نظرِبد و بندشوظائف

Bandish Tor Wazifa – بندش کے توڑ کا وظیفہ

in article

جیسا کہ ہم سے بہت سے لوگوں نے بندش کے حوالے سے پوچھا ہے، لوگوں کے بندش کے حوالے سے کافی مسائل ہیں، جن میں شادی کے حوالے سے بندش، کام کے حوالے سے بندش وغیرہ ، بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ، کوئی کام انسان کو ہوتا ہوا نظر آ رہا ہوتا ہے لیکن پھر بھی وہ نہیں ہو پاتا، تو اس طرح کے مسائل کے حل کے لیے آج کا آ رٹیکل Bandish Tor Wazifa – بندش کے توڑ کا وظیفہ ہے۔

Bandish Tor Wazifa – بندش کے توڑ کا وظیفہ:

یہ وظیفہ ہے ہر قسم کی بندش کا توڑ۔یہ وظیفہ مکمل گیارہ دن کا ہے۔ گیارہ دن تک ہرروز نماز فجر کے بعدیہ عمل کرنا ہے۔ اور سب سے بہترین اس میں یہ ہے کہ جمعرات کو شروع کریں اور اتوار کو ختم کریں۔ ایک اتوار چھوڑ کے اگلے اتوار کو یہ عمل مکمل ہو جائے گا۔

کیا پڑھنا ہے؟

Bandish Tor Wazifa

Bandish Tor Wazifa کو کرنے کے لئے نیچے دیئے گئی ہدایات پر عمل کریں.

  • سورۃ مزمل، انتیسویں پارے کے اندر ہے، گیارہ مرتبہ پڑھنی ہے۔
  • اس کے بعد چار قل، گیارہ مرتبہ یعنی ہر قل جو ہے وہ، گیارہ مرتبہ پڑھا جا ئے گا۔
  • آپ اس کو اکٹھا بھی پڑھ سکتے ہیں اور علیحیدہ بھی، جیسے سورۃ کافرون، گیارہ مرتبہ پڑھیں پھر سورۃاخلاس گیارہ مرتبہ پڑھیں، پھر سورۃفلق گیارہ مرتبہ پڑھیں، پھر سورۃالنّاس گیارہ مرتبہ پڑھیں،یا ان چاروں کو اکٹھا بھی پڑھ سکتے ہیں۔
  • اس کے بعد آیت الکرسی بھی گیارہ مرتبہ پڑھنی ہے اور اوّل و اآخر گیارہ مرتبہ درود شریف پانی پر روز دم کرنا ہے اور اس پانی کو پی لیں، کوشش کریں پورا دن وہی پانی پیتے رہیں۔

اگر آپ کہیں جاب پر ہیں یا کہیں آتے جاتے ہیں، سکول کالج یا کہیں بھی تو اس کو اپنے ساتھ رکھیں ۔اگر پانی بچ جائے، اسے چہرے پر مل دیں لیکن کوشش کریں پانی نیچے نہ گرے، کیونکہ اس کے اوپر پاک کلام کا دم ہوا ہے تو اس کی بے حرمتی نہ ہو۔ آپ نے اس پر گیارہ دن عمل کرنا ہے، بلکل چھوٹا سا عمل ہے۔لیکن تمام بندشیں انشااللہ دور ہو جائیں گی۔یہ عمل خود بھی کریں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں.

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں. آن لائن قرآن اکیڈمی.

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad