بسم اللہ الرحمان الرحیم، السلام و علیکم!
آج کا آرٹیکل Darood sharif wazifa for friday درود شریف کے وطیفہ کے بارے میں ہے. بارے لفظِ انسان جس کے ساتھ لگا،وہ خطا کا پتلا ہے۔ اس کے بارے میں قرآنِ کریم میں ارشاد ہے: ہم نے انسان کو کمزور پیدا کیا ہے۔اب جب انسان خطا کا پتلا ہے اور ہے انسان کی یہ خوبی ہونی چاہیے کہ اگر اس سے کوئی خطاہو گئی ہو، فوراًاللہ سے اپنے اس گناہ کی معافی مانگے۔
آج ہم آپ سے پندرہ سے بیس منٹ کا ایسا عمل،جس کے ذریعے اگر کسی بھی شخص نے اسی سال بھی گناہ میں گزارے،وہ ان پندرہ سے بیس منٹ میں اگر یہ عمل کر لے. تو اللہ پاک اس کے اسی سال کے گناہ کو بھی معاف فرما دیں گے۔اور اس کے ساتھ ساتھ، ا نشاء اللہ ہر طرح کی مصیبت کا بھی خاتمہ ہو گا، ہر طرح کی پریشانی کا بھی خاتمہ ہو گااورسب سے بڑی بات کہ انسان کی جو بھی جائز حاجت ہوگی،اللہ اس کو پورا فرما دیں گے۔
قطبِ احادیث میں درود شریف کے بہت سے فضائل آئے ہوئے ہیں۔ وظائف کے اند ر درود شریف کے بہت سے وظائف ہیں۔اور اس کے فضائل بھی ہیں۔تو مختلف چیزیں ہیں اس لیے ہم نے کوشش کی ہے کہ ایسے کچھ بڑے عمل تلاش کریں کہ جو ہر انسان چاہتا ہے۔ ظاہر ہے جو شخص ہر درود شریف پڑھتا ہے، اس کے بارے میں محدثین اور مفسرین نے بہت سارے اس کے فوائد بیان کیے ہیں۔
درود شریف سے دنیا اور آخرت کے پانچ بڑے مسائل کا حل:
دنیاکے پانچ بڑے مسائل کا حل:
تودنیا میں جو پانچ بڑے مسائل ہیں،اس کا حل بھی درود شریف کے اندر ہیں۔اور دنیا سے جانے کے بعد آخرت کے پانچ بڑے مسائل ہیں،ان کا حل بھی درودشریف کے اندر ہے۔تو صرف یہ د رودشریف پڑھنے سے ہمارے کتنے بڑے بڑے مسائل حل ہو جائیں گے، صرف ایک درودشریف کے برکت سے۔ہماری دعاؤں کی قبولیت کا دارومدار ہی درودشریف ہے۔لیکن یہ چند چیزیں ہیں، جن کاد رودشریف سے اتنے بڑے فوائد حاصل ہیں۔
۱:
چہرے کا نور۔ہر شخص چاہتا ہے اس کاچہرا خوب صورت نظر آئے،بارعب اور پیارا نظر آئے، مرد یا عورت کوئی بھی تو اس کوچاہیے کہ وہ د رودشریف کی کثرت کر لے۔ د رودشریف کی کثرت کی وجہ سے اس کا چہرا بارونق ہو جائے گا۔
۲:
ہر انسان چاہتا ہے، جیسا پہلے ذکر ہوا ہے کہ ہر انسان خطا کا پتلا ہے۔اس سے گناہ ہو سکتا ہے۔اورہوتا بھی ہے تو ہر انسان کہتا ہے. کہ میں ہر گناہ سے نفرت کرنے لگ جاؤں، نیکی کی طرف راغب ہو جاؤں تواس کوچاہیے کہ د رودشریف شروع کر دے، انشاء اللہ، گناہ کے کاموں سے اس کو نفرت ہونے لگے گی۔
۳:
