس کی بْرائی اور اس کی بْری عادتوں کی بْرائی سے پناہ چاہتا ہوں۔

دعا کے فوائد:

اور روایات میں آتا ہے کہ جب انسان یہ دعا کرتا ہے تو اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے. کہ اس گھر میں اس عورت کی نیکی پھلتی ہے، اس کی بْری عادتیں نہیں پھیلتی۔گھر میں ایک اچھا اور سکون والا ماحول پیدا ہو جاتا ہے۔اگر آپ کی شادی ہو چکی ہے تو جو لوگ شادی کرنے والے ہیں. ان سے یہ بات شیئر کریں۔جب ان سب چیزوں کے بعد کمرے میں چلے جاتے ہیں، خلوت ہوتی ہے، جس کو حرفِ عام میں سہاگ رات بھی کہا جاتا ہے۔

اس رات میں جو خلوت میں باتیں ہوتی ہیں،اعمال ہوتے ہیں، عمل ہوتے ہیں،اس کے بارے میں کسی سے بات کرنے سے،احادیث میں سخت وعید ہے۔اور آپﷺنے اس چیز کو منع فرمایا ہے، کوئی مرد اپنے دوستوں سے یا عورت اپنی سہیلی سے وہ باتیں کرے.جو ان کی پہلی رات میں ہوئی ہیں. تو یہ بے شرمی اور غیر اخلاقی چیزہے۔ تو لحاظہ اس سے بھی پرہیز کرنا چاہیے۔

اور بعض دفعہ نکاح ہو جاتا ہے، لیکن بعض مرد ایسے ہوتے ہیں جو عورت پر قدرت نہیں رکھتے یعنی کچھ مسائل ہوتے ہیں، چاہے وہ جسمانی مسائل ہوں یاکسی بھی حوالے سے مسائل ہوں تو اگر کوئی شخض ایسا ہے تو وہ نکاح نہیں کر رہا. اس وجہ سے یا نکاح تو اس نے کر لیا ہے. لیکن شوہر بیوی پر قدرت نہیں رکھتا۔

اس سے جماع کرنے کی،ہمبستری کرنے کی قدرت نہیں تو اسی کیا کرنا چاہیے؟

اس کے لیے ایک عمل ہے،جو حضرت حسن بصریؒ کا ہے۔ فرماتے ہیں کہ ان کے پاس کسی شخص نے آ کر بتایا کہ ایک شخص نے نکاح کر لیالیکن وہ عورت پر قدرت نہیں رکھتا،ہمبستری نہیں کر سکتاتو حضرت حسن بصری ؒنے دو انڈے اْبلے ہوئے منگوائے. ان کے چھلکے اْتار کر اور پہلے انڈے کے اوپر یہ آیت لکھی:۔

 ayat 1 Humbistari Ke Liye Amal
اور مرد کو کہا کہ یہ کھا لواور دوسرے اْبلے ہوئے انڈے کو بھی چھیل لیا اور اس کے چھلکے پر لکھا:

 ayat 2 Humbistari Ke Liye Amal

اور یہ عورت کو دیا اور کہا کہ یہ تم کھا لو۔جب انہوں نے یہ کھا لیے تو کہا کہ اب جو آپ کو مطلوب ہے، وہ چاہواور بتایا گیا کہ وہ اس میں کامیاب ہو گئے۔اس لیے اگرکوئی شخص ایسا ہے جو جماع کے دوران عورت پر قدرت نہیں رکھتا.تو وہ یہ عمل کر لے.خود کر لے یا کوئی اس کے لیے یہ عمل کر لے.

تو انشاء اللہ، وہ عورت پر جماع کے دوران قدرت حاصل کر لے گا۔ تو یہ ہمارا ازدواجی زندگی سے مطعلق پارٹ ۱ تھا۔ اور آگے بھی ازدواجی زندگی کیسے گزارنی ہے اور خداناخواستہ کوئی مسائل پیدا ہوں. تو ان کو کیسے حل کریں، یہ سب انشاء اللہ آپ سے شیئر کریں گے۔

Important Links

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں. آن لائن قرآن اکیڈمی.

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad