بسم اللہ الرحمان الرحیم، السلام و علیکم!
Jadu hai Ya Nahi بہت سارے لو گوں نے سوال کیا کہ ہمارے ساتھ بہت سارے مسائل ہوتے ہیں، چاہے وہ ہمارے جسمانی طور پہ ہوں، بیماریوں کے یا ہمارےfinancially طور پہ ہیں تو ہمیں بعض دفعہ پتہ نہیں چلتا کہ ہمارے ساتھ معاملہ کیاہوا ہے؟
مطلب اگر جسمانی ہے تو ہم علاج کرواتے ہیں، سب جگہ چیک کرواتے ہیں اور بلکل ٹھیک ہوتے ہیں لیکن ہمیں پتہ لگ رہا ہوتا ہت کہ ہماری طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ڈاکٹری علاج کروائیں، جو ڈاکٹرکہتے ہیں کہ آپ بلکل ٹھیک ہیں، ساری رپورٹس بھی ٹھیک آتی ہیں.
اسی طرح بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہمارےfinancially مسائل پیدا ہو جاتے ہیں، حالانکہ ہمارہ کام بھی ہو رہاہوتا ہے،وقت بھی ہوتا ہے لیکن آئے دن کوئی نہ کوئی پریشانی،کوئی نہ کوئی مسائل آجاتے ہیں تو ہمیں پتہ کیسے چلے گا کہ
ہمارے ساتھ جسمانی معاملات ہیں یاروحانی معاملات ہیں؟پھر روحانی معاملہ ہمارے ساتھ کیا ہے؟ نظر ہے یا نظر ِبد ہے؟یا ہمارے پہ جادو ہے؟یا تعویز ہے؟ اس صورت میں پتہ نہیں چلتا تو ہمیں کیسے پتہ چلے گا؟
روحانی معملات کی تشخیص لازم:
تو ایک بات سمجھ لیجیئے کہ جیسے ڈاکٹری معاملات میں ہوتا ہے کہ جب تک چیز کی تشخیص نہیں ہو گی تب تک اس کا علاج نہیں ہوگا، اسی طرح یہ جو آپکے مسائل ہیں، انکی جب تک تشخیص نہیں ہو گی،اس کا علاج ممکن نہیں ہے۔ اگر آپکے ساتھ روحانی مسائل ہیں،آپ جسمانی طور پر کروا لیں تو مسئلہ حل نہیں ہوگالیکن اگر آپ کے ساتھ جسمانی مسئلہ ہے اور آپ روحانی طرف آ رہے ہیں تو آپ کو اسکا بھی فائدہ نہیں ہوگا۔
تو آج ہم آپکے لیے صرف پندرہ منٹ کا عمل لائے ہیں، جو کہ آپ نے پانی کے اوپر کرنا ہے،اور پندرہ منٹ میں آپکو پتہ چل جائیگا کہ آپ پر کس طرح کے معاملات ہیں۔عمل یہ ہے کہ آپ نے پانی کے اوپر ایک اسمِ اعظم ہے،
وظیفہ کرنے کا طریقہ:
یہ آپ نے تین سو تیرہ(۳۱۳)مرتبہ پڑھنا ہے اور اسکے بعدایک سو گیارہ(۱۱۱)مرتبہ پڑھنا ہے،اوّل و آخر تاک ادا میں درود شریف پڑہیں۔ اسکے بعد آپ نے پانی کا گلاس اپنے پاس رکھنا ہے اور یہ پڑھ کے آپ نے اسکے اوپر دم کر دینا ہے۔دم کرنے کے بعد اس کے اوپرکوئی چیز رکھ کے اسکو ڈھک دینا ہے اور آپ نے یہ عمل کرنا ہے.
(Jadu hai Ya Nahi) وظیفہ کرنے کا وقت:
عصرسے مغرب کے درمیان میں، مغرب کی آذانیں نہ ہوں اور عصرکی نماز کے بعد کا ٹائم ہو۔ اس دوران آپ نے یہ عمل کرنا ہے۔
وظیفہ پڑھنے کے بعد:
اور جب آپ عمل کریں گے تو عمل کرنے کے بعد آپ نے اسکو ڈھک دینا ہے اور ڈھکنے کے بعد جب ایک رات اس پانی کے اوپر گزر جائیگی تو اگلے دن آپنے اسکو خود نہیں پینا بلکہ اس کو پلانا ہے جس کو معلوم نہ ہو کہ آپ نے اس پر عمل کیا ہے۔ اس کے reaction سے آپ کے معاملات کا reaction پتہ چل جائیگا۔
نتائج:
- اگر وہ پانی کا گلاس لیتا ہے اور کہتا ہے کہ اسکا رنگ کیسا ہے؟ تو آپ سمجھ لیں کہ آپ کے اوپر نظر وغیرہ کے معاملات ہیں، نظر ِبد ہے،بندش وغیرہ کے معاملات ہیں۔
- وہ پانی پیتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ پانی کا ذائقہ کیسا ہے؟اگر پانی کاذائقہ change ہوجاتا ہے تو اس صورت کے اندر سمجھ لیجیئے کہ آپ پر جادویا تعویز کا معاملہ ہے۔
- وہ پینے والا کہتا ہے کے نارمل پانی ہے، جیسا عام پانی ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے ساتھ کوئی جسمانی معاملات ہیں، روحانی سلسلہ نہیں ہے۔
تو انشاء اللہ اس چیز کو آپ کریں اورپھر اس حوالے سے آپ کو جو بھی رزلٹ ملے،آپ ہمیں بتائیں،ویب سائٹ پر چیٹ کے آپشن سے یا وٹس ایپ پر۔جب تک تشخیص نہیں ہوگی آپ کا علاج بھی ممکن نہیں ہے۔ اور یہ سب سے آسان طریقہ ہے آپ کی تشخیص کرنے کا۔اللہ سے دعا ہے کہ ہم سب کے جسمانی اورروحانی مسائل کو حل کرے۔آمین۔
Important Links
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں. آن لائن قرآن اکیڈمی.