جو سب سے بڑا، ہر شخص کا، ہر بندے کا مسئلہ ہے دنیا میں،وہ رزق میں برکت ہے۔ایک چیز ہوتی ہے زیادتی اور ایک چیز ہوتی ہے برکت۔اللہ سے ہمیشہ برکت مانگنی چاہیے کیوں کہ زیادتی کسی چیزکا حل نہیں ہے۔ اگر کتنی ہی زیادتی ہو وہ فائدہ نہیں دے گی. لیکن برکت کی تھوڑی سی چیز بہت زیادہ فائدہ دے گی۔ تو جو شخص چاہتا ہے کہ اس کے رزق میں برکت ہوتووہ د رودشریف کی کثرت کر دے۔ انشاء اللہ، اس کے رزق میں برکت ہو جائیگی۔
۴:
ہرشخص چاہتا ہے کہ میں اپنی دنیا کے اندر، اپنی زندگی میں،ہر پریشانی،ہرآزمائش، ہر فتنے سے محفوظ ہو جاؤں تو جو شخص یہ چاہتا ہے، اس کو چاہیے کہ وہ د رودشریف کی کثرت کر دے۔تمام فتنوں سے، تمام آزمائشوں سے وہ بری ہو جا ئیگااوراللہ اس کو تمام فتنوں سے محفوظ رکھے گا۔
۵:
یہ سب سے بڑا مسئلہ ہے جس کا پہلے بھی ذکر ہو چکا ہے کہ جو شخص چاہتا ہے کہ میری دعا قبول ہو۔بہت سارے لوگ کہتے ہیں کہ ہم دعا کرتے ہیں لیکن ہماری دعاقبول نہیں ہوتی۔تو اگر کسی کا ایسا مسئلہ ہے تو اس کوچاہیے کہ وہ اپنی دعاؤں میں د رودشریف کی کثرت کر دے تو انشاء اللہ، اس کی دعائیں قبول ہونا شروع ہو جائیں گی۔
آخرت کے پانچ بڑے مسائل کا حل:
۱:
میرا خاتمہ ایمان پر ہو۔ایسی بہت سی روایات ہیں جن میں ساری زندگی دین کے کاموں پہ لگائے لیکن آخر میں وہ اسلام سے منکر ہو کر، کافر ہو کر مرے۔
اسی طرح ایک واقعہ ہے کہ ایک شخص، جو کہ ایک مؤذن تھا،اذان دیتا تھا۔وہ اکثر روتا رہتا تھا، کسی نے پوچھا، آپ کیوں روتے رہتے ہیں؟اس نے کہا میرے دو بھائی تھے، جنہوں نے چالیس چالیس سال اذانیں دیں لیکن جب موت کا وقت آیا تو قرآن کو لے کے کہا کہ اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے اور مر گئے۔
کہنے لگا کہ میں نہیں چاہتا کہ میں اپنے آخری وقت میں ایسا کر دوں۔توہرشخص چاہتا ہے کہ میرا خاتمہ ایمان پر ہو۔تو اگر کوئی شخص ایسا چاہتا ہے تو وہ د رودشریف کی کثرت کر دے۔انشاء اللہ، اس کا خاتمہ ایمان پر ہوگا۔
۲:
جب انسان اس دنیا سے چلا جاتا ہے تو اس کی پہلی منزل قبر ہے۔جو اس میں کامیاب ہو گیا،وہ آاگے ساری،موت کے بعد کی زندگی کامیاب ہے لیکن جو اس میں ناکام ہوا. اس کی اگلی ساری زندگی ناکام ہوجائیگی۔
ہر شخص چاہتا ہے کہ جب وہ قبر میں جائے تو قبر میں راحت ہو. روشنی مجھے نصیب ہواور قبر وسیع ہو. توجوشخص ایسا چاہتا ہے تواس کو چاہیے کہ وہ د رودشریف کی کثرت کر دے۔اس سے اس کو یہ فائدہ ہوگا کہ اس کی قبر کے اندر روشنی ہوگی۔
۳:
اب جب دنیا سے انسان چلا جاتا ہے اورجیسے دنیا میں انسان چاہتا ہے کہ میرے درجات بلند ہوں، مجھے بلندی نصیب ہو تو آخرت میں بھی ایسا ہی ہے۔تو اگر کوئی شخص چاہتا ہے کہ آخرت میں اس کے درجات بلند ہوں تواسکو چاہیے کہ وہ د رودشریف کی کثرت کر دے۔
۴:
جب آخرت کی ساری منازل پوری ہو جائیں تو ہر شخص چاہتا ہے کہ اسے رسول اللہﷺ کی شفاعت نصیب ہو۔احادیث میں آتا ہے کہ جو شخص چاہتا کہ اسے رسول اللہﷺ کی شفاعت نصیب ہو تواس کو چاہیے کہ وہ د رودشریف کی کثرت کر دے۔
۵:
اب اس سے بڑھ کر بھی انسان کی جو خوائش ہوتی ہے، وہ یہ کہ اسے جنّت میں آپﷺ کا قرب نصیب ہو تو اس کے لیے بھی حدیث میں آتا ہے کہ اس شخص کو چاہیے کہ وہ د رودشریف کی کثرت کر دے۔تو انشاء اللہ اس کو آخرت میں آپﷺ کا قرب حاصل ہوگا۔
ٰآپ دیکھ لیں کہ جو پانچ چیزیں دنیا کی اور پانچ چیزیں آخرت کی، ہرشخص یہ چاہتا ہے، کوئی شخص اس سے انکاری نہیں ہے کہ دنیا میں جو مسائل ہیں اور آخرت میں تو کتنے بڑے ہمارے مسائل حل ہو گئے ہیں۔اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم ویسے بھی د رودشریف کی کثرت کریں۔اب ہم چلتے ہیں اپنے وظیفے کی طرف۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ آپﷺ نے ارشاد فرمایا:
جو شخص جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد،اپنی جگہ سے اٹھنے سے پہلے اسّی (۸۰)مرتبہ یہ د رودشریف پڑھے، اللہ پاک اس کے اسّی سال کے گناہ معاف فرما دیں گے۔ اور اس کے نامہ اعمال میں اسّی سال کا ثواب لکھا جائے گا۔
اور اسی طرح ہمارے استادِمحترم فرماتے تھے کہ اس کے ساتھ آپ آیت الکرسی جوڑ لیں۔جب یہ د رودشریف پڑھیں،اس سے پہلے ایک سو گیارہ (۱۱۱)مرتبہ آیت الکرسی اور اس کے بعد ایک سو گیارہ (۱۱۱)مرتبہ آیت الکرسی اور بیچ میں د رودشریف پڑھیں تو اس سے یہ فائدے ہوں گے کہ ہر طرح کی پریشانی اور مصیبت ختم ہو جائے گی، ہر طرح کی جائز حاجات پوری ہوجائیں گی اور اسّی سال کے گناہ بھی معاف ہو جائیں گے۔
وہ د رودشریف یہ ہے
جن کو نہیں یاد،وہ اس کو ابھی یاد کر لیں اور عصر کی نماز کے بعد اور مغرب سے پہلے پہلے یعنی عصر کے فرض پڑھنے کے بعد ایک سو گیارہ (۱۱۱)مرتبہ آیت الکرسی پڑھ لیں، اس کے بعد اسّی (۸۰) مرتبہ یہ د رودشریف پڑھ لیں اور پھر ایک سو گیارہ (۱۱۱)مرتبہ آیت الکرسی پڑھیں اور دعا کریں تو انشاء اللہ، آپ کے سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔اور اللہ آپ کی ساری پریشانیاں دور فرما دیں گے۔
Important Links
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں. آن لائن قرآن اکیڈمی.