بسم اللہ الرحمان الرحیم، السلام و علیکم!
یہ وظیفہ ایک فرمائشی وظیفہ ہے۔ اور ایک ڈیمانڈ کے اوپر ہے۔ کافی دنوں سے لوگوں کا سوال تھاکہ جیسے کہ آج کل کے حالات بھی چل رہے ہیں کہ کافی پریشانی ہے، جیسے رزق کی پریشانی،رزق کی تنگی، برکت نہیں ہے، گھر میں ناچاکیاں ہیں، گھر میں بے برکتی ہے، ایک دوسرے کی بات برداشت نہیں ہوتی ہے، صبر نہیں ہے تواب یہ عمل Rizq K lye Wazifa رزق کے لئے ہےجو آپکی خدمیت میں حاظر ہے، جس سے انشااللہ آپکے سارے مسئلے ھل ہوں گے۔
آج کل لوگوں کی یہ ڈیمانڈ بھی ہوتی ہے کہ کوئی چھوٹا سا عمل ہوتاکہ کرنے میں ذرا آسانی ہو۔ توانشااللہ آپ سے ایک حدیث شیئر کروں گا، جو کل ہی میرے سامنے سے گزری۔ اس حدیث میں مسائل کا بہترین ھل تھا۔ میں آج یہ حدیث آپ سب کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں تاکہ آپ سب لوگوں کو بھی فائدہ ہو۔
جیسا کہ میں نے بتایا کہ بہت سارے لوگ کہہ رہے تھے کہ Rizq K lye Wazifa رزق کی تنگی ہے، گھر میں بے برکتی ہے۔ اسی حوالے سے ایسا عمل ہے اور سنتِِِ نبویﷺبھی ہے۔سنت ِنبویﷺبھی زندہ ہو جائیگی، عمل بھی ہو جائیگا، سنت پہ عمل بھی ہو جائیگا، وظیفہ بھی ہو جائیگا۔ گھر کے اندر جو بے برکتیاں، ناچاکیاں، رزق کی بے برکتیاں،رزق میں تنگیاں اور کاروباری حالات خراب، وہ سب انشااللہ، اللہ کے حکم سے ٹھیک ہو جائیں گے۔
آپ نے صرف دو عمل کرنے ہیں، وہ بھی چھوٹے سے۔ زیادہ سع زیادہ آپ کے ۲ یا ۳ منٹ لگ جائیں گے لیکن عمل بہت ہی فائدہ مند ہے۔ صرف دو کام کرنے ہیں آپ نے،ایک گھر گے اندر داخل ہونے پراور ایک گھر کے اندر کا یہ وظیفہ ہے.
گھر کے اندر داخل ہونے کا وظیفہ:
Rizq K Lye Wazifa -1 کا پہلا عمل :
پہلا کام:
آپ جب گھر کے اندر داخل ہوں تو سب سے پہلے،
حدیث شریف ہے کہ نبی کریمﷺکا ارشاد ہے کہ
جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اسکے گھر سے رزق کی تنگیاں، بے برکتیاں ختم ہوں اور گھر کے اندر رزق کی فراوانی ہو، تو اس کو چاہیے کہ جب وہ گھر کے اندر داخل ہوتو سب سے پہلے بآوازِبلند کہے السلام و علیکم و رحمت اللہ، سلام کرے.
اورہر انسان کو اس چیز کی عادت ہونی چاہیے، چاہے بچے ہوں یا بڑے اور جیسے ہی گھر میں داخل ہوں سب سے پہلے کہیں السلام و علیکم و رحمت اللہ، چاہے کوئی سامنے ہو یا نہیں لیکن اتنی اوآز سے کہیں کے اگر کوئی شخص گھر میں موجودہے تو اس تک آواز جائے۔
دوسرا کام:
رسول اللہﷺنے فرمایا کہ سورۃالخلاص پڑھیں۔
تیسرا کام:
آپﷺپر درود پڑھیں اور سب سے بہترین درود، درود ِابراہیمی ہے، جو ہم نماز میں پڑہتے ہیں۔ اس سے انشااللہ رزق کی تمام بے برکتیاں ختم ہوجائیں گی۔اور رزق دروازے توڑ کر آپ کے گھر میں داخل ہوگا۔ اس سے سنت بھی زندہ ہو گئی، وظیفہ بھی ہو گیا، عمل بھی ہوگیااور رزق کی فراوانی بھی ہو گئ.
Rizq K Lye Wazifa -2 کا دوسرا عمل:
گھر کے اندر رہ کرسورۃواقعہ پڑہنا۔رسول اللہ ﷺکا فرمان ہے کہجس گھر میں سورۃواقعہ پڑہی جائے اس گھر میں رزق کی بے برکتیاں ختم ہوجاتی ہیں اور رزق کی فراوانی ہوتی ہے۔رزق میں برکت ہوتی ہے، گھر میں برکت ہوتی ہے۔
سورۃواقعہ پڑھنے کا وقت:
مغرب کے بعد ہے۔اور خاص طور پر کہا گیا ہے، اپنی خواتین کو سورۃواقعہ یاد کرواؤ۔جیسے صحابیئ رسولﷺتھے،جب وفات کا عالم تھاتو پریشان تھے اور ان کی ۶ بیٹیاں بھی تھی۔ کسی نے کہا کیوں پریشان ہو؟کہا کہ کیا بیٹییوں کی وجہ سے پریشان ہو؟ ان کے رزق کی وجہ سے؟فرمایا کہ ان کی وجہ سے پریشان نہیں ہوں، کیوں؟ رسولﷺنے ارشاد فرمایاکہ جس گھر میں سورۃواقعہ پڑہی جائے اس گھر میں رزق کی تنگی نہیں ہوتی تو میں نے اپنی بچیوں کو سورۃواقعہ یاد کروا دی ہے، جب تک پڑہتی رہیں گی، ان کو رزق کی تنگی نہیں ہو گی۔
یعنی کتنا ان لوگوں کا اس چیز پر ایمان تھا تو ہمارا بھی یہ ایمان ہونا چاہیے۔کیا کرنا ہے؟ گھر کے اندر داخل ہوتے ہوئے سلام کریں، سورۃالخلاص پڑہیں، درود شریف پڑہیں اور مغرب کی نماز کے بعد سورۃواقعہ پڑہیں۔گھر کی خواتین کے لیئے سب سے آسان ہے کہ جب مغرب کی نماز کا ٹائم ہو تو نماز پڑھ کر
سورۃواقعہ پڑھ لیں۔ صرف دو منٹ بھی نہیں لگیں گے۔ یہ سورۃ دو صفحوں پر مشتمل ہے،بہت چھوٹی سورۃ ہے لیکن اس کے فوائد بہت ہیں۔
تیسرا کلمہ کے فضائل :
تیسرا کلمہ کر لیں جو خواتین کہتی ہیں گھر میں بہت زیادہ بے برکتی ہے، ایک دوسرے کی بات برداشت نہیں ہوتی، اس کے لیئے سب سے بہترین ہے کہ جب کھانا پکائیں، آٹا گوندیں یا گھر کے کام کر رہی ہوں تو تیسرے کلمے کا ورد جاری رکھیں، جو کے ہے،
یہ کہیں تو انشااللہ کھانے میں بھی لذّت آئیگی اور جو کھائیگا، گھر کے اندر برکت بھی آئیگی اور ایک دوسرے کے ساتھ معاملات بھی اچھے ہوں گے انشااللہ۔ یہ کام کریں تو ہو ہی نہیں سکتا کہ گھر کے اندر بے برکتی ہو یا رزق میں تنگی ہو، کیونکہ زمین و آسمان اپنی جگہ سے ہل سکتے ہیں لیکن رحمت العالمینﷺکی کہی ہوئی بات ایک انچ بھی آگے پیچھینہیں ہو سکتی۔ امید ہے کہ یہ وطیفہ آپ کے لیئے فائدہ مند ہوگا۔
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں. آن لائن قرآن اکیڈمی.